دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز  کے زیر اہتمام یوکے مانچسٹر ریجن میں مدرسۃ المدینہ کی ناظمات کا مدنی مشورہ ہواجس میں ریجن سطح کی ناظمہ نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان کی تربیت کی نیز مختلف دینی کام کرنے کے اہداف دیئے ۔ مدارس میں ہونے والے مسائل پر گفتگو ہوئی اور ٹیلی تھون کےلئے اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی گئی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کو یوکے کے مختلف ڈویژن راچڈیل اور اولڈہم میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 47اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام27 نومبر2021ء کو نارتھ امریکہ ریجن کے ملک امریکہ   میں 3دن پر مشتمل ”احکامِ وراثت کورس“کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس کے اختتام پر شرکائے کورس نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا نیز سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور تفسیر صراط الجنان کا مطالعہ کرنے کی نیت کا بھی اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام   27 نومبر 2021ء کو بلجئیم (Belgium) میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں براہ راست 9 اسلامی بہنوں نے جبکہ آن لائن کم و بیش 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شارٹ کورسز پر مقرر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”علم کے دینی اور دنیاوی فوائد“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو اس حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز علم دین سیکھنے کےلئے جامعات المدینہ اور مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ(اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام بلجئیم کے مختلف شہروں ( Brussels and Antwerp )میں بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


   دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک بلجئیم ( Belgium )میں گزشتہ دنوں ایک نعت خواں اسلامی بہن کے گھر تعزیت کا سلسلہ ہوا۔

شعبہ نیکی کی دعوت پر مقرر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن اور شب و روز کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نےنعت خواں اسلامی بہن کے والد صاحب کے انتقال پر ان سے تعزیت کی اورانہیں والد مرحوم کے لئے خوب ایصال ثواب کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ اس انتقال پر صبر کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسپین کے ڈویژن ترتوسا (Tartosa) کے علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں کاسپے (caspe)، اور تا راگونا (Taragona) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں تقریباً 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”اندھیری قبر“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب بھی دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں سیکھنےسیکھانےکا ماہانہ حلقہ منعقد ہوا جس میں تقریبا 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے”خوشبو لگانے کی نیتیں اور مواقع“کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو بتایا کے اسلامی بہنوں کو کب خوشبو لگانی چاہیئے ۔ بعد میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے” وضو کا طریقہ“ کے موضوع پر بیان کیا اور حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔


دعوت اسلامی کےزیراہتمام آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں گزشتہ دنوں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”علمِ دین کے دینی و دنیاوی فوائد“کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں علم کی اہمیت کے بارے میں بتایا نیز اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں آسٹریا (Austria) کے شہر(Vienna ) میں بذریعہ انٹرنیٹ اِصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”اپنا محاسبہ کیسے کریں“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ناروے( Norway) میں نومبر2021ء کے تیسرےہفتےدو مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں حا گیرود(Haugerud)اور سٹرومین ( Strømmen) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ ان اجتماعات میں کم و بیش40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”والد کا حق اورعلم کے دینی و دنیاوی فوائد“ کے موضوعات پرسنتو ں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کےزیراہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک جرمنی(Germany) میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں فرانکفرٹ(Frankfurt)، ڈیٹزن باخ (Dietzenbach)اورکوبلنز( Koblenz)کی تقریباً 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”ولیوں کے سردار“کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے حالات،واقعات ،عبادت و ریاضت کے بارے میں اہم نکات پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو اجتماع میں شرکت کرنے، نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔