دعوت ِاسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت  گزشتہ دنوں میانوالی زون کی پپلاں ڈویژن میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہواجس میں میانوالی زون رکن زون شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

میانوالی زون رکن زون شعبہ تعلیم ذمہ داراسلامی بہنوں نے میانوالی کابينہ کی ڈویژن پپلاں میں شخصيات اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہيں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، ہفتہ وار رسالہ کا مطالعہ کرنے اوراپنے ڈونیشن دعوت اسلامی کو دینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  پاکپتن زون کی فرید کوٹ کابینہ میں ٹیلی فونک مدنی مشورہ کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتائے اور سالانہ ڈونیشنز کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ڈونیشن بڑھانے کا ذہن دیا جس پر ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 2 مئی 2021ء کو کراچی کے علاقے ڈیفینس میں” فیضان تلاوت قراٰن کورس“ کا اختتام ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ختم قراٰن کے موقع پر دعا کروائی اس کے بعد کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن پاک تجوید کے ساتھ پڑھنے کے لئے مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ لینے اور صراط الجنان پڑھنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں میانوالی زون ،قائد آباد میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں قائد آباد کی کابینہ و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے روٹھے ہوئے کو کیسے منائیں کے موضوع پر بیان کیااور ماہ رمضان المبارک میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں نکات دیتے ہوئے کارکردگی وقت پر جمع کروانے کاذہن دیا اور ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی کے علاقے نیو کراچی اور سرجانی کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ وڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی کے حوالے سے معلومات لی نیز سابقہ سال کے مقابلے میں ڈونیشن کے اہداف کو جلد مکمل کرنے اور مزید کوششیں بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ   کی ڈویژن لطیف آباد نمبر 4 ،لطیف آباد نمبر 11 ، کوہسار، آفندی ٹاون 2 مقامات پراور میمن سوسائٹی میں شخصیات کےدرمیان دینی حلقوں کاسلسلہ ہوا جن میں صاحبزادئی عطار سلمھاالغفار نےشرکت کی ۔

صاحبزادئی عطار سلمھاالغفار نےدعوتِ اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے ،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے،مدنی مذاکرہ سننےکاذہن دیتے ہوئے اپنے ڈونیشن دعوت اسلامی کوجمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی کے علاقے بلدیہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن، علاقہ اور ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ڈونیشن کے حوالے سے پوچھ گچھ کی نیز ڈونیشن کے لئے بھر پور کوشش کرنے اور ہر منسلک سے رابطہ کرنے اور ان سے فطرہ وصول کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں راولپنڈی کینٹ کابینہ کی پیپلز کالونی میں ماہانہ دینی حلقہ کاانعقاد ہوا جس میں ڈویژن پیپلز کالونی کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’ الوداع ماہ ِ رمضان ‘‘کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ماہ ِ رمضان نیکیوں میں گزارنے اور دعوت ِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے ، مدنی مذاکرہ سننے ، تلاوت ِ قرآن اور کثرت سے درو دشریف پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام  اپریل2021ء میں بلدیہ کابینہ میں 7 مختلف مقامات پر اصلاحِ اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 90 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔ 


 دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں فیصل آباد ریجن ، پاکپتن زون و کابینہ ، ٹوبہ زون و کابینہ ، ساہیوال زون و کابینہ ، بھلوال زون و کابینہ ، جڑانوالہ زون و کابینہ ، اوکاڑہ زون و کابینہ ، تھر زون و کابینہ ، میر پور خاص زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے بہتری لانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کونکات فراہم کئے اور ڈونیشن جمع کرنے کاذہن دیا اور دینی کاموں کے اسلامی بہنوں کو اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

اسی طرح پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشوروں کاسلسلہ جن میں لاہور ریجن کی شمالی زون و کابینہ، جنوبی لاہور زون و کابینہ، قصور زون و کابینہ، مظفر گڑھ زون و کابینہ، شجاع آباد زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے نکات بتاتے اور شخصیات اجتماعات کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو اہداف دیئے ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ملیر اورکورنگی کابینہ  کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہو اجس میں کابینہ تا علاقہ سطح کی رابطہ برائے شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ڈونیشن کارکردگی اور اہداف پر کلام کیا نیز ون ڈے سیشنز ارینج کرنے اور اس میں شخصیات خواتین کو شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام   گزشتہ دنوں یوم الفرقان اور حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللّہ عنہا کی ذات بابرکت پر ایک تقریری مقابلہ منعقد ہوا جس میں شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

اس مقابلے میں نعت خواں، مذہبی رہنمااور مخیر شخصیات خواتین نے تقریری مقابلے میں حصہ لیا۔ شخصیات خواتین کو مقابلہ بہت اچھا لگا انہیں مزید معلومات حاصل ہوئی ۔ شخصیات نے کافی دلچسپی کا اظہار کیا اور اس طرح کے مقابلے میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا۔