9 رجب المرجب, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات
کےتحت گزشتہ دنوں ڈویژن لاڑکانہ و ڈویژن میھڑ میں ذوق
ِقراٰن کورس کاانعقاد ہوا جن میں کئی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اس کورس میں طالبات کے درمیان اشعار کی تقرار کا
سلسلہ ہوا اور نمایا ں کارکردگی والی طالبات کو تحائف بھی پیش کئے گئے آخر میں مبلغہ
ٔ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے پڑھانے، اجتماع میں شرکت کرنے،
مدنی مذاکرہ سننے، نیک اعمال کا رسالہ پُر کرتے ہوئے روزانہ جائزہ لینےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے
اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
اسی طرح جنوبی لاہور زون میں تلاوت قرآن پاک کورس مکمل ہواجس میں جنوبی لاہور زون نگران اسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ڈونیشن
جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔