دعوتِ اسلامی کے  زیر اہتمام 10 مئی 2021ء کو فیصل آباد ریجن، میانوالی زون میں بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ نگران و اراکین زون اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کاذہن دیا نیز سالانہ ڈونیشنز کی کارکردگی اچھی ہونے پر اسلامی بہنوں کی کوششوں کو سراہااور ان کی حوصلہ افزائی کی جبکہ ڈونیشن ریکارڈ کا فالو اَپ کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو اہداف دیئے۔


دعوت ِاسلامی  کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیراہتمام مئی 2021ء میں فیصل آباد ریجن میں 78 مقامات پر کفن دفن تربیتی اجتماعات کاانعقاد ہواجن میں 1 ہزار 451 اسلامی بہنوں نے تربیت حاصل کی۔

اسی طرح مئی2021ء میں فیصل آباد ریجن میں 676 کفن دفن تربیتی اجتماعات کاسلسلہ ہوا اور 286 مقامات پر ایصالِ ثواب اجتماعات منعقد ہوئے جبکہ 263 لواحقات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروائی گئی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ میں مدنی قاعدہ کورس کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا ۔

مُدرسہ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مخارج کے ساتھ مدنی قاعدہ پڑھایا اور کورس کے اختتام پر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی کار کردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے قراٰن پاک سیکھنے کے فضائل بتائے نیز ناظرہ قراٰن پاک کورس کرنے کا ذہن دیا اور مُدرسہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مزید کورس میں بہتر ی لانے حوالے سے نکات بتائےجبکہ کورسز کے تحت کامیاب ہونے والی مُدرسہ کو نئے مدارس کھولنے کا ذہن دیا ۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ میں موجود مختلف پارلرز اور سلائی سینٹر میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ پارلرز اونرز کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوت اسلامی کی ویب سائٹ اور دیگر شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ ایک سلائی سینٹر کی اونر نے سینٹر میں مدرسۃ المدینہ بالغات لگانے کی نیت کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  فیصل آباد ریجن میں مئی 2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:

انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 1 ہزار 99

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 11 ہزار 159

مدنی مذاکرہ دیکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 12 ہزار 234

مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد: 683

مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 6 ہزار 658

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد : 1 ہزار 480

ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 31 ہزار 345

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2 ہزار 227

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور سننے والی اسلامی بہنوں کی اوسطاً تعداد: 93 ہزار 286

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 7 ہزار 825


فیصل آباد ریجن مکتبۃ المدینہ للبنات کی مئی 2021ء کی ماہانہ کارکردگی

Sat, 12 Jun , 2021
4 years ago

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات فیصل آباد ریجن اسلامی بہنوں کی  مئی 2021ء کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہیں:

ہفتہ وار اجتماع میں لگائے جانے والے بستوں کی تعداد: 777

مدرسۃ المدینہ بالغات میں لگائے گئے بستوں کی تعداد: 115

ماہانہ دینی حلقوں میں لگنے والے بستوں کی تعداد: 37

پرائیویٹ آرڈر کی تعداد : 5


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں کراچی رنچھوڑ لائن کابینہ  میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مکتبۃ المدینہ ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز تقسیم رسائل اور لائبریری کے حوالے سے اہم نکات بتائے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون اور ادریس گارڈن میں ماہانہ مدنی مشوروں کاانعقاد ہوا جن میں کفن دفن زون سطح اور کابینہ مشاورتوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون و کابینہ سطح کی اسلامی بہنوں نے مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو تنظیمی نکات پر عمل کرنےکاذہن دیااور شعبہ کفن دفن للبنات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے نکات بتائے نیز دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے باہم تبادلہ خیال بھی کیا اور کفن دفن اجتماع کرنے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ آخر میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے عمدہ کارکردگی پر کابینہ مشاورتوں کو تحائف بھی پیش کئے ۔


کراچی ریجن میں شعبہ تعلیم للبنات کے تحت ماہانہ مدنی مشورہ

Sat, 12 Jun , 2021
4 years ago

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں  ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ تعلیم و ماتحت شعبہ جات زون مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نے نئے آنے والے سیشن اور تربیت کے حوالے سےاسلامی بہنوں کو اہم نکات بتائیں اور مزید دینی کاموں میں اضافہ کےحوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ میں قائم ایک نجی اسکول میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں اسکول ٹیچرز اورلیڈی پرنسپل نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کاتعارف پیش کرتے ہوئے آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا اور ساتھ ہی دینی تعلیم حاصل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا اور ٹیچرز کے درمیان دینی حلقہ رکھنے کی نیت کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی ریجن سطح پر فنانس ڈیپارٹمنٹ کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام زون مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو نماز اور تجوید کورس کرکے ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا نیز اس کے ساتھ ساتھ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اپڈیٹ نکات بتائے اور ان پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا ۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات  کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون2 میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

پاکستان سطح مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے میں دینی کام کرنے کے حوالے سے نکات سمجھاتے ہوئے مدارس اور طالبات کی تعداد کیسے بڑھائی جائے اس پر مدنی پھول دیئے نیز نئے مدارس کھولنے کا ہدف بھی دیا جس پر شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔