پچھلے دنوں  نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اراکین منور علی عطاری اور ڈسٹرکٹ نگران اعظم عطاری نے ضلع مٹیاری ڈویژن حیدرآباد میں MNA مخدوم جمیل الزمان صدیقی قریشی ہالا سے ملاقات کی۔

معلومات کے مطابق ذمہ داران نے شخصیات کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی و روحانی خدمات کی اپڈیٹ دی نیز انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر مخدوم جمیل الزمان نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


9 مئی 2023ء بروز منگل بیرونِ ملک میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور تبلیغِ دین کرنے والی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ ساؤدرن افریقہ ریجن، نگرانِ مومبیق، نمپولا،  بیئرا اور شموئی کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ مختلف دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس کےعلاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے سفرِ شیڈول کی تیاریوں کے بارے میں مشاورت کی جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔ 


پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی دکھیاری امت کی غمخواری کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک کے تحت یورپین یونین ریجن کی اسلامی بہنوں کے لئے ماہِ اپریل 2023ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

٭اسلامی بہنوں کے لئے لگائے گئے روحانی علاج کے بستوں کی تعداد:02

٭ان بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 30

٭اسلامی بہنوں کو دیئے گئے تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد:54

٭اسلامی بہنوں کو دیئے گئے اورادِ عطاریہ کی تعداد:12

٭ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:22


برطانوی شہر بریڈفورڈر میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے ماہِ اپریل 2023ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

٭اسلامی بہنوں کے لئے لگائے گئے روحانی علاج کے بستوں کی تعداد:01

٭بستے پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 30

٭اسلامی بہنوں کو دیئے گئے تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد:65

٭اسلامی بہنوں کو دیئے گئے اورادِ عطاریہ کی تعداد:37


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی دکھیاری امت کا جذبہ رکھتے ہوئے نارتھ ویسٹ ریجن میں اسلامی بہنوں کے درمیان اپریل 2023ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

٭اسلامی بہنوں کے لئے لگائے گئے روحانی علاج کے بستوں کی تعداد:07

٭ان بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 138

٭اسلامی بہنوں کو دیئے گئے تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد:297

٭اسلامی بہنوں کو دیئے گئے اورادِ عطاریہ کی تعداد:111

٭ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:48

٭ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:46

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:75


دعوتِ اسلامی نے جہاں لوگوں کی دینی، اخلاقی، علمی اور شرعی اعتبار سے تربیت کرنے کے لئے بہت سے شعبہ جات قائم کئے ہیں وہیں امتِ مسلمہ کی غمخواری کا جذبہ رکھتے ہوئے دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے لئے شعبہ روحانی علاج کا قیام کیا ہے جہاں اُن کےدیگر مسائل سمیت  روحانی مسائل بھی حل کئے جاتے ہیں۔

معلومات کے مطابق شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت اپریل 2023ء میں ساؤتھ افریقہ ریجن کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

٭اسلامی بہنوں کے لئے لگائے گئے روحانی علاج کے بستوں کی تعداد:01

٭بستے پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:32

٭اسلامی بہنوں کو دیئے گئے تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد:168

٭اسلامی بہنوں کو دیئے گئے اورادِ عطاریہ کی تعداد:47

٭ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:109

٭ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:24

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:24


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ  اسلامی کے تحت 9مئی 2023ء بروز منگل پاکستان مجلس مشاورت آفس کی اسسٹنٹ منیجر ، سافٹ ویئر ذمہ دار اور سافٹ ویئر معاون اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ ہوئی۔

اس میٹنگ میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے چند اہم نکات پر گفتگو کرتے ہوئے مختلف کاموں کی کارکردگیوں کا جائزہ کس انداز سے پیش کیا جائے؟ پریزنٹیشن فائل میں کیسے عمدگی و بہتری لائی جائے ؟ اس حوالے سے تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  9مئی 2023ء بروز منگل صوبہ خیبرپختونخوا کےبنوں ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبہ خیبرپختونخوا اور بنوں ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ”تنظیمی اپڈیٹس کے فوائد اور ذرائع“ کے موضوع پر بیان کیا ۔

دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے شعبے کی تقرریاں مکمل کرنے،تحصیل و ڈسٹرکٹ نگران کو کارکردگی شیڈول سمجھانے اور دارالسنہ میں ہونے والے 8 دینی کام رہائشی کورس میں داخلوں کے اہداف دیئے۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے   تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں SEP FGRF (SKILLS ENHANCEMENT PROGRAMME)کی نیو برانچ کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائی داخلہ لے کر اپنی اسکلز میں اضافہ کر سکیں گے۔

معلومات کے مطابق17 مئی 2023ء بروز بدھ سے SEP FGRF کی نیو برانچ میں انگلش لینگویج کورس کی باقاعدہ کلاسز کا آغاز کیا جائے گا جس کی ٹائمنگ دن 2 بجے سے رات 9 بجے تک ہو گی نیز ہفتے میں 6 دن پیر تا ہفتہ کلاسز ہوں گی۔

جو اسلامی بھائی اس کورس میں داخلہ لینے کے خواہشمند ہیں وہ 15 مئی 2023ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رجسٹریشن کے لئے رابطہ فرمائیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوت اسلامی کم و بیش 80 سے زائد شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں دینِ اسلام کی تعلیمات کو عام کررہی ہے۔ اس کے علاوہ موقع کی مناسبت سے عاشقان رسول کی شرعی رہنمائی اور ان کی تربیت کے لئے مختلف پروگرام منعقد کرتی رہتی ہے۔ ایسا ہی ایک پروگرام دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ 28 مئی 2023ء بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”حج تربیتی اجتماع“ منعقد کرنے جارہی ہے۔

اس پروگرام کی خصوصیت یہ ہے کہ ایک سے زائد بار حج و عمرہ کی سعادت پانے والے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری عازمین حج کی تربیت فرمائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ رکنِ شوریٰ شرکا کو احرام باندھنےکا طریقہ، اراکینِ حج کی ادائیگی اور دیگر شرعی معلومات سے متعلق رہنمائی آگاہی فراہم کریں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اس پروگرام میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دینِ اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے آج رات مؤرخہ 13 مئی 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہِ راست مدنی چینل پر ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا۔

مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے علم و حکمت سے بھر پور جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے آج رات ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ضلع میانوالی کے علاقے مسلم کالونی میں واقع گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول (برائے جسمانی معذور) کا وزٹ کیا۔

معلومات کے مطابق اس دوران ذمہ داران نے پرنسپل اور فوکل پرسن برائے اسپیشل پرسن عبد الحفیظ سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا۔

بعدازاں اسکول کے معذور اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کی گئی۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)