دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ
بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن کی کابینہ میمن گوٹھ میں
تربیتی سیشن کاانعقادہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کورسز
مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے 5 درجات کاجائزہ لیتے ہوئے مدرسہ
کی کارکردگیوں کاجائزہ لیا اور طالبات کو نماز اور وضو کا عملی طریقہ سکھایا نیز انہیں مدرسہ بالغات میں بہتری کے حوالے سے نکات بتائےجس سے طالبات
میں مزید جذبہ پیدا ہوا اور انھوں نے نئی طالبات کو لانے کی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کورسز مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں پورے پاکستان کی ریجن کورسز ذمہ دارا
اور کورسز ناظمات نے شرکت کی ۔
پاکستان سطح کی کورسز مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے 21 جولائی 2021ءسے
شروع ہونے والے ناظرہ قراٰن کورس کی مدرسات کی تربیت ومقام اور مدنی قاعدہ کورس کی
تفتیش سند اجتماعات کے حوالے سے نکات بتائے ۔ ساتھ ہی مکمل ہونے والے ناظرہ و
فیضان تجوید قراٰن کورس کے درجات کی تفتیش 26 جون 2021ءتک مکمل کرنے کا ہدف بھی
دیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی
دورہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں جھنگ زون میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں علاقائی دورہ کابینہ
ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی گزشتہ
کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے ماہانہ
کارکردگی اور جدول کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی نیز ہر ماہ 2 ڈویژن کا جدول بناکر ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ نیکی
کاسلسلہ کرنے اور ان کی تربیت کرنے کی
ترغیب دلائی جبکہ تقرریوں کو مکمل کروانے
کے حوالے سے نکات بتائےجس پر اسلامی بہنوں نےاچھے جذبات کااظہار کیا۔
دعوت ِاسلامی کےزیر اہتمام کراچی گلشن کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں کابینہ نگران و مشاورت اور
ڈویژن نگران و مشاورت کی ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ کامیابی ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کو اپنائے رکھنے،
گھر درس دینے نیز نیکی کی دعوت دینے کے کا
ذہن دیا مزید روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے ہر ماہ اصلاح ِاعمال کا رسالہ پُر کر کےذمہ دار
اسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی نیز
ڈونیشن جمع کرنے میں گلشن کابینہ کی بہترین پوزیشن پر ان کی حوصلہ افزائی کی اس کے بعد کابینہ مشاورت اسلامی
بہنوں اسی دوران رسالہ کارکردگی کی انٹری کرنے،مدنی مذاکرہ دیکھنے اور کارکردگی وقت پر دینے کےحوالے
سے مدنی پھول دیئے ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے زیراہتمام گزشتہ دنوں کراچی بلدیہ کابینہ اور ادریس گارڈن میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں 4 زون ، 3ڈویژن اور گوادر ، کوئٹہ زون
مشاورت کی اسلامی بہنوں نےبذریعہ کال شرکت کی ۔
ڈونیشن
بکس ذمہ داراسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کو رجسٹریشن کا کام مکمل کروانے ، مقررہ
وقت پر اپنا جدول جمع کروانے اور ماتحت کا
جدول وصول کرکے اُن کی حوصلہ افزائی کرنے کاذہن دیا نیز مدنی مشوروں میں پابندی کے ساتھ
شرکت کرنے اور ماتحتوں کو شرکت کروانے کی ترغیب بھی دلائی۔
نیو کراچی کابینہ اور سرجانی کابینہ کے روحانی
علاج کے بستوں پر تربیتی سیشن کاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی
علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں نیو کراچی کابینہ اور
سرجانی کابینہ کے روحانی علاج کے بستوں پر تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا جن میں بستہ
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن مشاورت ذمہ دا راسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے
ہوئے بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کےساتھ خیرخواہی کرتے ہوئے ان کےساتھ حسن ِسلوک
کرنےکا ذہن دیا اور شعبے میں بہتری لانے کےحوالے
سے نکات بتائے نیز ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے ای -رسید استعمال کرنے کامشورہ
بھی دیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے نیو کراچی سلیم سینٹر میں کابینہ کا ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں 6 کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے رسالہ نیک
اعمال کےذریعہ اپنے اعمال کا جائزہ کرنے اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو بڑھانے کا ذہن
دیا نیز دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے اہداف دیئے جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش
کئے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں جامعۃ المدینہ گرلز اور دارالمدینہ گرلز کی ریجن ذمہ دار اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبہ جات میں ترقی حاصل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول
دیئے اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو نماز ،تجوید اور فرض علوم سیکھ کر ٹیسٹ دینے
کا ذہن دیا نیز ماتحت اسلامی بہنوں کے
خوشی و غمی کے مواقع پر پیغامات عطار
منگوانے کے نظام کو مضبوط بنانے اور شعبہ جات میں بہتری لانے کےحوالے سے اہداف
بھی دیئے۔ آخر میں امیرا ہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے آئی ہوئی عیدی ذمہ داراسلامی بہنوں کو تقسیم کی گئی ۔
دعوت ِاسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کوئٹہ کابینہ کے علاقہ
سبزل روڈ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہواجس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے کفن کاٹنے، بچھانے اور پہنانے کا طریقہ
بتاتے ہوئے غسل میت کا تفصیلی طریقہ
سمجھایا نیز اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ سننے اور
دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے لیاری میں تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا جس میں مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
مشاورت اور کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور اچھی کارکردگی پر مدرسات کی حوصلہ
افزا ئی کی نیز مدارس المدینہ بالغات کے حوالے سے اہم نکات دئیے جس پر مدرسات نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ و محفلِ نعت
کے تحت کراچی ریجن ادریس گارڈن میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن
مشاورت شعبہ علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو محفلِ نعت اجتماع منعقد کرنے سے متعلق نکات بتائے اورجن شعبہ جات میں تقرریاں مکمل نہیں ہیں وہاں تقرر یاں مکمل کرنے کاذہن دیا مزید دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بہتری
لانے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے۔
دعوت ِاسلامی کی شعبہ شب وروز للبنات کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی ریجن میں
ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں زون مشاورت شب و روز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
مشاورت شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شب و روز کے دینی کام مضبوط کرنے
اور اس شعبے میں تربیت کا طریقہ کار سمجھایانیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی انٹری کرنے کا ذہن دیا اور وقت پر انٹری کرنے کی
نیت کروائی جبکہ زون مشاورتوں کے وقت پر
جدول جمع کروانے پر ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف دیئے۔
Dawateislami