گزشتہ روز اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی دعوت پر ڈی -او سوشل ویلفیئر فار ڈس ایبل پرسن اکرام اللہ خان، گورنمنٹ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ اوکیشنل ٹریننگ اتھارٹی میانوالی کے پرنسپل اور فوکل پرسن برائے فزیکل ڈس ایبل میانوالی ڈسٹرکٹ انجینئر سمیع اللہ ملک کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میانوالی آمد ہوئی۔

اس موقع پر رکنِ شعبہ معذور افراد خالد محمود عطاری، سرگودھا ڈویژن ذمہ دار محمد ابوبکر عطاری اور نگرانِ میانوالی ڈسٹرکٹ نےشخصیات کو دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے ہونے والے دینی کاموں بالخصوص اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کی بریفنگ دی۔

ذمہ داران نے شخصیات کومدنی مرکز فیضانِ مدینہ میانوالی اور جامعۃالمدینہ بوائز کا وزٹ کروایا نیز مکتبۃالمدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے۔بعدازاں ڈی او اور پرنسپل نے دعوتِ اسلامی بالخصوص اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں اپنے تأثرات دیئے۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے حوالے سے ضلع میانوالی کے سب سے بڑے اور قدیم علمی مرکز جامعہ اکبریہ کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ذمہ داران میں موجود رکنِ شعبہ معذور افراد خالد محمود عطاری اور سرگودھا ڈویژن ذمہ دار محمد ابوبکر عطاری نے جامعہ اکبریہ کے مہتمم، سابق چیئرمین پاکستان بیت المال اور معروف سماجی و دینی شخصیت مولانا صاحبزادہ عبدالمالک صاحب سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے جامعہ اکبریہ کے تحت تمام مساجد میں جسمانی معذور اور بزرگ افراد کے لئے سہولیات کے مطابق وضو خانے وغیرہ بنوانے کے متعلق مشاورت کی جس پر مولانا صاحبزادہ عبدالمالک صاحب نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت سبحان میرج ہال فورٹ عباس میں  عیدملن اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مختلف تعلیمی اداروں (پنجاب گروپ آف کالج، لیڈ کالج، العصر سیکنڈری اسکول، جناح آئیڈیل کالج کچھی والا ، مثالی کالج کچھی والا)کے مالکان اور ٹیچرز نے شرکت کی۔

تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد شعبہ تعلیم کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد اسامہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دینِ اسلام کے بارے میں چند ضروری باتیں بتائیں۔(رپورٹ: احمد رضا عطاری ڈویژن شعبہ تعلیم ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں بہاولپور سٹی میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ڈویلپر کی آمد ہوئی جہاں نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر نگرانِ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے ڈویلپر کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اور انہیں فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت ہونے والے مختلف کورسز میں داخلہ لینے کا ذہن دیا۔

بعدازاں ڈویلپر کو دعوتِ اسلامی کی پریزنٹیشن کی ویڈیو کے ذریعے دکھائی گئی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے کاموں کو سراہا اور مساجد بنا کر دعوتِ اسلامی کو پیش کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ:احمد رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسلامی بھائیوں کو صحیح تلفظ کے ساتھ آن لائن قراٰنِ پاک پڑھانے اور انہیں قراٰن و حدیث میں موجود شرعی و دینی مسائل سکھانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کےتحت گزشتہ روز گجرات برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ مجلس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے اراکینِ مجلس سے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے رمضان عطیات جمع کرنے کی کارکردگی بھی دیکھی۔

علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے اراکینِ مجلس کو شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا جس پر انہوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ:مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت 11 مئی 2023ء  بروز جمعرات ایک میٹنگ ہوئی جس میں میرپور آزاد کشمیر میں فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی نیو برانچ کھولنے کے حوالے سے کلام کیا گیا۔

دورانِ میٹنگ نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی، نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز سیّد غلام الیاس عطاری نے نیو برانچ کھولنے کے لئے کن کن سہولیات کا ہونا ضروری ہے اس پر گفتگو کی۔

اس کے علاوہ نگران اسلامی بھائیوں نے ذمہ داران سے دیگر مختلف موضوعات پر مشاوت کرتے ہوئے احسن انداز میں اپنے کام کو کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گوجرانوالہ میں شعبہ رابطہ برائے  شخصیات دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے ایم این اے ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی علی اشرف مغل کے آفس میں ان سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داراسلامی بھائی نے حالیہ دنوں میں دعوت اسلامی کے تحت جاری دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بتایااور ان کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے وزٹ کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایم این اے کے ہاتھوں لگائے ہوئے پودوں کی جگہوں کا وزٹ کیا۔(رپورٹ : محمد احسان عطاری ضلع گوجرانوالہ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


11مئی 2023ء  بروز جمعرات آل پاکستان مرکزی ایوان قریش کے چیئرمین ندیم قریشی نے فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا جہاں ذمہ داران نے انہیں مدنی مرکز میں موجود شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا۔

بعدازاں ذمہ داران ندیم قریشی کو مدنی مذاکرے میں شرکت اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

٭دوسری جانب مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سیکریٹری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے فیضان مدینہ وزٹ پروگرام کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہواجس میں سید عبدالرزاق عطاری اور شعبہ اسپیشل پرسنز کراچی سٹی ذمہ دار ارسلان عطاری نے باہم مشاورت سے نکات طے کئے گئے۔(رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات عطاری مجلس،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


کوئٹہ لہڑی ہاؤس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی سینئر رہنما معروف قبائلی شخصیت حاجی میر نوراللہ لہڑی سے صوبائی ذمہ دار کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی محمد وقار عطاری اور ٹاؤن نگران حاجی نورالعینین عطاری نے ملاقات کی۔

ذمہ د اران نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر شخصیات کو مبارکباد پیش کی۔بعدازاں دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے گفتگو کی نیز دعوت اسلامی کی دینی کاموں پر مشتمل تیار کردہ ڈاکیو منٹری دکھائی جس کو حاجی میر نور اللہ لہڑی نے سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر میر نوراللہ لہڑی کے چھوٹے بھائی قبائلی رہنما میراحمد لہڑی اور میرفخر لہڑی بھی موجود تھے ۔ (رپورٹ : کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


وزارت حج گورنمنٹ آف پاکستان کیجانب سے5 مئی 2023ء کو ضلع کونسل ہال لودھراں میں اس سال حج کی سعادت حاصل کرنےوالےحجاج کرام کی تربیت کااہتمام کیاگیا۔

اس موقع پر دعوت اسلامی کےشعبہ حج وعمرہ کےڈویژنل ذمہ دارحاجی سلیم عطاری نےحجاج کی تربیت کی،تربیتی سیشن میں حج منسٹری کےافسران،اسسٹنٹ کمشنرمیاں محمداشرف صالح،دعوت اسلامی شعبہ حج وعمرہ کےڈسٹرکٹ ذمہ دارقاری محمداسماعیل عطاری نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ : شعبہ حج وعمرہ دعوت اسلامی لودہراں،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں  دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گولیاں گاؤں مسجد میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انھیں نماز پڑھنے کا طریقہ بتایا اور ساتھ ساتھ اس کا پریکٹیکل بھی کروایا۔

٭دوسری جانب اسلامی بھائیوں نے ایم پی اے چوہدری محمد نواز چوہان، سیکریٹری ایم پی اے محمد علی اور ان کے دیگر عملے سے ملاقات کی نیز ان کو عمرہ سے واپسی کی مبارکباد پیش کی۔

٭علاوہ ازیں ڈیرہ پر شعبہ دعوت اسلامی ایف جی آر ایف کی طرف سے لگوائے ہوئے پھل دار پودے کا وزٹ کیا اور ذمہ داران نے ادھر موجود عاشقان رسول کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر انھوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ :محمد احسان عطاری شعبہ رابط برائے شخصیات ضلع گوجرانوالہ،کانٹینٹ : رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  ہالا ڈسٹرکٹ مٹیاری ڈویژن حیدرآباد میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائی منور علی عطاری نے ایس پی عطا محمد ڈاھری سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے ایس پی عطا محمد کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور تحفے میں مکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ قرآن پاک تحفے میں پیش کیا جس پر انھوں نے دعوت کی کاوشوں پر اظہار مسرت کرتے ہوئے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں ۔

٭اس کے علاوہ نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں منور علی عطاری نے ہالا میں اسسٹنٹ کمشنر علی شان ملک سے ملاقات کی اور ان کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں اپڈیٹ دی نیزتحفے میں قرآن پاک پیش کیا ۔(رپورٹ:شعبہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ مٹیاری ڈویژن حیدرآباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)