20 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں جرمنی(Germany) کے شہر اوفن باخ (Offenbach) میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
ہواجس میں25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماعِ
پاک کا آغاز تلاوتِ کلام پاک و نعت رسول ﷺ سے ہوا ۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”سیرت
مصطفیٰ ﷺ “ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو نبی کریم ﷺ کی سیرتِ مبارکہ اور کمالات و معجزات کے
حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز اسلامی
بہنوں کو حضور ﷺ کی سیرت سے متعلق کتاب کا مطالعہ کرنے کا بھی ذہن دیا۔آخر
میں رقت انگیز دعا اور ایصالِ ثواب کا سلسلہ ہوا۔