اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت  گزشتہ دنوں زون ساؤتھ 2 کی کابینہ بلدیہ میں7 مختلف مقامات پر تین دن پر مشتمل ’’ رمضان بخشش کا سامان ‘‘ کورس ہوا جس میں تقریباً 164 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کو روزے کے مسائل بتانے کے ساتھ ساتھ مزید علم دین حاصل کرنے کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ،دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


سکھر جامعۃ المدینہ گرلز فیضان آمنہ میں تربیتی اجتماع کا انعقاد 

Wed, 2 Jun , 2021
4 years ago

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں سکھر جامعۃ المدینہ گرلز فیضان آمنہ میں تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں جامعۃ المدینہ گرلز فیضان آمنہ کی معلمات اور طالبات نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے تربیتی نکات بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو نیک اعمال رسالہ کا روزانہ جائزہ لینے اور نیک اعمال رسالہ کارکردگی ٪ 100 جمع کروانے کا ذہن دیا نیز روزانہ قرآن پاک کی تلاوت کرنے اور اپنی انفرادی عبادت کو مضبوط کرنے ،مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال  للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نواب شاہ زون میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ڈویژن تا زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے تقرری مکمل کرنے اور کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیزمدنی مذاکرہ کارکردگی اسلامی بہنوں سے وصول کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے اچھی کارکردگی پر تحائف بھی پیش کئے ۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ کفن دفن  للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہواجس میں حیدر آباد ریجن نگران ، ریجن شعبہ ذمہ دار و اراکین زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور اس میں بہتری کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز تقرری مکمل کرنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

دعوتِ اسلامی کے  شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں تربیتی سیشن منعقد ہوا جس میں پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرستہ المدینہ بالغات بلال ٹاون اور سرجانی ٹاون 4 بی میں 2 مدارس کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کےحوالے سے نکات بتائے۔

رمضان ڈونیشن کے حوالے سے بھرپور کوشیش کرنے اور ہدف پورا کرنے والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مدرسات کو تعلیمی معیار مزید بہتر کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت     گزشتہ دنوں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ساوتھ زون سرجانی کابینہ تا علاقہ اور مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح مشاورت ذمہ دار اور کراچی ریجن کی اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات کے نظام کاجائزہ لیتے ہوئے شعبے میں بہتری کے حوالے سے نکات بتائے اور اچھی کارکردگی والی اسلامی بہنوں کو تحائف پیش کئے ۔

نیز طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو مدنی کاموں کی ترغیب دلائی اور نئے مدارس کے آغاز اور ان میں تدریس کا بھی ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے  کےزیراہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے لیاری میں یادِ رمضان اجتماع کا انعقاد ہواجس میں تقریبًا 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’یاد رمضان ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور معتکف اسلامى بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینى کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن  کے تحت گزشتہ دنوں کراچی صدر کابینہ میں تربیتی سیشن کاانعقادہوا جس میں کم و بیش 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن سطح غسل میت ذمہ داراسلامی بہن نے میت کو غسل دینے ، کفن پہنانے، بچھانے ،کفن کاٹنے کا عملی طریقہ بتایا اور اس کے علاوہ متفرق مدنی پھول سمجھاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو کتاب تجہیزوتکفین کا طریقہ مطالعہ کرنے ، کفن دفن ٹیسٹ دینے اور اس شعبے پر اپنی خدمت پیش کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


  دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت گزشتہ دنوں نوبل اکیڈمی کوچنگ سینٹر میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں شعبہ تعلیم کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے نوبل اکیڈمی کی انچارج اسلامی بہن سے ملاقات کى اور انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے ماہانہ شخصیات اجتماع ميں شرکت کرنے کاذہن دیتے ہوئے انہیں مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ مدنی رسائل کا تحفہ پیش کیا جس پر انہوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  تعلیم کے تحت گزشتہ دنوں لیاری کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں شعبہ تعلیم ڈویژن مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ تعلیم کے کام کو مضبوط کرنے کا بہترین طریقہ بیان کیا اور مشاورتوں کی تقرریاں مکمل کرنے کےاہداف دیئے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،دینی کاموں میں حصہ لینے اور مدنی مذاکرہ سننےکاذہن دیا جس پر مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے مدنی پھولوں پر عمل کرنے کی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  برائے نیکی کی دعوت کے تحت گزشتہ دنوں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں رکن عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو شعبہ میں بہتری کے حوالے سے نکات بتائے اور کارکردگی مضبوط کرنے کاذہن دیتے ہوئے ماتحت اسلامی بہنوں کو وقت دینے اور انکی تربیت کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت گزشتہ دنوں بِن قاسم زون میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں ڈویژن تا زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سابقہ ہدف تقرری کا فالواپ کیا اور گھریلو صدقہ بکس اور ڈونیشن بکس کی ڈیٹا انٹری اور گھریلو صدقہ بکس لگوانے کے اہداف دیتے ہوئے مدنی مشوروں میں شرکت کرنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔