20 رجب المرجب, 1446 ہجری
یورپین
یونین ریجن کے ملک جرمنی میں بذریعہ انٹرنیٹ
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
Wed, 1 Dec , 2021
3 years ago
دعوت
اسلامی کےزیراہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک جرمنی(Germany) میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں فرانکفرٹ(Frankfurt)، ڈیٹزن باخ (Dietzenbach)اورکوبلنز( Koblenz)کی تقریباً 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے ”ولیوں کے سردار“کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کو غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے
حالات،واقعات ،عبادت و ریاضت کے بارے میں اہم نکات پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو
اجتماع میں شرکت کرنے، نیک اعمال کا رسالہ
پُر کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔