دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں آسٹریا (Austria) کے شہر(Vienna ) میں بذریعہ انٹرنیٹ اِصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”اپنا محاسبہ کیسے کریں“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی۔