دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدر آباد ریجن کے زون میرپور خاص میں   ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون مشاورت،کابینہ نگران و مشاورت اور ڈویژن نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے نئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنے اور کابینہ سطح کی تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دیئے نیز سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مختلف تحائف بھی دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں   حیدرآباد زون میں اسلامی بہنوں کاماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالے سے مدنی پھول پیش کئے نیز کابینہ نگران اسلامی بہنوں اور زون مشاورت کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ کے علاقے آفندی ٹاؤن میں  ایک شخصیت اسلامی بہن کے گھر سوئم کے میں سلسلے محفل ِنعت اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں اہل خانہ سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےرسالہ’’ مردےکے صدمے‘‘ سے بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو فکرآخرت کا ذہن دیتے ہوئےدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں گھر کی اسلامی بہنوں کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے ان سے تعزیت بھی کی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں   لاڑکانہ ڈویژن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالے سے نکات بتائے اور کابینہ نگران و زون مشاورت کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی نیز تقرری مکمل کرنے، دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول بتائے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران، کابینہ مشاورت، ڈویژن نگران و ڈویژن مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں ترقی کے حوالے سےمدنی پھول بیان کئے نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی اور جائزہ کارکردگی پر کلام کرتے ہوئے وقت پر جدول جمع کروانے کاذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت 8 جون 2021ء لاہور ریجن میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں لاہور شمالی زون و قصور زون کی مدرسات اور ریجن تاعلاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو شعبے سے متعلق تربیتی نکات بیان کئے نیز شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے متفرق مدنی پھول سمجھائے اورسابقہ کارکردگیوں کا فالو اَپ کرتے ہوئے فرض علوم کی تربیت لینے کا ذہن دیا جبکہ مدرسات کی تجوید کے حوالے سے تربیت کرنے اور تعلیمی معیارکو مزید مضبوط کرنے کا ہدف دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ آن لائن  شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام مئی 2021 ءمیں ملک و بیرون ملک سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت پاکستان ریجنز (اسلام آباد ، ملتان ، لاہور ، کراچی،حیدرآباد، فیصل آباد ) ہند ریجنز(دہلی ،ممبئی، کولکتہ ، اجمیر)،یوکے برمنگھم ، آئر لینڈ، عرب شریف ،کویت ، بحرین ،قطر، آسٹریلیا،ملبرن ، ملائشیا ، امریکہ ، کینیڈا ،ناروے، بلجئیم ،سویڈن ،ہالینڈ ، اٹلی ، جرمنی ،فرانس ، ساؤتھ افریقہ ، بنگلہ دیش ، چائنہ ، ، ایران ، ترکی ، یوگنڈاکے70مختلف مقامات پر 6 مختلف کورسز(فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس ، 3ڈے ماہ رمضان بخشش کا سامان سیشن ،سوشل میڈیا کا استعمال ، تلاوت القراٰن کورس، فیضان تجوید کورس) کا سلسلہ ہوا جن میں کم و بیش’’ 1 ہزار 498 ‘‘اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز مئی   2021 ءکی کارکردگی

Thu, 10 Jun , 2021
4 years ago

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام مئی2021 ءمیں ملک و بیرون ملک جن میں پاکستان ریجنز (اسلام آباد ، ملتان ، لاہور ، کراچی،حیدرآباد، فیصل آباد) ، ہند ریجنز(دہلی ،ممبئی، کولکتہ ، اجمیر) ، یوکے برمنگھم ، لندن ، مانچسٹر ، اسکاٹ لینڈ ، بریڈ فورڈ ، آئر لینڈ ، عرب شریف ،کویت ، بحرین ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ، ملائشیا ، امریکہ ، کینیڈا ، موزمبیق ،ماریشس ،یوگنڈا ، تنزانیہ ،کینیا ، بلجئیم ، اسپین ،ہالینڈ ، اٹلی ، جرمنی ،آسٹریا ، ڈنمارک ، سویڈن ، ناروے ، فرانس، ساؤتھ افریقہ ، بنگلہ دیش ،چائنہ ، ایران ، ترکی ، کرغستان ، عمان ،سری لنکا) مقامی مدرسات اور دیگر ذرائع کے ذریعے 07 مختلف کورسز (فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس ، 3ڈے ماہ رمضان بخشش کا سامان سیشن ، کورس جنت ودوزخ کیاہیں ؟ ، طہارت کورس ، سوشل میڈیا کا استعمال ، تلاوت القراٰن کورس، فیضان تجوید کورس) کا ’’ 1 ہزار 641 ‘‘مقامات پر انعقاد ہوا جن میں کم و بیش’’ 42 ہزار 2 63 ‘‘اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے زیرِاہتمام 8 جون 2021 ءبروز منگل کو مدرسۃ المدینہ گرلزکی ذمہ داراسلامی بہنوں کابذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان بھر کی تمام ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو جدول پرعمل کرنے اور اپنی ماتحت مدنی عملے کی تربیت کے لئےوقت دینے کاذہن دیا نیز مدارس المدینہ گرلزمیں ہونے و الےسنتوں بھرے اجتماع کےحوالے سے نکات بتائے جبکہ ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنے اپنے ریجن میں شعبے کے دینی کاموں کو بہترسے بہتربنانے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالمدینہ  کےتحت گزشتہ دنوں کراچی کورنگی دارالمدینہ کیمپس میں تر بیتی اجتماع کاانعقادہوا جس میں کلاس نائن اور میٹرک کی موجودہ طالبات سمیت ٹیچرز نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے ’’ خوفِ خدا اور آسان نیکیوں ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور طالبات کو نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس کے نتیجے میں 46 طالبات نے روزانہ صدقہ کرنے ، 17 طالبات نے درس نظامی کرنے، 46طالبات نے مدنی مذاکرہ دیکھنے، 20 طالبات نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ، 46 طالبات نے شارٹ کورسز کرنے ،54 طالبات نے ہفتہ واررسالہ کا مطالعہ کرنے اور 42 طالبات نے گھر درس دینے کی نیتوں کااظہار کیا۔

اسی طرح کراچی آرام باغ کیمپس میں گزشتہ دنوں تربیتی سیشن ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے نویں اور دسویں جماعت کی طالبات کی اخلاقی اور مذہبی تربیت کی۔

طالبات میں فرض علوم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے نماز کے فرائض و واجبات سیکھنے کاذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالمدینہ  کےتحت گزشتہ دنوں راولپنڈی کے کیمپس واہ کینٹ میں بذریعہ زوم تربیتی سیشن ہوا جس میں 38 ٹیچرز نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے ’’اللہ پاک کی دی ہوئی نعمتوں کا شکر ادا کرنا‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن نیز اپنی ذمہ داریوں کومزید خوش اسلوبی سے انجام دینےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالمدینہ  کےتحت گزشتہ دنوں اسلام آباد اور فیصل آباد میں قائم دارالمدینہ کی ٹیچرزکا بذریعہ زوم تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا جس میں 437 ٹیچرز نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دارالمدینہ کے نظام میں مزید بہتری لانے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے اور اسٹوڈنٹس کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے اور ان کی ضروریات کا خیال رکھنےکاذہن دیا نیز دارالمدینہ میں اپنی ذمہ داریوں کومزید خوش اسلوبی سے انجام دینے کےحوالے سے نکات بتائے۔