دعوتِ  اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں شمالی لاہور زون میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون مشاورت، کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے’’ وقت کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اوراسلامی بہنوں کو وقت پر کام کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے کارکردگی وقت پر جمع کرنے کی ترغیب دی نیز ماہانہ مدنی مشورہ اور کارکردگی جدول کو مضبوط کرنے کاذہن دیا جبکہ ڈونیشن کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف پیش بھی کئے۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن قصور زون کی کابینہ تلونڈی میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اصلاحِ اعمال زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو جدول کارکردگی میں بہتری لانے اور وقت پر کارکردگی دینے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے نیز ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ اصلاحِ اعمال للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں لاہور جامعۃ المدینہ للبنات برکت ٹاؤن میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن سطح اصلاحِ اعمال ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبہ اصلاح اعمال کے تحت ہونے والے دینی کاموں کےحوالے سے نکات بتائے اور ذیلی حلقے پر تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا نیز مدنی مذاکرہ کارکردگی بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول بھی دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں شمالی لاہور زون میاں میر کابینہ  میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں میاں میر کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’وقت کی اہمیت ‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مزید دینی کاموں کو بڑھانے کےحوالے سے نکات بتائے اور اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کاموں کاجائزہ لیتے ہوئے اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی اور انہیں تحائف بھی پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں گوجرانوالہ زون کی  شرقی کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

گوجرانوالہ زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کابینہ پر تقرری کرنے کا ہدف دیا اور ڈویژن کی کارکردگی مضبوط کرنے کاذہن دیا نیز آئندہ کے اہداف دیتے ہوئے کابینہ میں نئے کام کرنے کے نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت  گزشتہ دنوں نارووال کابینہ کی ڈویژن ظفروال اور شکرگڑھ میں اصلاح اعمال اجتماعات کاسلسلہ ہوا جن میں تقریبا 67 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ان اجتماعات میں گناہوں سے بچنےاور نیکیوں پر استقامت پانےکے لئے اسلامی بہنو ں کو رسالہ اصلاح اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ کرنے کا ذہن دیا گیا اور اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی گی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں شمالی لاہور شاہدرہ مریدکے  میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں زون تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اصلاح ِاعمال ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ احساس ذمہ داری‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو عملی جدول پر عمل کرنے، کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے اور اپنی ماتحت اسلامی بہنوں سے ہر ماہ دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنے کاذہن دیا نیز ذیلی حلقوں کو مضبوط کرنے، تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف بھی دیا جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ اصلاح اعمال   للبنات کے تحت ڈویژن جوڑے پل میں اصلاح اعمال اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں کم و بیش 40 کے قریب اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اصلاحِ اعمال زون سطح ذمہ داراسلامی بہن نے رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی اور ہر ماہ اپنی ذمہ دار اسلامی بہن کو رسالہ نیک اعمال جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں پاک عرب شاداب میں ماہانہ اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں ڈویژن سطح  اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو توبہ کے فضائل بتاتے ہوئے رسالہ نیک اعمال کے ذریعہ اپنے اعمال کاجائزہ لینے کاذہن دیا اور اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے تحت  گزشتہ دنوں پشاور زون میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ڈیپارٹمنٹ کےاہم نکات اور نیو کارکردگی فارم سمجھائے نیز ای -رسید استعمال کرنے اور نئے اکاؤنٹ اوپن کرانےکا ہدف دیا جبکہ اسلامی بہنوں کو چندہ کرنےکی شرعی و تنظیمی احتیاطیں رسالے سےٹیسٹ دینے کا بھی ذہن دیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں جنوبی لاہور زون میں 7دن کا کو رس بنام ’’ مفتاح الجنۃ ‘‘ کاانعقاد ہوا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور ریجن شارٹ کورسز دفتر ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو نماز کی شرائط ، فرائض ، واجبات ،مفسدات اور مکروہات کے حوالے سےشرعی معلومات فراہم کیں۔

کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے اور نماز درست کیجئے کورس کرنے کی ترغیب دلائی نیز نماز ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت  گزشتہ دنوں لاہور ریجن میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون شارٹ کورسز کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے ماہانہ جدول کارکردگی دینے کےحوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہن سہ ماہی مدنی مشورہ لینے اور شعبے کو مضبوط کرنے کےحوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور دارالسنہ للبنات کی تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔