دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن ڈیفنس میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی  مشورےکاانعقاد ہوا جس میں کراچی ریجن نگران ، پاکستان نگران اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ڈیفنس اور فیضان ایجوکیشن سینٹر میں کام کرنے کےحوالے سے نکات بیان کئےاور دینی کام احسن انداز میں کرنےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی ( کشمیر زون و کابینہ ، سیالکوٹ زون و کابینہ ، گجرات زون و کابینہ ، جہلم زون و کابینہ )میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جن میں اسلام آباد ریجن کی زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنےکاذہن دیتے ہوئے ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف دیئے ، جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہار کیا۔


             دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی میں عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ منعقد ہواجس میں بیرون ملک میں رہنے والی اراکین نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی ۔

عالمی مجلس ذمہ دار اسلامی بہن دینی کاموں کی بہتری کےحوالے سے نکات دیئے اور رمضان المبارک میں ہونے والے فیضان تلاوت کورس کروانے اور ہر علاقے میں بچیوں کے مدارس کھولنے کے بارے میں کلام ہوااور باہمی مشاورت سے اس کے نکات بھی طے ہوئے ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں  کراچی زون ساؤتھ 2 میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں زون مشاورتوں اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

شعبہ شارٹ کورسز کی زون مشاورت نے ہر سال ماہِ رمضان میں ہونے والے فیضانِ تلاوت کورس کا تعارف کراتے ہوئے اس کی بھرپور انداز میں تشہیر کرنے کا ہدف دیا نیز زون مشاورت شعبہ شارٹ کورسزذمہ دار اسلامی بہن نے کورس کے مقامات کے ایڈریسز اور اوقات کارکا  جائزہ بھی لیا، اسکے ساتھ ہی شارٹ کورسز زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنی ماتحت ذمہ داراسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بڑھانے ،رمضان سے قبل علاقہ سطح تک تقرریوں کی تکمیل اور ماہانہ جدول بروقت جمع کروانے کے اہداف دئیے ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورس کے تحت گزشتہ دنوں قائدآبادقاسم ٹاؤن میں’’ رمضان کیسے گزاریں ‘‘ کورس منعقد ہواجس میں 38 ا سلامی بہنوں نےشرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن ’’رمضان کیسے گزاریں ‘‘موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت ،ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے ، اور آئندہ ہونے والے شارٹ کورسز میں شرکت کرنے کاذہن دیانیز مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلے لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ علاقائی دورہ کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ زون میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کوئٹہ زون کی ذیلی تا زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کوئٹہ ریجن مشاورت شعبہ علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی حلقے کےحوالے سے نکات بیان کئے اور اسلامی بہنوں کو شعبے کی بہتری کےحوالے سے مدنی پھول دیئے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ سننےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ اصلاحِ اعمال کےتحت  گزشہ دنوں چشمہ ڈویژن کے ذیلی حلقہ میں شخصیات اجتماع کاانعقاد ہواجس میں چشمہ ڈویژن کی شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

چشمہ ڈویژن نگران اسلامی بہن نے جنت کی قیمت موضوع پر بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیااور اسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنےکے حوالےسے ترغیب دلائی اور اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں  لاہور ریجن کی تین زون (حافظ آباد زون نارووال زون اور گوجرانوالہ زون) میں بذریعہ ٹیلی فون مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں زون نگران کابینہ نگران اور چند ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کونکات بتاتےہوئے ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں شمالی لاہور زون   مغل پورہ ڈویژن میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں مغل پورہ ڈویژن تا ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتاتے ہوئےا ہداف دیئے اورتقرری مکمل کرنے اور اپنا نعم البدل تیار کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز کےتحت گزشتہ دنوں حافظ آباد زون میں بذریعہ واٹس ایپ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں حافظہ آباد زون نگران و زون مشاورت، کابینہ اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے حافظ آباد زون کی اسلامی بہنوں کو کارکردگی فارم سمجھائے اوررسالہ کار کردگی انٹر کرنے کا طریقہ کار بتاتے ہوئے شعبہ جات کےحوالےسے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں قصور زون اور ذیشان ٹاؤن کے علاقہ مدینہ ہومز میں محفل ِنعت منعقد ہوئی جن میں لاہور ریجن محفل نعت ذمہ دار اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نےمحفلِ نعت میں صدقہ کی برکات موضوع پر بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کےحوالےسے اسلامی بہنوں کومعلومات فراہم کرتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  حافظ آباد زون اور کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں حافظ آباد زون نگران اور کابینہ نگران اورڈویژن نگران اور مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کودینی کاموں کےحوالے سے نکات بیان کئےاورشعبہ کے اپ ڈیٹ مدنی پھول بتائے اور مزید دینی کاموں میں بہتری کےحوالےسےکار کردگی فارم سمجھائے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔

جبکہ حافظ آباد زون میں شعبہ ڈونیشن بکس کامدنی مشورہ ہواجس میں ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ماہانہ مدنی مشورے کاجدول بنانے کاذہن دیااور گھریلو صدقہ بکس کے آرڈر بڑھانے کے حوالے سے نکات بتائے۔