دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال  للبنات کے زیر اہتمام قصور زون تلونڈی کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے اور ہر ماہ اپنی ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کاذہن دیا نیز دینی کاموں کے اہداف بھی دیتے ہوئے تقرری مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی  دورہ کے تحت گزشتہ دنوں قصور زون میں علاقائی دورہ ذمہ دارکےمدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ڈویژن نگران اور ڈویژن مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

قصور زون تلونڈی کابینہ نگران اسلامی بہن نے کارکردگی فارم سمجھایااور کارکردگی جدول وقت پر اپنی ذمہ دار کو جمع کروانے کا ذہن دیا نیز 7 اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ میں شرکت کرنے کا ہدف دیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں کی دل جوئی کے لئے تحائف بھی دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوت ِاسلامی کےتحت گزشتہ دنوں حافظ آباد زون میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون نگران کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کو اچھے انداز میں کرنے کےحوالے سے نکات بتائے اور مدنی مرکز کے دیئے ہوئے جدول پر عمل کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کےشعبہ کفن دفن کےتحت گزشتہ دنوں قصور زون لاہوریجن میں کفن دفن اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں لاہوریجن کی کم وبیش 200 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کو غسل میت کاطریقہ بتاتے ہوئے کفن پہنانے کاطریقہ بتایا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت 4 جون  2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان، پہاڑپور کابینہ ، چشمہ ڈویژن میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے مدنی مذاکرہ دیکھنے ، تقریاں مکمل کرنے کاذہن دیا جس پر شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ  دنوں جنوبی زون بحریہ ٹاؤن لاہور کابینہ میں دینی حلقے کاانعقاد ہواجس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

جنوبی لاہور زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو محفلِ نعت اور دینی حلقے کرنے کےحوالے سے نکات بتائے اور تقرریاں مکمل کرنے، دینی حلقے کو مضبوط کرنے نیز محفل نعت کی کارکردگی کو بڑھانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی تقریبا 75سے زائد شعبہ جات میں دینی کام کررہی ہے، ان شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ’’جا معۃ المد ینہ گرلز ‘‘بھی ہے۔اس شعبہ کے تحت جن علاقوں میں جا معۃ المد ینہ گرلز کی حاجت ہوتی ہے وہاں جا معۃ المد ینہ گزلز قائم کیا جاتا ہے نیز ان کی آبادکاری یعنی وہاں اساتذہ ،نظامت و خادمات کی تقرری اور ان کے مشاہروں کی ترکیب بھی اسی شعبہ کے تحت ہوتی ہے۔ یہ شعبہ دراصل امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی علم و علما سے الفت ومحبت کا نتیجہ ہے، آپ کا یہ درد ہے کہ ہر گھر میں ایک عالم دین ہو ، اسی جذبہ کے تحت روا ں سال 2021ء میں شعبہ ’’جا معۃ المد ینہ گرلز ‘‘کےتحت پاکستان فیصل آباد ریجن میں : 5 ، لاہور ریجن میں: 3 ، ملتان ریجن میں :1 اسلام آباد ریجن میں: 2، حیدر آباد ریجن میں: 2،کراچی ریجن میں:2 جامعات المدینہ گرلز کا آغاز کیا گیا۔


2021ء میں  ہونے والے نئےجا معۃ المد ینہ گرلزکی کارکردگی

Sun, 6 Jun , 2021
4 years ago

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کےتقریبا 75سے زائد شعبہ جات میں دینی کام کررہی ہے، ان شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ’’جا معۃ المد ینہ گرلز ‘‘بھی ہے۔اس شعبہ کے تحت جن علاقوں میں جا معۃ المد ینہ گرلز کی حاجت ہوتی ہے وہاں جا معۃ المد ینہ قائم کیا جاتا ہے نیز ان کی آبادکاری یعنی وہاں اساتذہ ،نظامت و خادمات کی تقرری اور ان کے مشاہروں کی ترکیب بھی اسی شعبہ کے تحت ہوتی ہے۔ یہ شعبہ دراصل امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی علم و علما سے الفت ومحبت کا نتیجہ ہے، آپ کا یہ درد ہے کہ ہر گھر میں ایک عالم دین ہو ، اسی جذبہ کے تحت روا ں سال 2021ء میں شعبہ ’’جا معۃ المد ینہ گرلز ‘‘کےتحت پاکستان فیصل آباد ریجن میں : 5 ، لاہور ریجن میں: 3 ، ملتان ریجن میں :1 اسلام آباد ریجن میں: 2، حیدر آباد ریجن میں: 2،کراچی ریجن میں:2 جامعات المدینہ گرلز کا آغاز کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام3 جون  2021 ءبروز جمعرات کو لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں شخصیات اجتماع کاانعقادہوا جس میں صاحبزادیِ عطا ر سلمھاالغفارنے’’ علم دین حاصل کرنے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو درودِپاک پڑھنے کاذہن دیا۔

صاحبزادیِ عطا ر سلمھاالغفارنے اولاد کی تربیت کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ، صراط الجنان مکمل پڑھنے ،شخصیات میں مدنی حلقہ لگانےنیز مدنی چینل دیکھنے کاذہن دیا۔اجتماع کے اختتام پر صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفارنے اسلامی بہنوں کو تحائف بھی پیش کرے۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ اصلاح اعمال کے تحت 3 جون 2021 ء کو کراچی ریجن اور فیصل آباد ریجن و زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جن میں ریجن و زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو تقرریاں مکمل کرنے ، کارکردگی جدول پر عمل کرنے اور سفر ی جدول بنانے کاذہن دیا نیز ماہانہ مدنی مشورہ لینے ، ماتحت کے ماہانہ کارکردگی کا فالو اَپ کرنے اور شعبے کی ماہانہ کارکردگی فارم پُر کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے تحت 3 جون 2021ء بروز جمعرات کو بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس بیرون ملک ، پاکستان و ریجن سطح شعبہ ذمہ دار اور پاکستان نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو اسلامی بیانات کتب و رسائل کی سیل ، ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ اور مکتبۃ المدینہ کے سامان پہنچانے میں سہولیات دینے کےحوالے سے نکات فراہم کئے ۔

اسی طرح 3 جون 2021ء بروز جمعرات کو پاکستان آفس ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو وقت کی پابندی کرنے کے ساتھ ساتھ دفتر کے کاموں کو اچھے انداز پر کرنے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ  اصلاح اعمال کےتحت 3 جون 2021ء بروز جمعرات پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان اصلاح اعمال ذمہ دار ، ملتان ریجن و زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو تقرریاں مکمل کرنے ، کارکردگی جدول پر عمل کرنے اور سفر ی جدول بنانے کاذہن دیا نیز ماتحت اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا فالو اَپ کرنے اور شعبے کی ماہانہ کارکردگی فارم پُر کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔