19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پاکستان کی تمام ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ
داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ
Wed, 17 Feb , 2021
3 years ago
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیراہتمام
گزشتہ دنوں پاکستان کی تمام ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ
اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان ،فیصل آباد ،لاہور اور اسلام آباد ریجن
مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
پاکستان سطح کی مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلا می بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی شیڈول بہتر ہونے پر
حوصلہ افزائی کی نیز جہاں کارکردگی شیڈول میں کمی تھی وہاں مضبوطی لانے کی ترغیب
دلائی ۔تقرری کے اہداف دئیے ۔کابینہ سطح پر تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا، تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبۃالمدینہ
کے اسٹال لگانے کی ترغیب دلائی۔