
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
تحت گزشتہ دنوں کراچی کی مختلف ڈویژنز (گارڈن ، پنجاب کالونی اور جمشید روڈ )میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں اصلاحِ اعمال کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اصلاح ِاعمال کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک
اعمال کا رسالہ پُر کرنے، کارکردگی جدول وقت پر دینے کا ذہن دیا اور نئی مدنی
مذاکرہ کارکردگی سمجھاتے ہوئے مدنی
مذاکرہ کارکردگی میں بہتری لانے کی ترغیب دلائی نیز تقرری مکمل کرنے کی ترغیب بھی
دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں
کااظہار کیا ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے
تحت گزشتہ دنوں رشید آباد بلدیہ کابینہ کراچی میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں ڈونیشن بکس کی 14 ڈویژن سطح کی ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈونیشن بکس کابینہ سطح کی
ذمہ داراسلامی بہن نے ڈونیشن کی کارکردگی کے حوالے سے کلام کیا اور شعبہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں کو شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی
نیتوں کااظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح
ِاعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی سُرجانی کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں اورنگی ٹاؤن سے
ڈویژن و علاقائی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کراچی ریجن
شعبہ اصلاح ِاعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو عاملات نیک اعمال کی
تعداد کو بڑھانے کےحوالے سے نکات بتائے نیز اپنا جدول اور ماتحت کا جدول بروقت جمع کروانے کاذہن دیا جبکہ عوام
اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دکھانے کی ترغیب دلانے اور سب سے کارکردگی لینے کے اہداف
بھی دیئے ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت
گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کراچی ساؤتھ زون 2 اور بستہ ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے زون وکابینہ اور ڈویژن سطح پر دعائے صحت اجتماع منعقد کرنے، اپنی
کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے پچھلے ماہ کی کارکردگیوں کا جائزہ لینے کاذہن
دیا نیز مدنی بہار تحریری طور پر وصول
کرنے، کوئی شرعی مسئلہ ہو تو دارالافتاء اہل سنت سے رہنمائی لینےاور غیر فعال اسلامی
بہنوں کو فَعال بنانے کی ترغیب دلائی جس
پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کی12 جون 2021ء تک کی کارکردگی درج:
پاکستان
بھر میں لگنے والے مدرسۃالمدینہ بالغات کی
تعداد:55
اب تک کے کُل مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد: 5 ہزار 285
مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 47 ہزار 602

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مئی2021ء میں کراچی ریجن میں ہونے والے دینی کاموں کی
کارکردگی درج ذیل ہے:
دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعدا د:500
روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد
:15 ہزار 797
مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :20
ہزار 868
مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد :1 ہزار 519
مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد :18 ہزار 864
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد :2 ہزار
137
سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :54 ہزار 534
ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :5 ہزار 104
ہفتہ وار رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد : 55 ہزار45
تقسیم ہونے والے نیک اعمال کے رسالوں کی تعداد :11
ہزار 93
وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد :
18 ہزار 385

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن کےمختلف تعلیمی اداروں
اور مقامات میں انوائرمنٹ ڈے کاسلسلہ ہواجن میں کراچی ریجن کے کم و بیش 15 کیمپس میں یہ سیشن ہوا ۔
ان سلسلوں میں طالبات کودینی ایکٹیوٹیز کروائی گئی اور احادیث مبارکہ بھی یاد کروائی گئی نیز ملک کو آلودگی سے بچانے اور ماحول کو صاف رکھنے کاذہن دیا گیا جبکہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کا
تعارف بھی کروایا گیا نیز سیشن کےاختتام پر انہیں سرٹیفکیٹ بھی دئیے گئے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کےزیراہتمام گزشتہ دنوں کراچی کھارادر کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران و دیگر مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مکتبۃ المدینہ للبنات کى ترقى کے لئے اَہم نکات بتائے اور ذمہ
داراسلامی بہنوں کو تقسیم رسائل کرنے کا ذہن دیا نیز کتاب اسلامى بیانات جلد 6 لینے کا بھى ذہن
دیا اور دیگر دینی کاموں کےحوالے سے بھی مدنی پھول دیئے۔

دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی گلشن معمار میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں ریجن
ذمہ دار اسلامی بہن سمیت 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کو وقت کی اہمیت بتائی اور تمام شعبہ جات پر بات چیت کی نیز وقت پر
کارکردگی جدول دینے کاذہن دیا جبکہ علاقائی
دورہ کو مضبوط کرنے اور اس کی تعداد کوبڑھانے
کا ذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کی۔
شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت کراچی گوادر کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد

دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت
گزشتہ دنوں کراچی گوادر میں مدنی مشورے
کاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورت مدرسۃالمدینہ بالغات کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدرسۃالمدینہ بالغات کی زون سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہن نے شعبے کےکام کو مضبوط کرنے،مدارس کی تعداد کو بڑھانے اورمدرسات کے
ٹیسٹ دلوانے کےحوالےسے نکات بتائے نیز ان کی تجوید درست کروانے کے حوالے سے تربیت کی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں
کراچی بہادر آباد میں ماہانہ مدنی مشورہ
ہوا جس میں ڈویژن نگران ومشاورت، علاقائی نگران
ومشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ
دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور مختلف شعبہ جات کےحوالے سے مختلف مدنی پھول سمجھائے نیز عملی جدول کارکردگی بنانے کی اہمیت نرمی اور
وقت کی قدر پر اچھےنکات دئیے جبکہ مدنی مذاکرہ و رسالہ
کارکردگی بڑھانے کا بھی ذہن دیا ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام کراچی بن قاسم زون میں مدنی
مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون
مشاورتوں ، کابینہ نگران اور کابینہ مشاورتوں کی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے شعبہ جات کومضبوط کرنے ،
بر وقت کارکردگی دینے، ہفتہ وار رسالہ کارکردگی دینے اور
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش
کیں۔