دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے لیاری  میں تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا جس میں مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت اور کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور اچھی کارکردگی پر مدرسات کی حوصلہ افزا ئی کی نیز مدارس المدینہ بالغات کے حوالے سے اہم نکات دئیے جس پر مدرسات نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ و محفلِ نعت کے تحت کراچی ریجن ادریس گارڈن میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن مشاورت شعبہ علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو محفلِ نعت اجتماع منعقد کرنے سے متعلق نکات بتائے اورجن شعبہ جات میں تقرریاں مکمل نہیں ہیں وہاں تقرر یاں مکمل کرنے کاذہن دیا مزید دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے۔


دعوت ِاسلامی کی شعبہ شب وروز للبنات کے تحت گزشتہ دنوں  کراچی ریجن میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں زون مشاورت شب و روز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شب و روز کے دینی کام مضبوط کرنے اور اس شعبے میں تربیت کا طریقہ کار سمجھایانیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی انٹری کرنے کا ذہن دیا اور وقت پر انٹری کرنے کی نیت کروائی جبکہ زون مشاورتوں کے وقت پر جدول جمع کروانے پر ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں  کراچی ریجن میں 2 مقامات پر مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوا جن میں زون و کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو نیک اعمال کی عاملات بڑھانے،اپنا جدول اور ماتحت ذمہ دار کا جدول بروقت جمع کروانے کاذہن دیا نیز مدنی مذاکرہ عوام و ذمہ داراسلامی بہنوں کو دکھانے کی ترغیب دلائی اور سب سے کارکردگی لینے کے اہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں گلشن ڈویژن بہادر آباد ساؤتھ زون 2 کراچی میں ایک دن کا سیشن ’’نماز کا عملی طریقہ‘‘ منعقد ہواجس میں 18 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون مشاورت شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کا عملی طریقہ سکھاتے ہوئے نماز سے متعلق شرعی معلومات فراہم کیں۔ سیشن کے آخر میں رسالہ فیضانِ نماز اور نماز کا مختصر طریقہ تقسیم کیاگیا۔


 دعوت ِاسلامی کے زیراہتمام 6 جون 2021ء بروز اتوار جھنگ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں اراکین زون اور کابینہ نگران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

جھنگ زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو وقت پر رپلائے دینے اور وقت پر کارکردگی جدول دینے کا ذہن دیا نیز ساتھ ہی ساتھ شعبہ جات میں دینی کام کرنے سے متعلق نکات بتائے اور عالمی سطح کی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کی طرف سے دیئے جانے والے اہداف بھی بتائے نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کے اہداف کو مکمل کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز للبنات کے زیر اہتمام 6 جون 2021ء کوملتان ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورہ ہواجس میں ریجن ،زون و کابینہ کی شب روز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’سستی کے نقصانات ‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز کی مدنی خبریں تحریر کرنے کےحوالے سے نکات بتائے اور ماہنامہ فیضان ِمدینہ کے تحریری مقابلوں میں حصہ لینے نیز شب و روز کی مدنی خبریں بڑھانے کےحوالے سےذہن دیاجبکہ تقرری مکمل کرنے کی نیت کرواتے ہوئے اسلامی بہنوں سے اہداف بھی لئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت 7 جون 2021ء بروز پیر کو پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد ریجن و زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی اہمیت بتاتے ہوئے ہر ماہ اپنی ذمہ داراسلامی بہن کو جمع کروانے کاذہن دیا اورتقرریاں مکمل کرنے ، کارکردگی جدول کے مطابق عمل کرنے ، سفری جدول بنانے کاذہن دیا نیز ماتحت اسلامی بہنوں کاماہانہ مدنی مشورہ لینے اور شعبے کی ماہانہ کارکردگی کے فارم بر وقت پُر کرنے کے حوالے سے نکات بتائے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 5جون  2021 ءبروزہفتہ کو جنوبی لاہور زون کی شخصیات اسلامی بہنوں میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں صاحبزادیِ عطار سَلَّمَھَا الغَفَّار کے ساتھ مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

صاحبزادیِ عطار سَلَّمَھَا الغَفَّار نے اسلامی بہنوں کے ہمراہ شخصیات خواتین سے ان کے گھر جاکر انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے انہیں ایمان کی سلامتی کاذہن دیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور فرض علوم سیکھنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 5 جون 2021ءبروز ہفتہ کو  مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جنوبی لاہور زون کی ڈویژن تا علاقہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

صاحبزادیِ عطار سَلَّمَھَا الغَفَّار نے دینی کاموں میں بہتری لانےکے حوالے سےاسلامی بہنوں کو نکات بتاتے ہوئےصاحبزادی ِعطا ر سَلَّمَھَا الغَفَّار نے فرمایا کہ جو ذمہ داری ہمیں ملی ہے یہ سب اللہ کا کرم ہےاور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی جو ذمہ داری ملےاسے قبول کرتے ہوئے احسن انداز میں دین کا کام کریں،آپ نے مزید یہ بھی فرمایا دعوت اسلامی ہمارا گھر ہے، اپنے گھر کو مضبوط کیجئے اور بروقت دینی کاموں کی کارکردگی اپنی نگران اسلامی بہنوں کو پیش کیجئے، صاحبزادیِ عطار سَلَّمَھَا الغَفَّار نے اسلامی بہنوں کو انفرادی عبادت کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیراہتمام  کراچی ساؤتھ زون 2 کابینہ بلدیہ ڈویژن مہاجر کیمپ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ مشاورت برائے علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے متعلق اہم نکات بتائے اور نیکی کی دعوت کی اہمیت بتاتے ہوئے باقاعدگی کے ساتھ علاقائی دورہ میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتیں پیش کیں۔


دعوت ِاسلامی کےزیر اہتمام   گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 کابینہ گلستان جوہر میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ تا علاقہ نگران و کابینہ مشاورتو ں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری کے حوالے سے نکات اورمدنی مذاکرہ کارکردگی بہتر کرنے نیز انداز ِبیان میں بہتری کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔