دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارلسنہ للبنات کےزیر
اہتمام پاکستان دارلسنہ ناظمات کابذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں رات کی
ناظمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی کارکردگیوں کاجائزہ لیا اور
بہترکارکردگی پرحوصلہ افزائی کی نیز
دارالسنہ کےنظام میں بہتری لانے کےحوالےسےمدنی پھول دیئےجبکہ رہائشی کورسز میں آنے
والی اسلامی بہنوں کی زیادہ بہتر انداز میں تربیت کرنےکےحوالےسےنکات دیئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے
تحت گزشتہ دنوں میرپور خاص زون کے ٹنڈوالہ یار میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں
کابینہ تاذیلی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن مشاورت مکتبۃ المدینہ للبنات اور شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے 26 دن
پر مشتمل کورس بنام ’’ فیضان تجوید و نماز کورس‘‘کی
تفتیش کی اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ذیلی سطح کی تقرریاں مکمل
کرنے کے اہداف دیئے نیز عمدہ کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی اور مختلف تحائف پیش کئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت
گزشتہ دنوں میر پور خاص کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں میرپور خاص زون کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اصلاحِ اعمال ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کوتقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیا اورجدول پر عمل کرنے کا ذہن دیا نیز کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے کے حوالے سے مدنی پهول پیش کئے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں میرپور
خاص زون کی ڈویژن ٹنڈو الہ یار میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں مقامی ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے’’اپنے اعمال کا
جائزہ ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور روزانہ
رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کاجائزہ لینے کاذہن دیا نیز ہر
ماہ اپنی ماتحت اسلامی بہن کا مدنی مشورہ
لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں
نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر
اہتمام میر پور خاص کابینہ اور سکھر زون میں
مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں حیدرآباد ریجن کی زون،کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اور ٹنڈو الہ یار
ڈویژن کی مدرسات نے شرکت کی ۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت ِاسلامی
کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے نکات بتائےاوردینی کاموں کے اہداف دیئے نیز مدرسات سے ٹیسٹ دینے کے حوالے سے کلام ہوا اورمدرسۃ
المدینہ بالغات کے درجے کا جدول ، کارکردگی فارم نیز دیگر بہتری لانے کےحوالے سے متعلق مدنی پھول سمجھائے جبکہ ہفتہ وار رسالہ کارکردگی جمع کروانے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کاذہن دیا۔
کشمور زون ڈھرکی کابینہ کی ڈویژن میرپور ماتھیلو میں مدنی مشورےکاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کے کشمور زون ڈھرکی کابینہ کی ڈویژن میرپور ماتھیلو میں مدنی مشورےکاانعقادہو اجس میں ڈویژن تا علاقہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈونشین بکس کابینہ اور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے ڈونشین بکس اور گھریلوصدقہ بکس کے
حوالے سے کلام کیا نیز گھریلوصدقہ بکس
بڑھانے کی کوششوں پر بھی نیتیں لی جس
پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی آ خر میں انہیں
نیتیں کرنے پر حوصلہ افزائی کے لئے مکتبۃالمدینہ کے رسائل تقسیم
کئے ۔
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جن میں (شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ، ڈونیشن بکس ،مکتبۃ المدینہ اور تقسیم رسائل) کی زون مشاورت
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اپڈیٹ نکات بتائے اور ان نکات پر عمل کرنے کی
ترغیب دلائی نیز اس کے ساتھ ساتھ ماہنامہ
فیضان ِمدینہ کےمطالعہ کرنے کا بھی ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں گلشنِ معمار کراچی میں
مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
عالمی و ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اداروں اور
شخصیات میں دینی کام کرنے اور ان کی
نفسیات کے مطابق انہیں دین کے قریب لانے کےحوالے سے نکات بتائےاور ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں
کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال للبنات کے زیر
اہتمام سرجانی کابینہ کراچی میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقادہواجس میں تقریباً
16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
ذمہ دار اسلامی بہن نے رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور با وضو
رہنے کی ترغیب دلائی مزید مدنی مذاکرہ
دیکھنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی
نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن
دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کورنگی کابینہ کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تربیتی
اجتماع میں اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے
اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا گیا نیز دعوت اسلامی کے دینی کام
کرنے اور مزید دینی کاموں کی ذمہ داریاں لینے کاذہن دیا گیا۔ آخر میں اسلامی
بہنوں نے غسل میت دینے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان ایجوکیشن سینٹر کے
تحت گزشتہ دنوں ڈیفنس کراچی میں فیضان ایجوکیشن
سینٹر کاتعارفی پروگرام ہواجس میں عالمی
سطح کی رکن اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
انسٹیٹیوٹ کی ڈائریکٹر نے ادارے کے قیام کے
اغراض و مقاصداور ادارے کے تحت ہونے والےدینی کاموں کے بارےمیں معلومات فراہم کیں
۔ آخر میں عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی
بہن نے دوسرے شعبے کی اسلامی بہنوں کو انسٹیٹیوٹ کے کاموں میں معاونت کرنے کی
ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں گلشن معمار کراچی میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
شعبہ
اسپیشل پرسنز کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن
نےشعبے کی کارکردگی و مدنی پھول سمجھائے نیز اجتماعات کی تعداد کو بڑھانے اور کورسز کے اہداف بھی دیئے جس پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے ذمہ داریاں لینے اور شعبے کو
مضبوط کرنے کی نیتوں کااظہار کیا۔
Dawateislami