دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں  سے ایک شعبہ ’’ مدرسۃ المدینہ بالغات ‘‘ بھی ہے جس کے تحت مدرسۃ المدینہ بالغات لگائے جاتے ہیں جن کا دورانیہ 60منٹ ہوتاہےاور اس میں تجوید کے ساتھ قراٰن کی درست تعلیم دی جاتی ہے۔ اِن مدارس میں قراٰنِ کریم سکھانے کے ساتھ ساتھ نماز، غسل اور وضوکے ضروری احکام سے آگاہ کرنا، سنتیں اور آداب سکھانا اور نیک اعمال کے رسالے کے ذریعے فکر آخرت کرنا اور کروانا بھی شامل ہے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ! مدرسۃ المدینہ بالغات اسکولز، کالجز اور اکیڈمیز وغیرہ میں بھی لگائے جاتے ہیں جن میں پروفیشنل طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کو بھی علمِ دین اور تعلیم قراٰن سے آراستہ کیا جاتا ہے۔اسی طرح گھروں میں پردے کی رعایت کے ساتھ گھرمدرسۃ المدینہ بالغات کی ترغیب بھی دلائی جاتی ہے جس کا دورانیہ 35 منٹ ہوتاہے، اس میں شرکت کرکے اہلِ خانہ محرم تجوید کے ساتھ قراٰن کی درست تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔

اسی سلسلے میں ماہِ جنوری2021 ء میں ملنے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں تقریباً179مقامات پر نئےمدرستہ المدینہ بالغات کا اضافہ ہواہے جن میں کم و بیش 2ہزار515 اسلامی بہنوں نے داخلہ لیااور تجوید کے ساتھ قراٰن کی درست تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔