اسپین کے ڈویژن
ترتوسا کے علاقوں میں بذریعہ اسکائپ سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اپریل 2021ء کے پہلے ہفتےاسپین کے ڈویژن ترتوسا (Tortosa)کے علاقوں میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں
کاسپے (caspe)اورتا راگونا (Taragona) کی کم و بیش22 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”اموات سے عبرت حاصل کیجئے“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اموات سے عبرت حاصل
کرنے،موت کی تیاری کرنے اور ہر وقت اپنی موت کو یاد رکھنے کے حوالے سے اہم نکات پیش
کئے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ دنوں کراچی زون کوئٹہ
جناح کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں جناح کابینہ کی ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو وقت پر کارکردگی دینےاور ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے کاذہن دیانیز مدنی کاموں کو مضبوط کرنے اور ڈوینشن جمع کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی اور اہداف بھی دیئے۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام06 اپریل 2021ء
کو آسٹریاکے شہرویانا(Vienna) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہواجس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ون ڈے سیشن میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
کراچی زون ساؤتھ2 میں علاقائی دورہ
برائے نیکی کی دعوت کی ماہانہ کارکردگی

اسلامی بہنوں کے شعبے علاقائی دورہ برائے نیکی
کی دعوت کےتحت مارچ 2021ءمیں ذمہ داراسلامی بہنوں کے ذریعے 3240 مکتبہ
المدینہ کے رسائل تقسیم کئے گئے اور 450 اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ برائے
نیکی کی دعوت میں شرکت کی ۔
یورپین یونین
ریجن کے ملک آسٹریا میں”رمضان کیسے گزاریں؟ کورس “کا سلسلہ جاری

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام05 اپریل2021ء سے یورپین یونین ریجن کے ملک آسٹریا(Austria) میں 8 دن پر مشتمل”رمضان کیسے گزاریں؟ کورس “کا سلسلہ جاری ہےجس میں کم و
بیش 12 اسلامی بہنیں شرکت کی سعادت حاصل کر رہی ہیں۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزہ تراویح و اعتکاف کے ضروری مسائل، نیز
استقبال ماہ رمضان، فیضان لیلۃ القدر کیسے پائیں؟ وغیرہ جیسے اہم مسائل سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام 7 اپریل 2021ء کو یو کے لندن(London) ریجن میں 8 دن پر مشتمل”رمضان کیسے گزاریں؟ کورس “کا
اختتام ہواجس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزہ، تراویح و
اعتکاف کے ضروری مسائل نیز استقبال ِماہِ رمضان، فیضان لیلۃ القدر کیسے پائیں؟ وغیرہ
جیسے اہم مسائل سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔
شعبہ روحانی علاج کے تحت شیخوپورہ زون اور قصور زون کے تین
تین بستوں پر تربیتی سیشن کاانعقاد

اسلامی بہنوں کے شعبہ
روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں شیخوپورہ زون اور قصور زون کے تین تین بستوں پر تربیتی سیشن کاانعقاد ہوااور واربرٹن کابینہ میں نیو بستے کے لئے جگہ
کاانتخاب ہوا ۔شیخوپورہ فاروق آباد مانا والا اور تلونڈی قصور للیانی کاہنہ نو ان بستوں پر
مدنی انتخاب کی ترکیب بنی نیزبستوں کی
تفتیش اور ڈونیشن جمع کرنے کےحوالے سے ترغیب دلائی ،جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
شمالی لاہور زون میں ذمہ داراسلامی بہن کے گھر فیضان ِزکوة کورس کاانعقاد

اسلامی بہنوں کے شعبہ
روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں شمالی
لاہور زون میں ذمہ داراسلامی بہن کے گھر فیضان ِزکوة کورس کاانعقاد ہواجس میں اسٹوڈنٹس اورشخصیات سمیت
20ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو زکوۃ کے
متعلق شرعی معلومات فراہم کرتے ہوئےدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی معلومات فراہم
کیں ۔ مبلغہ اسلامی بہن نے انہیں ہفتہ وارسنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اورمدنی مذاکرہ
سننے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
کینیڈا کی مختلف ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7 اپریل 2021 ء کو کینیڈا کی مختلف ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ
نگران اور کینیڈا کے مختلف ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور آٹھ دینی
کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے نئی جگہ پر آسانی کے ساتھ دینی کام کرنے کے مدنی پھول دئیے
نیز زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کا ذہن
دیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے
تحت گزشتہ دنوں ملتان واپڈا ٹاؤن میں سیلف گرومنگ کورس کاانعقاد ہوا جس میں ملتان زون اور مظفرگڑھ زون کی18 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ ٔ دعوت ِاسلامی نے اسلامی بہنوں کواچھے اخلاق کوا پنانے سے متعلق نکات بتائےاور دینی کاموں کے
حوالے سے تربیت کی۔ مبلغہ اسلامی بہن نے انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر
اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار
کیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر مسی ساگا (Mississauga) میں بذریعہ اسکائپ اسلامی بہنوں کےلئے رمضان
المبارک کے رحمت بھرے لمحات کو عبادت میں گزارنے کےلئے اور قلیل مدت میں قراٰن مجید
کو سننے کےلئے ”فیضان تلاوت قراٰن کورس“کا آغاز ہو چکا ہے جس میں کم و بیش
45 اسلامی بہنیں شرکت کرکے قراٰنِ پاک سننے کی سعادت حاصل کررہی ہیں نیز کورس کے مطابق
فقہ اور قراٰن پاک مختصر تفسیر سننے کی سعادت حاصل کررہی ہیں۔
کینیڈا کے دو
مختلف شہروں میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے
دو مختلف شہروں برامپٹن اور تھورن کلف میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 62 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”رمضان کی آمد مرحبا“
کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی زکوۃ،فطرہ،صدقات وغیرہ دعوت اسلامی کو دینے کی
ترغیب دلائی۔