دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن  میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں لاہور ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اور دفتر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے دفتری کاموں کے حوالے سے تربیتی نکات بتائے اور دفتری نظام کو مضبوط کرنے کےحوالےسےمدنی مشوروں میں شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو شرکت کروانے ،ذمہ دار اسلامی بہنوں کا فالو اپ کرنے اور پینڈنگ کاموں کو بروقت اور احسن انداز میں مکمل کرنے کا طریقہ بتایا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی ۔


حیدرآباد ریجن لاڑکانہ کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد 

Wed, 2 Jun , 2021
4 years ago

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت  گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن لاڑکانہ کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 34اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اصلاح اعمال زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے نیک اعمال رسالہ کے حوالےسے نکات بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کا روزانہ جائزہ کرنے کاذہن دیا اور مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں   کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں ماہانہ دینی حلقہ کا انعقاد ہوا جس میں صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار اور زون نگران سمیت 37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیے ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور صاحبزادئی عطار سلمھاالغفار نے ڈونیشن جمع کر نے پر اسلامی بہنوں میں تحائف بھی تقسیم کئے ۔

اسی طرح کوئٹہ زون اور کراچی زون ساؤتھ 2 میں 29 مقامات پر ماہانہ دینی حلقوں کا انعقاد ہوا جن 849 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ دینی حلقوں میں مبلغات اسلامی بہنوں نے مختلف موضو عات پر ترغیبی بیانات کئےاور اسلامی بہنوں کو اجتماع میں کیسے لایا جائے اس کےحوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے اوراسلامی بہنوں کو پابندی سے مدنی مذاکرہ سننے ،نیک اعمال کا رسالہ ہر ماہ اپنے ذیلی حلقوں میں جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں   کراچی کے علاقے لیاری میں 5 مقامات پر ماہانہ دینی حلقوں کا انعقاد ہوا جن میں کابینہ نگران وکابینہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے مختلف مقامات پر شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں سنتوں بھرے اجتماع کو کیسے کامیاب بنایا جائے اس حوالے سے مدنی پھول دئیےاس کے ساتھ ساتھ کپڑے پاک کرنے کا طریقہ بتایا اور جن ذمہ داراسلامی بہنوں نے ہدف سے زیادہ ڈونیشن جمع کروائے ان کے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف پیش کئے ۔


 اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کھارادر کابینہ میں اصلاحِ اعمال اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ مشاورت اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال نمبر 13 پر عمل کا جذبہ اجاگر کرتے ہوئے روزانہ صلوٰۃ التوبہ ادا کرنے، گناہوں پر استغفار کرنے اور جائزہ لینے کا ذہن دیا جس پر اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے ان مدنی پھولوں پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

اسی طرح گزشتہ دنوں کراچی لیاری کابینہ ، صدر کابینہ ، بلدیہ کابینہ، نیو کراچی کابینہ اور ماڑی پور کابینہ میں اصلاح ِاعمال اجتماعات کاانعقاد ہوا جن میں ڈویژن ، علاقہ اور ذیلی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے کارکردگی وصول کرنے کا انداز سمجھایااور نئی مدنی مذاکرہ کارکردگی سمجھاتے ہوئے کارکردگی جدول کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ روحانی علاج کے تحت  گزشتہ دنوں نیوکراچی، سرجانی اور اورنگی ٹاؤن کے بستوں پر تربیت کاسلسلہ ہواجن میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو شعبہ میں بہتری کےحوالے سے نکات فراہم کئے اور آئندہ کے لئےاہداف دیئے۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے لیاری کابینہ میں مدنی مشورہ ہو اجس میں شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی مدرسات نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسۃالمدینہ بالغات کے درجوں کو مضبوط کرنے کےحوالےسے مدنی پھول دئیے اور مدرسات کو مدرسہ کورس کرنے کی ترغیب دلائی جس پر مدرسات نے درجوں کو بہتر کرنے کی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن ایسٹ 2 زون میں بذریعہ کال مدنی مشورہ ہواجس میں ایسٹ 2 زون کی زون ، لیاقت آباد کابینہ و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےذمہ داراسلامی بہنوں کو ہر ماہ ماہانہ مدنی مشورہ وقت پر لینے ،کارکردگی جدول دینے ،ماتحت سے وصول کرنے کاذہن دیا ۔

ماہانہ کارکردگی مکمل فارمٹ کے مطابق وقت پر دینے کی ترغیب دلاتے ہوئےہر ماہ صدقہ بکس کی رجسٹریشن کرنے کا ہدف دیا اور ڈونیشن بکس کوڈ وائز معلومات کی اپ ڈیٹ دینے کے اہداف دیئے۔


کراچی لیاری کابینہ میں شعبہ اصلاح اعمال کے تحت مدنی مشورہ 

Wed, 2 Jun , 2021
4 years ago

اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت گزشتہ دنوں کراچی  ریجن لیاری کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ، ڈویژن اور علاقہ سطح کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون سطح کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی وصول کرنے کا بہترین طریقہ سمجھایا اور کارکردگی کو اچھے انداز میں پر کرنے، وقت پر دینے کاذہن دیا نیز اچھی کارکردگی والی اسلامی بہنوں کوتحائف بھی پیش کئے۔


اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے تحت کراچی ایسٹ زون 2 میں 16 مقامات پر ’’ماہ رمضان بخشش کا سامان‘‘ کورس منعقد ہوا جس میں  214 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو اعتکاف ، لیلۃالقدر کے نوافل اور رمضان کے آخری عشرے میں عبادات کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے عید گزارنے کا طریقہ اور عید کے دن کے وظائف بتائے، اسکے علاوہ اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننےاور آیندہ ہونے والے کورسز میں شرکت کرنے کاذہن دیا ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ  شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنو ں کراچی ریجن میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں زون تا علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن شعبہ شارٹ کورسز ذمہ دارا سلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کےحوالےسے نکات بتاتے ہوئے جدول اور ماہانہ کارکردگی میں بہتری کےحوالے سے مدنی پھول دیئے اور اب نئے ہونے والے کورس فیضان تجوید و نماز کورسز کے نکات سمجھائے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے گلشن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار سمیت 55 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کا ذہن دیا اوراسلامی بہنوں کو مل کر دین کا کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔