دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقے صدیق اکبر میں سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کاتعارف پیش کیااور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں پاکستان دفتر للبنات
کے مدنی عملے نے شرکت کی ۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو
دفتر ی کام کرنے کے اُصول و ضوابط بتائے اور دفتر ی کام کو بہتر انداز سے کرنے، کمپیوٹر
کے حوالے سے مہارت وصلاحیت کو بڑھانے ، حاضری میں باقاعدگی لانے، اہداف کو بروقت مکمل کرنے اور شعبے میں مضبوطی لانے کے
حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔
کراچی ایسٹ2 زون کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ2 زون کی
کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد ہوا۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو کورسز کی ذمہ
دار اسلامی بہن نےشعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے متفرق نکات سمجھائے جبکہ پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے
اسلامی بہنوں کو مدرسات کی تربیت کرنے اور تعلیمی معیار کومزید
مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز ہر کابینہ میں معاون مفتشہ تیار کرنے کا ہدف دیتے
ہوئے ہر ماہ نئے مدارس کا آغاز کرنے، کابینہ ،زون اور علاقہ سطح پر پابندی سے مدارس کے جائزے و تفتیش کرنے کے
حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ
کوسز کے تحت 3جون 2021ء بروز جمعرات
کو پاکستان شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان سطح شعبہ شارٹ
کورسز ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبے میں مزید تقرریوں اور مدرسات کی تعداد
بڑھانے کےحوالے سے نکات بتائے نیز آنے والے دنوں میں شارٹ کورسز کے مقامات کی تعین کرنے اور علاقہ تا زون کارکردگی انٹرنیٹ کے
ذریعے انٹری کروانے کی ترغیب دلائی ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام یکم جون2021ء سے پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں 30 دن ہر مشتمل کورس بنام ”فیضانِ تجوید و نماز “ کا سلسلہ جاری ہے جن میں کثیر اسلامی بہنیں
شرکت کررہی ہیں۔
اس کورس کادورانیہ ایک گھنٹہ ہے جبکہ اس کورس
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو تجوید(مدنی قاعد) ، فقہ(وضو،غسل ،اذکارِ
نماز مع پریکٹیکل )اور
دیگر اہم شرعی مسائل سیکھنے کا موقع فراہم
کیا جارہا ہے۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغات کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں مدرسۃ
المدینہ بالغات کی زون مشاورت و کورسز کی ناظمات نے شرکت کی ۔
کورسز
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے 26 اور 41 دن کےکورسز کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے
اور کورسز کے مقامات کی تعینات اور
انتظامات کے بارے میں مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں
کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
گزشتہ دنوں حیدرآباد زون کے علاقے لطیف
آباد نمبر 11 اور لیاقت کالونی میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا
جس میں علاقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ایڈوکیٹ ،بینک مینیجر اور اہل ثروت اسلامی
بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی دعوت پیش کی ۔
لیاقت کالونی میں مختلف پارلرز میں بھی اجتماع
کی دعوت دی اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں ایڈمیشن لینے کا ذہن دیا اور شخصیات
کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور مختلف رسائل بھی تحفے میں پیش کئے جس پر شخصیات نے
دعوتِ اسلامی کے بارے میں اچھے تاثرات کا اظہار بھی کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد زون سٹیزن کالونی میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اور ڈویژن
مشاورت کی اسلامی بہنوں نے زندگی کے مختلف
شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور اہل ثروت اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع
کی دعوت پیش کی اور مدنی چینل سننے کا ذہن دیا نیزمکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تحفے
میں پیش کئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال للبنات کے
تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد میں اصلاح اعمال اجتماع کاانعقادہوا جس میں اصلاح اعمال
حیدرآباد زون کی کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
ریجن
سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’درود
وسلام کے فضائل‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے
ہوئے اسلامی بہنوں کو اصلاح اعمال اجتماع کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا اور مدنی
مذاکرہ سننے ،ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدر آباد ریجن ڈیرہ الٰہ یار زون میں مدنی
مشورے کاانعقادہوا جس میں ڈیرہ الٰہ یار
زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں تین ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں ترقی کے حوالے
سے اسلامی بہنوں کو نکات بتاتے ہوئے مدنی
مرکز کے دئیے گئے طریقہ کار پر مضبوطی سے عمل کرنے کی ترغیب دلائی اور نئے سنتوں بھرے اجتماع ،مبلغات و معلمات تیار
کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن سکھر زون کی جیکب آباد کابینہ میں
مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں جیکب آباد کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے’’ باطنی امراض
کی تباہ کاریوں ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شامل ہونے کی ترغیب دلائی نیز کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے کی اہمیت بتائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوت ِاسلامی کے شعبہ تعلیم و رابطہ برائے
شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں رحیم یار خان زون کی ظاہر پیر کابینہ میں مدنی مشورے
کاانعقادہوا جس میں شعبہ رابطہ و شعبہ تعلیم کی کابینہ تا علاقہ سطح کی مشاورتوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے
میں بہتری لانے اور تقرریاں مکمل کرنے کے
حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے نیز ہر ماہ جدول کارکردگی وقت پر جمع کرونے کاذہن دیا نیز دینی کاموں کو مزید احسن انداز سے کرنے کےمدنی
پھول دیئے۔
Dawateislami