دعوت ِاسلامی کے شعبہ شارٹ کورس کےتحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن، حافظ آباد زون میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں لاہور ریجن و زون شعبہ شارٹ کورس کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

پاک سطح شعبہ شارٹ کورس کی ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو نئے مقامات پر کورسز کروانے کےحوالے سے نکات بتاتے ہوئے ماہانہ شارٹ کورسز کارکردگی فارم فل کرنےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےا چھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورس کےتحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن حافظ آباد زون میں رمضان کیسے گزاریں کورس کاانعقادہواجس میں حافظ آباد زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو رمضان المبارک کو عبادت میں گزارنے، تراویح پڑھنے کاذہن دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ سننےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں میانوالی کابینہ کی ڈویژن واں بھچراں میں دو مقامات پر شخصیات اجتماع کا انعقاد ہواجن میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے صدقے کے فضائل کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ،دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکپتن زون کی کابینہ فرید کوٹ میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہواجس میں پاکپتن زون فرید کوٹ کابینہ کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات اسلامی بہنوں کو ان کے گھر جاکر دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کو دینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جھنگ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں جھنگ زون کی لالیاں کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کے دینی کاموں کو بڑھانے اور مضبوط بنانے کےحوالےسےاسلامی بہنوں کو نکات بتائے اور سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ تعلیم کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن،جھنگ زون میں بذریعہ ٹیلیفون مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنو ں کو شعبہ کے دینی کام بڑھانے کاذہن دیتےہوئے شخصیات اسلامی بہنوں میں دینی حلقے لگانے کی ترغیب دلائی اور ماہانہ کارکردگی میں بہتری لانےکےحوالے سے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساہیوال کابینہ کی ڈویژن ساہیوال میں شخصیات کے درمیان نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہواجس میں شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات اسلامی بہنوں سے رابطے کئے۔

ان پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دعوت ِاسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنےکاذہن دیااور اپنے ڈونیشن دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجن میں (ملتان ریجن کی احمد پور شرقیہ ، رحیم یارخا ن اور ڈی جی خان زون و کابینہ نگران ، حیدرآباد ریجن کی میر پورخاص ،لاڑکانہ اور کشمور زون و کابینہ نگران ،کراچی ایسٹ ملیر و گوادرزون و کابینہ نگران )اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کاتعارف پیش کرتےہوئے سالانہ ڈونیشن جمع کرنےکے حوالے سے نکات بتائےاور ڈونیشن کے اہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار بھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  لانڈھی کابینہ کی 6 ڈویژن میں 7مقامات پر دینی حلقوں کا سلسلہ ہوا جن میں کم وپیش 389 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن تا علاقہ سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ’’ ہم نے رمضان سے کیا لیا ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور رمضان المبارک میں ہونے والے دینی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت  گزشتہ دنوں کراچی لیاقت آباد کابینہ میں مفتاح الجنہ کورس کی تکمیل ہوئی جس میں کم و بیش 20 اہل ثروت مخیر پارلر اونرز ایڈوکیٹ یونایٹیڈ کینگ کے اہل خانہ ،جاوید نہاری والوں کے اہل خانہ اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔاسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے نماز کی پابندی کرنے ، سیکھنے، علمِ دین حاصل کرنے، کورسز کرنے، اپنا مال راہ خدا میں خرچ کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔

اسی طرح کراچی لیاقت آباد کابینہ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت مرحوم امجد صابری کے گھر تفسیر سورہ الرحمن کورس کی آخری کلاس منعقد ہوئی جس میں اہل ثروت مخیر پارلر، اونرز، پروفیشنل، نعت خواں، امجد صابری کے اہل خانہ اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔

جبکہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں جاوید نہاری والوں کے یہاں دینی حلقہ کاانعقادہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے،مدنی مذاکرہ سننےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال   کے تحت گزشتہ دنوں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں پاک سطح شعبہ اصلاح ِاعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن سطح اصلاحِ اعمال ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال سے متعلق معلومات فراہم کرتےہوئے روزانہ اپنے اعمال کاجائزہ کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں لاہور ریجن سطح اور زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاک سطح شعبہ کفن دفن ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی جدول کے حوالے سے اہم نکات بتائے اور جائزہ فارم پر مکمل فالو اَپ رکھنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

اسی طرح شعبہ کفن دفن کےتحت بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ اسپیشل پرسنز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبہ کفن دفن کے تحت دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کے حوالے سے نکات بتائے۔