10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
گزشتہ دنوں حیدرآباد زون کے علاقے لطیف
آباد نمبر 11 اور لیاقت کالونی میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا
جس میں علاقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ایڈوکیٹ ،بینک مینیجر اور اہل ثروت اسلامی
بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی دعوت پیش کی ۔
لیاقت کالونی میں مختلف پارلرز میں بھی اجتماع
کی دعوت دی اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں ایڈمیشن لینے کا ذہن دیا اور شخصیات
کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور مختلف رسائل بھی تحفے میں پیش کئے جس پر شخصیات نے
دعوتِ اسلامی کے بارے میں اچھے تاثرات کا اظہار بھی کیا۔