مجلس ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  جلال پور بھٹیاں میں سات دن کے فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز سمیت علاقےکے عاشقان رسول نے شرکت کی۔نگران مجلس ہومیوپیتھک ڈاکٹرز نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نماز کی پابندی کا ذہن دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ،عدیل احمد عطاری، آفس ذمہ مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹر)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ہومیوپیتھک ڈاکٹر کے تحت 20اکتوبر2019ء کو پنجاب کے شہرخان پور میں ذمہ داران  نے ریجن ذمہ دار کے ہمراہ ہومیوپیتھک کلینک کا مدنی دورہ کیا اور وہاں کے ڈاکٹرز سے ملاقات کرکے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔(رپورٹ،عدیل احمد عطاری، آفس ذمہ مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹر)


دعوتِ اسلامی کی  مجلس ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے تحت پچھلے دنوں ذمہ داران نے ریجن ذمہ دار کے ہمراہ ٹنڈو آدم مختلف ہومیوپیتھک کلینکوں میں ڈاکٹر ز سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز اپنے شعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،عدیل احمد عطاری، آفس ذمہ دار مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹر)


دعوتِ اسلامی کی  مجلس ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ جلال پور بھٹیاں میں سات دن کے فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں ڈاکٹرز اور علاقےکے عاشقان رسول نے شرکت کی۔ دورانِ کورس رکن کابینہ مجلس کفن دفن نے غسل میت، کفن دفن کے مسائل سے متعلق آگاہی فراہم کی اور طریقہ بھی دکھایا۔(رپورٹ،عدیل احمد عطاری، آفس ذمہ دار مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹر)


دعوتِ اسلامی کی  مجلس ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے تحت پچھلے دنوں بھٹ شاہ شہداد پور کابینہ میں ذمہ داران کامدنی مشورہ ہوا جس میں زون اور کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ریجن ذمہ دار مجلس ہومیوپیتھک ڈاکٹرز نے ذمہ داران سے شعبے کے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے میں مزید بہتری کےمتعلق نکات دئیے۔(رپورٹ،عدیل احمد عطاری، آفس ذمہ دار مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹر)


16اکتوبر20219ء بروز بدھ مونگی بنگلہ  پنجاب میں مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹر ز کے تحت نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمّہ داران نے نگرانِ زون مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹر ز کے ہمراہ مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔(رپورٹ،عدیل احمد عطاری، آفس ذمہ مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹر)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹر ز کے تحت 16اکتوبر2019ء کو ڈسکہ کابینہ میں نیکی کی دعوت  اور سنّتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں اہلِ علاقہ سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ریجن ذمہ دار مجلس ہومیو پیتھک نےسرکارصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنّتوں پر عمل کرنے کے متعلق سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سنتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر عمل کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔ (رپورٹ،عدیل احمد عطاری، آفس ذمہ مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹر)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹر ز کے تحت پچھلے دنوں   مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جلال پور بھٹیاں میں سات دن کے فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں ڈاکٹرز اور علاقےکے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ معلم کورس نے نماز پڑھنے کی اہمیت پر شرکا کی تربیت کی اور نماز کے مسائل اور نماز کے عمل طریقے سے متعلق آگاہی فراہم کی۔(رپورٹ،عدیل احمد عطاری، آفس ذمہ مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹر)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹر  کے نگران نے پچھلے دنوں گورنمنٹ ڈگری کالج جلال پور بھٹیاں کا دورہ کیا اورمدنی حلقے لگائےجس میں کالج کے اسٹوڈنٹ اور پرنسپل نے شرکت کی ۔نگرانِ مجلس نے ”نماز پڑھنے اور سیکھنے کی اہمیت“کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئےہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔علاوہ ازیں نگرانِ مجلس نے بالخصوص کالج کے پرنسپل سے ملاقات بھی کی اور مدنی رسائل تحفے میں دیئے۔ (محمد عدیل عطاری ، مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹر)


دعوت اسلامی کی  مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹر کے تحت 20 ستمبر 2019ء بروز جمعہ مدنی مرکز فیصل آباد میں ذمہ داران کا اجلاس ہوا جس میں نگران مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹر نے زون ذمہ دار اور ارکین کابینہ کو اپنے نکات عطا فرمائے۔ اجلاس میں نگران مجلس نے زون ذمہ دار اور ارکین کابینہ کو مدنی کاموں کو مستقل مزاجی کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا اور مدنی کاموں کی مضبوطی کے لئے اہداف دیئے۔(رپورٹ: ڈاکٹر آصف عطاری،نگران مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹر)


دعوتِ اسلامی کی مجلس  ہومیو پیتھک ڈاکٹر کے تحت 19 ستمبر2019ء کو جلال پور بھٹیاں حافظ آباد کابینہ میں ذمّہ داران نے نگرانِ مجلس اور اراکینِ کابینہ کے ہمراہ مدنی دورہ کیا اور علاقہ مکیں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ، ڈاکٹر آصف عطاری،نگران مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹر )


دعوتِ اسلامی کی ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے تحت بھلوال میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں اہلِ علاقہ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔نگرانِ کابینہ نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو محرم الحرام 1441ھ کے قافلوں میں سفر کرنے اورہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے سمیت دیگر مدنی کاموں کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے تحت سرگودھا زون میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں اہلِ علاقہ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ذمّہ دار اسلامی بھائی نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئےمحرام الحرام 1441ھ کے قافلوں میں سفر اور مدرستہ المدینہ بالغان میں پڑھنے کی ترغیب دلائی۔