کراچی لیاقت آباد کابینہ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت اجتماع

Sat, 10 Apr , 2021
4 years ago

اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی لیاقت آباد کابینہ میں یونائیٹڈ بیکرز والوں کے ہاں شخصیات اجتماع کاانعقادہواجس میں اہل ثروت، لیڈی ڈاکٹرز ، بیوٹیشنز سمیت کم و بیش 80 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ داراسلا می بہن نے بیان کیا اور دعوت ِاسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کی آگاہی دیتے ہوئے نیکی کی دعوت دینے، مدنی چینل دیکھنے، اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی عطیات جمع کروانے کا ذہن دیا نیز اس اجتماع میں بنتِ عطار سلمھا الغفار نے دعا کروئی ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں ساؤتھ سینٹرل1کی کابینہ گلشن ڈالمیا میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ساؤتھ سینٹرل1کی کابینہ نگران اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدنی کام کی اہمیت بیان کرتے ہوئے دینی کاموں کے حوالے سے اہم نکات بتائے ،جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورس  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حافظ آباد کابینہ کی شرقی ڈویژن عمرٹاؤن میں فیضانِ زکوٰۃ کورس کاانعقاد ہوا جس میں29 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

شارٹ کورسز ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو زکوٰۃ کے حوالے سے شرعی مسائل بتائے، عشر کے حوالے سے احکام سلائیڈز پریزنٹیشن کے مددسے سمجھائے آخر میں اسلامی بہنوں کو مزید شارٹ کورسز کرنے اور ہر ہفتہ مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  شاہ پور کابینہ کی ڈویژن چوہنگ میں شخصیات اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں ڈویژن چوہنگ کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

جنوبی لاہور زون نگران اسلامی بہن نے جنت کی تیاری کے موضوع پر بیان کیااور اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےبارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئےاپنے ڈونیشن دعوت ِاسلامی کو جمع کروانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی اچھی نیتوں کااظہار بھی کیا۔


اسلامی بہنوں کےشعبے شب و روز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں   فیصل آباد ریجن میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں فیصل آباد ریجن کی شب و روز زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شب وروز ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدنی خبروں کے حوالےسے نکات فراہم کرتے ہوئے وقت پر خبریں آگے بڑھانے،مدنی خبریں پڑھنے ،تقرریاں مکمل کرنے ،کارکردگی جدول بر وقت دینے کی ترغیب دلائی نیز ماہنامہ فیضان ِمدینہ کے تحریری مقابلے میں شرکت کرنے کا ذہن بھی دیا جس پراسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  پاکپتن زون کی پاکپتن کابینہ میں تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا جس میں 13 ذمہ دار و شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس سیشن میں مدنی چینل کا سلسلہ آخرت کا خزانہ کے موضوع پر اجتماعی بیان سننے کی ترکیب ہوئی۔بیان کے بعد ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کونکات بتائےاور اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کوجمع کروانےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن اور کابینہ مشاورتوں کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز رسالہ کارکردگی اور کارکردگی شیڈول پر کلام ہوا ،گھریلو صدقہ بکس بڑھانے کے لئے اہداف دئیےگئے ،ماہ رمضان المبارک میں ڈونیشن میں اضافے اور ہدف کو پورا کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد زون میں تین کابینہ(حیدرآباد کابینہ ، جامشورو کابینہ ،ٹنڈو محمد خان کابینہ) میں 20 مقامات پر شخصیات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کم و بیش 305 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون اور کابینہ مشاورتوں اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے ”جنت کی نعمتوں، جنت کی قیمت اور راہ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل“ کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی زکوۃ اور نفلی صدقات دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن اور  فیصل آباد ر یجن میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں دعوت اسلامی کے شعبہ شب وروز زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

پاک دعوت اسلامی کےشب وروز ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےحوالے سے نکات بیان کئے اوراسلامی بہنوں کو کابینہ سطح تک کی تقرری کے حوالے سے مدنی پھول دیتےہوئے اسلامی بہنوں کو تقرری کے اہداف دیئے نیز مدنی خبروں کےحوالے سے کلام کیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں زون سطح پر کورنگی ساڑھے 3 میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدرسۃالمدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نےمدارس کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے مدرسۃالمدینہ بالغات کے نظم و ضبط اور جدول میں بہتری کےحوالے سے اسلامی بہنوں کونکات بیان کئے اور تکمیلی جدول فارم فل کرنے کاذہن دیاجس پر مدرسات نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبے کفن دفن کے تحت گزشتہ دنوں کراچی محمود آباد کابینہ میں تربیتی سیشن کاانعقاد ہواجس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کفن کاٹنے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایااور غسل میت کا طریقہ بیان کیا نیز

اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے اور دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں نیو کراچی کابینہ اور لیاری کابینہ میں شخصیات اجتماعات کاانعقاد ہواجن میں کم و بیش 172 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مکتبہ المدینہ کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں کےبارے معلومات فراہم کیں اور ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے ڈونیشن جمع کرنے کے حوالےسےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔