10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت ِاسلامی کے شعبہ رابطہ
برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی لانڈھی کابینہ میں موجود مختلف پارلرز اور سلائی سینٹر میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ پارلرز اونرز کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوت اسلامی کی
ویب سائٹ اور دیگر شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا نیز
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ ایک سلائی سینٹر کی اونر نے سینٹر میں مدرسۃ المدینہ بالغات لگانے کی
نیت کااظہار کیا۔