دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ مرشد کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں شعبہ فیضان ِمرشد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کو شخصیات اجتماعات کا جدول بنانے ،ماتحت ذمہ داراسلامی بہنوں کا مشورہ کرنے کےحوالے سے نکات فراہم کئے نیز ڈونیشن جمع کرنے کاذہن دیتے ہوئے اہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں عالمی سطح ذمہ دار و کراچی ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کودینی کاموں کے حوالے سے اَب ڈیٹ معلومات فراہم کرتے ہوئے فیضان ایجوکیشن میں کام کرنے کےحوالے سے نکات فراہم کئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں کراچی گلشن سوسائٹی ڈالمیا کابینہ میں ہفتہ وار اجتماع کاانعقادہوا جس میں زون نگران و فیضان ِتلاوت کورس میں شریک اسلامی بہنوں سمیت 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ صاحبزادئی عطار سلمہا الغفّار نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کام احسن انداز میں کرنے کےنکات بتاتے ہوئے ڈونیشن جمع کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن سطح پر کوئز مقابلہ کاانعقاد ہوا جس میں لیڈی وکلا، نعت خواں، ایونٹ آرگنائزر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مقابلہ کا موضوع ’’ شان خاتونِ جنت رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی ذاتِ مبارکہ ‘‘تھا اس مقابلہ میں بوتیک آنر نے کوئز سیشن میں حصہ لیا مقابلہ کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوت ِاسلامی کے شعبہ جات کاتعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتو ں کااظہار کیا۔

جبکہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں زون و کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو رمضان المبارک میں تفسیر کورس کروانے کے حوالے سے معلومات فراہم کیں اور ڈونیشن جمع کاذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں  کراچی ریجن میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں لیاقت آباد اور لانڈھی کی کابینہ تا علاقہ سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہن اسلامی نے اسلامی بہنوں کو شعبہ کے دینی کاموں کے بارے میں اپ ڈیٹ معلومات فراہم کرتے ہوئے ڈونیشن جمع کرنے کےکاذہن دیا اور اسکے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں بذریعہ کال مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں زون ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو کارکردگی جدول مضبوط بنانے اور بستہ بستہ جا کر کارکردگیوں کا جائزہ لینے کا ذہن دیا نیز نیوں بستے کھولنے کے حوالے سےذمہ دار اسلامی بہنوں کو اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں ساؤتھ سینٹرل 1 زون کی کابینہ ڈیفنس اورکلفٹن کابینہ کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ منعقدہواجس میں ڈیفنس اورکلفٹن کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کاتعارف پیش کرتے ہوئے سالانہ ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے اپنی کوششوں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ٹھٹھہ کابینہ میں ٹیلی فونک مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں بن قاسم زون کی کابینہ، ٹھٹھہ کی ڈویژن و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے سالانہ ڈونیشن جمع کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ساؤتھ زون 1 کی کابینہ محمودآباد میں ماہانہ دینی حلقہ کاانعقاد ہواجس میں محمود آباد کابینہ کی اسلامی بہنو ں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’ ماہِ رمضان سے ہم نے کیا لیا‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ماہ رمضان المبارک کی برکتیں زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کے لئیے نیک اعمال کے رسالے پر عمل اور امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ کی عطا کردہ تحریک کھجور روٹی اور ماہ ِقفل مدینہ منانے کی بھی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ایسٹ2 گلزارِ ہجری کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں ذیلی تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن وصول کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ 


اسلامی   بہنوں کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں بذریعہ ٹیلی فون مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں شعبہ روحانی علاج کی زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہوں کوبستوں پر بہتر نظام بنانے، آڈیڈ کا نظام بہتر انداز میں کرنے اوراپنے پاس ریکارڈ تیار کرنے کا ذہن دیا نیز نیوں بستے کھولنے اور اپنے جدول کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکپتن زون کی فرید کوٹ کابینہ میں ٹیلیفونک مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ بالغات کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدرسۃ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ذیلی تا ڈویژن سطح پر دینی کام کو بہتر بنانے اور مدرسہ المدینہ بالغات ہر ہر ذیلی حلقہ میں لگانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات فراہم کئے اورڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔