پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات  دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ محمد عابد شبیر لغاری سے ملاقات کی۔ اس دوران ان کو دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی نیز انھیں مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے تحصیلدار کلورکوٹ میں چوہدری احسان الحق،نائب تحصیلدارمحمد ابوبکر خان،ایس ایچ او چاندنی چوک ملک طارق ندیم اعوان ، اسسٹنٹ کمشنر دریا خان،ذیشان شریف قیصرانی اور ملک حبیب نواز اعوان سے ملاقاتیں کیں ۔

افسران کو دعوت اسلامی اور اس کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا تعارف کروایا نیز تمام افسران کو ماہنامہ فیضان مدینہ اور مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے ۔ (رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ بھکر/سرگودھا ڈویژن2،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کی جانب سے 4 مئی 2023ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سندھ سیکریٹریٹ آفس کا وزٹ کیا اور وہاں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید ریاض حسین ، ڈی جی، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے سجاد حیدر، ریجنل ڈائریکٹر کراچی لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر زاہد گلزار شیخ اور سینئر چیف ماحولیات محکمہ پی اینڈ ڈی محمد سلیم جلبانی سے ملاقاتیں کیں۔

دوران ملاقات افسران کو ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کے بارے بتایا اور مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر شخصیات نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے وزٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ آخر میں ذمہ داران نے شخصیات کو ماہنامہ فیضان مدینہ کا شمارہ تحفے میں پیش کیا۔ (رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات عطاری مجلس کراچی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پاکستان کے شہر فیصل آباد میں  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد میٹروپولیٹن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد میٹروپولیٹن کی تمام ٹاؤن و سب ٹاؤن نگران اور میٹروپولیٹن سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ مشورہ مختلف سطح کی تقرریاں مکمل کرنے ، دینی کاموں کو بڑھانے، دینی کاموں میں مزید بہتری لانے اور آئندہ کے لئے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دارُالسنہ کو خودکفیل بنانے اور ایڈمیشن کے متعلق اسلامی بہنوں کو اہداف دیئے نیز ڈونیشن کارکردگی کے حوالے سے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  فیصل آباد شہر میں صوبہ پنجاب مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبۂ پنجاب کی تمام ڈویژن نگران اور صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ”تنظیمی اپڈیٹس کے فوائد اور ذرائع“ کے موضوع پر کلام کرتے ہوئے شعبے کی تقرریاں مکمل کرنے، دینی کاموں کو بڑھانے، کمزوریوں کو دور کرنے اور آئندہ کے لئے بہتر لائحہ عمل تیار کرنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے سافٹ ویئر کے مسائل کا حل بتاتے ہوئے ڈونیشن کارکردگی کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور اُن کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے۔

دعوت ِ اسلامی کے تحت  راولپنڈی ڈویژن کی ذمہ دارا ن کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں راولپنڈی ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اور راولپنڈی ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتداء میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تنظیمی اپڈیٹس کے فوائد اور ذرائع“ کے موضوع پر اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔

اسی طرح نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کو شعبے کی تقرریاں مکمل کرنے، دینی کاموں کو بڑھانے اور پرانی اسلامی بہنوں سے رابطہ کرنے کے اہداف دیئے۔ بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ڈونیشن کارکردگی کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  پچھلے دنوں صوبہ KPK کی مالاکنڈ ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ صوبہ KPK اور مالاکنڈ ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ ”تنظیمی اپڈیٹس کے فوائد اور ذرائع“ کے موضوع پر گفتگو کی نیز مشورے میں ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول سمجھانے کا بھی سلسلہ رہا ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  پچھلے دنوں صوبہ KPK کی ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ صوبہ KPK اورڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے”تنظیمی اپڈیٹس کے فوائد اور ذرائع“ کے موضوع پر کلام کیا نیز مشورے میں ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول سمجھانے کا بھی سلسلہ رہا ۔


راولپنڈی میٹروپولیٹن کے بحریہ ٹاؤن میں اسلامی بہنوں کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ابتداءً تلاوتِ قراٰنِ کریم اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھی گئی جبکہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”توبہ و استغفار“ کے موضوع پر بیان کیااور حاضرین کو دینِ اسلامی کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں اجتماع میں موجود شخصیات اسلامی بہنوں نے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی جس میں شخصیات کو عملی طور پر اسلامی بہنوں کے مختلف دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِ اسلامی کے تحت  راولپنڈی میٹروپولیٹن میں اسلامی بہنوں کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں بحریہ ٹاؤن کی ٹاؤن تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تنظیمی اپڈیٹس کے فوائد اور ذرائع“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے تقرریاں مکمل کرنے، دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے، پرانی اسلامی بہنوں سے رابطہ کرنےاور نئے اجتماعات شروع کروانے کے اہداف دیئے۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  ملک و بیرونِ ملک میں مختلف شعبہ جات کے ذریعے دینی کام کر رہی ہے جن میں سے ایک شعبہ کفن دفن للبنات بھی ہے۔

اپریل 2023ء میں اس شعبے کے تحت بیرونِ ملک یو کے، یورپین یونین، نیپال، بنگلہ دیش، موریشس، موزمبیق اور آسٹریلیا میں شعبہ کفن دفن کے تحت مدنی مشورے منعقدہوئے۔

معلومات کے مطابق ان مدنی مشوروں میں شعبے کے کام کو مضبوط کرنے پر کلام ہوا جبکہ ریجنز میں درپیش مسائل کا حل بتایا گیا۔علاوہ ازیں اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کر کے ان کو ٹیسٹ کے لئے تیار کرنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز بیرونِ ملک میں دینی کام کرنے والی ذمہ داران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں آسٹریلیا اسٹیٹ نگران اور سڈنی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے حج کے مدنی پھولوں کے متعلق کلام کرتے ہوئے حج تربیتی اجتماع میں تقسیمِ رسائل کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا نیز مختلف مقامات پر کورس ”فیضانِ حج و عمرہ“ کروانے پر مشاورت ہوئی۔


پچھلے دنوں دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں آسٹریلیا اسٹیٹ نگران، سڈنی ڈویژن نگران اور شعبہ نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دورانِ میٹنگ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بیرونِ ملک میں دعوتِ اسلامی کےتحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے مختلف دینی کاموں کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا اور اُن میں مزید بہتری کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

اس موقع پر جن امور پر کلام کیا گیا اُن میں سے بعض یہ ہیں:٭رمضانُ المبارک میں ہونے والے”فیضانِ تلاوت کورس“ کا فیڈبیک٭عالمی مجلسِ مشاورت کی جانب سے آئے ہوئے مدنی پھولوں پر گفتگو٭حج سنتوں بھرے اجتماع اور تقسیمِ رسائل کے حوالے سے ڈسکشن۔