دعوت
اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں جرمنی(Germany) کے شہر اوفن باخ (Offenbach) میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
ہواجس میں25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماعِ
پاک کا آغاز تلاوتِ کلام پاک و نعت رسول ﷺ سے ہوا ۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”سیرت
مصطفیٰ ﷺ “ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو نبی کریم ﷺ کی سیرتِ مبارکہ اور کمالات و معجزات کے
حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز اسلامی
بہنوں کو حضور ﷺ کی سیرت سے متعلق کتاب کا مطالعہ کرنے کا بھی ذہن دیا۔آخر
میں رقت انگیز دعا اور ایصالِ ثواب کا سلسلہ ہوا۔
امریکہ
کے شہر شکاگو میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار
سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام27 نومبر2021ء کو امریکہ کے شہر شکاگو (Chicago)میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”علم کے دینی و دنیاوی
فوائد“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں
کو مدنی چینل دیکھنے، شارٹ کورسز کرنے نیز رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کی ایسٹ لندن کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی
نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اس میں
بہتری لانے کے اہداف طے کئے ۔
یوکے
برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ (اسلامی
بہنیں) کے زیر اہتمام یوکے برمنگھم ریجن کی ویسٹ
مڈلینڈز کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کو بہتر بنانے اور تقسیمِ
رسائل کا اہتمام کرنے کے اہم نکات پیش کئے۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی
بہنیں)کے
زیر اہتمام یوکے کے ڈربی ڈویژن میں حضور غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کی یاد
منانے کےلئے خصوصی اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 135اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کو اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ کی
ترغیب دلائی نیز نفلی روزوں کے فضائل قراٰن
احادیث کی روشنی میں بیان کئے۔
دعوت اسلامی
کے شعبہ کفن دفن (اسلامی
بہنیں) کے زیر اہتمام یوکے لندن ریجن کے علاقے ٹوٹنگ میں
کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 9اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے بیان کےذریعے دعوت اسلامی کی
دینی و فلاحی خدمات سےآگاہ کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
یوکے لندن ریجن میں 15مختلف مقامات پر ہفتہ وارسنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام یوکے لندن ریجن میں
15مختلف مقامات پر ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات منعقدکئے گئے جن میں کم وبیش
726اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ
دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع
میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی
بہنیں)کے
زیر اہتمام یوکےاسٹوک (Stoke)ڈویژن کے 3 مختلف علاقوں میں
حضور غوث پاک کی یاد منانے کے لئے خصوصی اصلاح اعمال اجتماعات منعقد ہوئے جن میں کم وبیش 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے بیانات
کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ
کی ترغیب دلائی نیز روزوں کے فضائل قراٰن احادیث کی روشنی میں بیان کئے۔
یوکے کے مختلف شہروں پیٹر برو، برسٹل اور ناٹنگھم
اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال
(اسلامی بہنیں)کے
زیر اہتمام یوکے کے مختلف شہروں پیٹر
برو، برسٹل اور ناٹنگھم(
Peterborough,
Bristol and Nottingham) ڈویژنز میں حضور غوث پاک کی یاد منانے کے لئے خصوصی اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 159 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے
روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات پر ہفتہ
وارسنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام یوکے برمنگھم ریجن میں
مختلف مقامات پر ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 1ہزار388 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے” ولیوں کے سردار“ موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ
دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
یوکے
برمنگھم ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام ماہ اکتوبر 2021ءمیں یوکے برمنگھم ریجن میں لگنے
والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجیے:
اسلامی
بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 611
مدرسات
کی تعداد: 69
گھر میں
لگنے والے مدارس کی تعداد: 21
ان میں
پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 51
بذریعہ
انٹرنیٹ لگنے والے درجات کی تعداد:38
ان میں
پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 223
بذریعہ
انٹرنیٹ پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 27
ان میں
پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 175
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی طالبات کی تعداد: 384
ہفتہ
وار اپنے اعمال کا جائزہ لینے والی طالبات
کی تعداد: 223
ہفتہ
وار مدنی مذاکرہ سننے والی طالبات کی تعداد: 288
ماہ
اکتوبر 2021 میں 6 طالبات نے مدنی قاعدہ مکمل کیا جبکہ 10 نے قراٰنِ پاک ناظرہ
مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی
بہنیں)کے
زیر اہتمام یوکے ریجن میں ربیع الاول کے
نفلی روزے کی تحریک میں ملنے والی رپورٹ کے مطابق کم و بیش 486 اسلامی بہنوں روزے رکھے۔