دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکپتن زون کی بنگہ حیات کابینہ کی ڈویژن بنگہ حیات میں دینی حلقے کا انعقاد ہواجس میں زون مشاورت فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دینی حلقہ کے اختتام پر شعبہ ذمہ دار اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے دینی کام کرنے کےحوالے سے مدنی پھول دیئےاور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو اپنے ڈونیشن بر وقت فنانس ڈیپارٹمنٹ میں جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام  گزشتہ دنوں چنیوٹ کابینہ کی عثمان آباد ڈویژن میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’ قبر کی پہلی رات ‘‘کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو قبر کی تیاری کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت گزشہ دنوں  پاکستان سطح ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ڈونیشن بکس ذمہ داراور زون ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو شعبہ میں کام کرنے کےتمام لوازمات کے حوالے سےنکات بتائےاور شعبے میں بہتری لانے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے تحت گزشتہ دنوں  فیصل آباد ریجن اور اسلام آباد ریجن کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں ریجن تا زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقائی دورہ ریجن سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے ماہانہ ڈویژن دینی حلقے پر کلام کرتے ہوئے کارکردگی کا فالواَپ کیا اور ذمہ دار کا تقرر کرنے کاذہن دیا نیزمذید شعبہ میں بہتری لانےکے حوالے سے اہم نکات بتائے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں   الرحیم گارڈن لاہور میں شخصیت اسلامی بہن کے گھر محفل ِنعت کاانعقادہواجس میں پاکستان سطح کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ اور یادِ رمضان کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے، مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی نیز محفلِ نعت کے اختتام پر اسلامی بہنوں میں تقسیم رسائل کاسلسلہ بھی ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں فیصل آباد ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اور زون مکتبۃالمدینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مکتبۃالمدینہ ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ، کارکردگی لینے اور بنانے کے بارے میں مدنی پھول دیئےاور دینی کاموں کو بڑھانے ، مکتبۃ المدینہ کااسٹال لگانے کے اہداف دیئے نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کرنے ، کروانے اور تعداد بڑھانے کے بارے میں بھی ترغیب دلائی۔


دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  واہ کینٹ زون کی اٹک کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں کابینہ نگران و علاقہ نگران نیز دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے ماہانہ دینی کاموں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیااور ذمہ داراسلامی بہنوں کو جدول کی اہمیت بتاتے ہوئے جدول بنانے کا ذہن دیا اور نئے علاقوں میں دینی کام کا آغاز کرنے کے اہداف بھی دئیے۔گھر درس بڑھانے، مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلاتے ہوئے نیک اعمال کی عاملات بڑھانے کاذہن دیا۔


دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  اسلام آباد زون کی پنڈی سٹی کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران ، علاقہ نگران اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئے کارکردگی میں بہتری لانے کےحوالے سے نکات بتائے اور سالانہ ڈونیشن کی بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف تقسیم کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں   مظفر گڑھ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ملتان ریجن نگران ، مظفرگڑھ زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح نگران اسلامی بہن نے’’ انفرادی کوشش کا طریقہ ‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئےسالانہ ڈونیشن کارکردگی پر ذمہ داراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی نیز تقرری کے اہداف، نئے دینی کام کے آغاز کا طریقہ اور کارکردگی جدول کی اہمیت پر نکات بتائے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن میں دارالسنہ کی اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہواجس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ملتان دارالسنہ کی اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی دینی کاموں کےحوالے سے اپڈیٹ نکات بتائے اور مدنی عملہ کے تقرر کے حوالے سے زون نگران اسلامی بہن کو اہداف دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں 27مئی2021ء بروز  جمعرات کو بیرون ملک کی اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہواجس میں عالمی مجلس مشاورت  نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدنی خبروں کے معیار کو  مضبوط کرنے، مدنی خبریں لینےکےحوالے سے نکات بتائےاور فنانس کے نظام کو مضبوط کرنے ،  ڈونیشن کارکردگی میں بہتری کےحوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کےتحت  گزشتہ دنوں سکھر زون روہڑی میں اصلاح اعمال اجتماع کاانعقادہوا جس میں پاکستان اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن سمیت 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاحِ اعمال پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کےحوالےسےاہم نکات بتائےاور ذمہ داراسلامی بہنوں کو جائزہ فارم سمجھاتے ہوئے  کارکردگی جدول و ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز نیک اعمال رسالہ پر عمل کرنے کاذہن دیا۔