شعبہ مکتبۃ
المدینہ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف کی زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیراہتمام
گزشتہ دنوں عرب شریف کی زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
بیرون ممالک مکتبۃ المدینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور عرب شریف میں مکتبۃ المدینہ کے مسائل
پر بات کی نیز رمضان المبارک میں قراٰنِ
پاک کی تقسیم کے لئے اسلامی بہنوں میں زیادہ سے زیادہ ترغیب دلانے کا ذہن دیا ۔
سینٹرل افریقہ
ریجن کے ملک تنزانیہ میں 8 دن پر مشتمل ”رمضان کیسے گزاریں؟ کورس “کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک تنزانیہ (Tanzania)میں 8 دن پر مشتمل ”رمضان کیسے گزاریں؟ کورس “کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 21
اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزہ تراویح و اعتکاف کے ضروری مسائل، نیز
استقبال ماہ رمضان، فیضان لیلۃ القدر کیسے پائیں؟ وغیرہ جیسے اہم مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ملک ایران
کے جزیرہ قشم میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ
دار اسلامی بہن نے اپنی ماتحت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔

دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ایران
کے شہر چا بھار مراد آباد میں محفل نعت کا انعقاد کیاگیا جس میں کم و بیش30اسلامی
بہنوں نےشرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”اموات سے عبرت حاصل کیجئے“ کےموضوع پر بیان کیااور محفلِ
نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
قطب مدینہ کابینہ
مدنی ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ اصلاحِ
اعمال اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام07 اپریل2021ء کوقطب مدینہ کابینہ مدنی ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا
جائزہ لینے اور ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو رسالہ نیک اعمال اپنی ذمہ داراسلامی بہن
کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
شعبہ شب وروز للبنات کے زیر اہتمام سینٹرل افریقہ کے ممالک کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کےشعبہ شب وروز للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل
افریقہ کے ممالک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں تنزانیہ،کینیااور یو گینڈا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ بین
الاقوامی امور کی رکن شب وروز ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی مشورےمیں شریک اسلامی بہنوں کو کارکردگی جدول دینے، دینی کاموں کی مدنی خبریں دینے،ماہنامہ
فیضانِ مدینہ پڑھنے پڑھانے اور اس کے بارے
میں فیڈ بیک دینے، ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریر ی مقابلے میں حصہ لینے اور
دوسری اسلامی بہنوں کو بھی تر غیب دینے کے بارے میں مدنی پھول دئیے۔

اس ہفتے کا رسالہ ” ماہِ
رمضان اور امیرِ اہلِ سنت “جانشینِ امیر اہل سنت مولانا عبید
رضا عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ
الْعَالِی کی جانب سے عطا
کیا گیا ہے۔ جس آپ جان سکیں گے امیرِاہلِ سنت کی ماہِ رمضان المبارک سے محبت اور ماہِ
رمضان المبارک میں امیراہلِ سنت کا ذوقِ عبادت۔
جانشینِ امیر اہل سنت نے رسالہ پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا
ہے۔
دعائے جانشینِ
امیر اہل سنت
یااللہ! جو کوئی 27 صفحات کا رسالہ ” ماہِ رمضان
اور امیرِ اہلِ سنت “ پڑھ یا سن لےاسے عاشقِ رمضان المبارک امیرِ اہلِ سنت کے صدقے رمضان المبارک کا حقیقی قدر دان بناکر فیضانِ رمضان سے مالا مال فرما اور رمضان المبارک کو اس کی بے حساب بخشش کا ذریعہ بنا۔ آمین بجاہِ خاتمِ النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
یہ رسالہ دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
آڈیو میں رسالہ نیچے
ملاحظہ کریں
آج رات مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا ، بانیِ دعوتِ
اسلامی مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے

امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا الیاس عطار
قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ پچھلے کئی سالوں سے مسلسل”مدنی مذاکرہ“ نامی
ہفتہ وار ایسی علمی نشست قائم فرماتے ہیں جس میں شرکت کرنے والے ہر خاص و عام کو
شرعی، طبی، تاریخی اور تنظیمی معلومات کا خزانہ ہاتھ آتا ہے۔
اسی سلسلے میں آج مورخہ 10اپریل 2021ء رات 9:30
بجے مین یونیورسٹی روڈ پر واقع عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست
مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا جس میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری
دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان
رسول کی جانب ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔
تمام عاشقان رسول سے درخواست کی جاتی ہے کہ مدنی
مذاکرے میں شرکت کرکے علم دین کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ حاصل کریں۔

۱۔آغاز میں حمد و صلوة کرنا :
مطالعہ شروع
کرنے سے پہلے تعوذ تسمیہ اور حمد و صلوة سے آغاز کیجئے کیونکہ جو کام اللہ تعالیٰ
کی حمد و صلوة سے شروع کیا جائے وہ پائے تکمیل تک پہنچتا ہے۔
۲۔ قبلہ رو بیٹھنا
مطالعہ کرتے
وقت قبلہ رو بیٹھنا چاہیے کعبۃ اللہ کی طرف منہ کورکھنا سنت رسول صلی اللہ تعالیٰ
علیہ وسلم ہے۔
۳۔ پرسکون جگہ ہونا :
پر سکون جگہ بیٹھ کر مطالعہ کرنا چاہیے، زیادہ
شور کی وجہ سے مطالعہ میں دل جمعی نہیں رہتی ۔
۴۔ طبیعت کا ترو تازہ ہونا:
مطالعہ کرتے
وقت ذہن حاضر اور طبیعت ترو تازہ ہونی چاہیے۔
۵۔اچھی روشنی کا ہونا :
مطالعہ کرتے
وقت اچھی روشنی میں بیٹھنا چاہیے، روشنی اوپر کی جانب سے ہو پیچھے کی جانب سے بھی
آنا حرج نہیں جب کہ تحریر پر سایہ نہ ہو،
سامنے سے آنا نقصان دہ ہے۔
۶۔ درست انداز پر ہونا :
کسی بھی ایسے
انداز میں نہ بیٹھیں جس سے آنکھوں پر زور
پڑے، مثلا مدھم روشنی میں چلتے پھرتے یا جھک کرمطالعہ کرنے سے آنکھوں پر زور پڑتا
ہے۔
۷۔ باقاعدگی کے ساتھ :
کسی کتاب کا
مطالعہ شروع کریں توا س کو باقاعدگی کے ساتھ مکمل کرنی
چاہیے، یعنی اس کتاب کو چھوڑ کر اور کتاب نہیں پڑھنی چاہیے ، پہلے اسے مکمل کریں
پھر دوسری شروع کریں۔
۸۔ ایک وقت میں ایک ہی موضوع :
ایک وقت میں
ایک ہی موضوع رکھنا چاہیے جب بھی آپ مطالعہ شروع کریں تو ایک ہی موضوع رکھیں، جب
پہلا موضوع مکمل کرلیں پھر دوسرا موضوع شروع کریں۔
قلم ڈائری پاس ہونا:
مطالعہ کرتے
وقت قلم، ڈائری پاس ہونی چاہیے کہ اہم جز نوٹ کیا جاسکے۔
انڈر لائن کرنا :
مطالعہ کرتے
وقت قلم پاس ہونا چاہیے کہ اہم چیز کو
انڈر کرلیا جائے۔
وقفہ کرنا :
اگر مطالعہ
کرنے کو زیادہ دیر ہوگئی ہو تو تھوڑا سا وقفہ کرلینا چاہیے تاکہ جسمانی اعضا کی
ورزش ہو جائے۔
مشکل الفاظ پر نشان لگانا :
مطالعہ کرتے
وقت مشکل الفاظ پر نشان لگا لینا
چاہیے تاکہ بعد میں سنی عالم سے پوچھ لینا
چاہیے۔
دوسروں کو بتانا :
جو بھلائی کی
با ت مطالعہ کرتے وقت پڑھی ہو اسے ثواب کی
نیت سے دوسروں تک پہنچائیے اس سے آپ کے علم میں اضافہ ہوگا۔
خلاصہ تحریر کرنا :
جو آپ نے
مطالعہ کیا آخر میں اس کا خلاصہ تحریر کرلیں۔
باوضو بیٹھنا :
پاک صاف باوضو
ہو کر مطالعہ کرنے کے لیے بیٹھنا چاہیے۔
شورو غل میں نہ بیٹھنا :
شورو غل سے
دور کسی پرسکون جگہ بیٹھنا چاہیے تاکہ مطالعہ اچھی طرح ہوسکے۔

۱۔ آغاز میں حمد و صلوة کرنا
مطالعہ شروع کرنے سے پہلے تعوذ ، تسمیہ اور حمد و صلوة سے
آغاز کیجئے کیونکہ جو کام اللہ تعالیٰ کی
حمد و صلوة سے شروع کیا جائے وہ پایۂ تکمیل کو پہنچتا ہے
۲۔ قبلہ رو بیٹھنا
مطالعہ کرتے وقت کعبۃ اللہ کی طرف منہ کرنا سنتِ رسول صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ہے، اسی لیے ہمیں
بھی چاہیے کہ جس وقت بھی مطالعہ کرنے
بیٹھیں تو قبلہ کی طرف منہ کر لیں تاکہ
مطالعہ کرنے کے ساتھ ساتھ سنت مبارکہ کا بھی ثواب ملے۔
۳۔ پرسکون جگہ ہونا۔
مطالعہ کے لیے یہ ضروری ہے کہ پرسکون جگہ پر بیٹھیں،ز یادہ
شور کی وجہ سے مطالعہ میں دل جمعی نہیں رہتی۔
۴۔ طبیعت کا ترو تازہ ہونا:
مطالعہ
کرتے وقت ذہن حاضر اور طبیعت کا ترو تازہ ہونا بھی ضروری ہے۔
۵۔اچھی روشنی کا ہونا
مطالعہ
کرتے وقت اچھی روشنی میں بیٹھنا چاہیے، روشنی اوپر کی جانب سے ہو پیچھے کی جانب سے
بھی آئے تو کوئی حرج نہیں جب کہ تحریر پر سایہ نہ پڑے روشنی کا سامنےسے آنا نقصان
دہ ہے۔
۶۔ درست انداز پر
ہونا:
کسی
بھی ایسے انداز میں نہ بیٹھیں جس سے آنکھوں پر زور پڑے مثلا مدھم روشنی میں، چلتے
پھرتے یا جھک کر مطالعہ کرنے سے آنکھوں پر زور پڑتا ہے۔
۷۔ باقاعدگی کے
ساتھ کاشف مطالعہ:
کسی
کتاب کا مطالعہ شروع کریں تو اس کو باقاعدگی کے ساتھ مکمل کرنا چاہیے، یعنی اس
کتاب کو چھوڑ کر اور کتاب نہیں پڑھنی
چاہیے، پہلے اسے مکمل کریں پھر دوسری شروع کریں۔
۸۔ ایک وقت میں
ایک ہی موضوع :
ایک
وقت میں ایک ہی موضوع کا مطالعہ بہتر ہوتا ہے زیادہ موضوع پر مطالعہ کرنے سے ایک
موضوع بھی اچھے طریقے سے ذہن میں نہیں بیٹھتا۔
۹۔ قلم ڈائری پاس ہونا :
مطالعہ
کرتے وقت اپنے پاس قلم کاپی کا ہونا ضروری ہے تاکہ جو بھی اہم پوائنٹ آئے اسے لکھ
لیں تاکہ زیادہ دیر تک یاد رہے۔
۱۰۔۔انڈر لائن کرنا
:
مطالعہ
کرتے وقت قلم پاس رکھیں تاکہ اہم اہم پوائنٹ انڈر لائن کرتے جائیں۔
۱۱۔ وقفہ کرنا :
اگر
مطالعہ کرنے کو زیادہ دیر ہوگئی ہو تو تھوڑا سا وقفہ کرلینا چاہیے تاکہ جسمانی
اعضا (Parts of Body) كی ورزش ہوجائے اس وقفے کے دوران درود پاک پڑھ
لینا چاہیے تاکہ ٹائم کا ضیاع نہ ہو۔
۱۲۔ مشکل الفاظ پرنشان لگانا:
مطالعہ کرتے وقت مشکل الفاظ پرنشان لگا لینا چاہیے تاکہ بعد
میں کسی سنی عالم سے پوچھ لینے میں آسانی ہو۔
۱۳۔ دوسروں کو بتانا :
جو بھلائی کی بات مطالعہ کرتے وقت پڑھی ہو اسے ثواب کی نیت سے دوسروں تک پہنچائیے اس سے آپ کے علم میں
اضافہ ہوگا۔
۱۴۔ خلاصہ تحریر کرنا :
جب بھی مطالعہ کر لیں تو اس کے بعد جو کچھ پڑھا ہو اس کا
خلاصہ تحریر کرلینا ضروری ہے اس سے مطالعہ اچھے طریقے سے ذہن میں بیٹھتا ہے۔
۱۵۔ باوضو بیٹھنا:
جب بھی مطالعہ شروع کریں تو اس سے پہلے استنجاء وضو وغیرہ
کرکے بیٹھنا چاہیے تاکہ مطالعہ کے دوران کوئی Disturbence پیدا نہ
ہو۔
۱۶۔ شورو غل میں نہ بیٹھنا:
شور و غل سے دور کسی پرسکون جگہ پر بیٹھنا چاہیے تاکہ
مطالعہ بہتر Best طریقے سے
ہوسکے۔

۱۔ درست طریقے سےمطالعہ کرنے کو باقاعدہ ایک فن کہا جاسکتا ہے درجِ ذیل نکات کو
پڑھ کر مطالعے کےد رست طریقے کار کو سمجھا جاسکتا ہے۔
۲۔ ہمیشہ یا مفید مطالعہ کریں صرف
وقت گزارنے کے لیے مطالعہ نہ کریں بامقصد مطالعہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے
مطالعے پر غور کریں کہ کیا مجھے اس مطالعے سے کوئی دینی یا دنیوی فائدہ حاصل ہوگا۔
۳۔ ضروری کاموں سے فارغ ہو کر
مطالعہ کریں مثلاً کھانا، پینا، طبعی حاجات وغیرہ۔
۳۔ موبائل کو بند کرکے کسی
ایسی جگہ رکھ دیں جہاں آپ کی نظر نہ پڑے۔
۴۔ پرسکون ماحول میں مطالعہ
کریں جہاں شور نہ ہو اور روشنی وغیرہ کا مناسب انتظام ہو۔
۵۔ باادب انداز پر مطالعہ کریں
مثلاً باوضو قبلہ رو، بیٹھ کر اور بسم اللہ سے آغاز کریں کیونکہ
کسی نےکہا ہے کہ ماوصل من وصل الا بالحرمة وما سقط من
سقط الابترک الحرمۃ یعنی جس نے جو کچھ پایا ادب و
احترام کرنے کے سبب ہی اسے پایا اور جس نے جو کچھ کھویا وہ ادب و احترام نہ کرنے
کے سبب ہی کھویا۔
(راہِ علم ص ۲۹)
مطالعہ کے لیے ایسا
وقت خاص کریں جس میں آپ کا ذہن ترو تازہ ہوجائے صبح ہو، دوپہر ہو یا
رات
۷۔ کتاب کون سی پڑھیں؟ اس کے لیے اپنے ذوق و شوق اور استاد
سے رہنمائی لیں۔
کتاب کوخود پر حاوی کرنے کے بجائے اسے اپنا بہترین دوست
سمجھیں۔
۹۔ دوران مطالعہ اکتاہٹ محسوس ہوتی ہو تو کسی دلچسپ کتاب کا
مطالعہ اس کے ساتھ شروع کردیں تاکہ دلچسپی برقرار رہے اور وقت بھی ضائع نہ ہو۔
۱۰۔ اپنے ذہن کو ادھر ادھر بھٹکنے نہ دیں بلکہ کامل توجہ اور غور و فکر کے ساتھ
مطالعہ کریں۔
۱۱۔ غلط انداز سے
مطالعہ کرنے کے نقصانات میں سے ایک نظر کی کمزوری بھی ہے مثلا پیدل چلتے گاڑی میں
سفر کرتے، لیٹے لیٹے یا پھر کافی دیر تک کتاب پر نظر جمائے رکھنے سے آنکھوں پر زور
پڑتا ہے، لہذا مطالعے کے دوران وقفے وقفے سے آنکھوں کو کتاب سے ہٹا کر ادھرادھر
حرکت دی جائے۔
۱۲۔ کتاب پڑھنے کی دعا
دینی کتاب یا اسلامی کتاب پڑھنے سے پہلے ذیل میں دی ہوئی دعا پڑھ لیجئے ان شا اللہ جو پڑھیں گے یاد
رہے گا:
دعا یہ ہے: اللھم افتح علینا حکمتک والنشر علینا
رحمتک یا ذوالجلال والاکرام اردو ترجمہ: اے
اللہ ! ہم پر علم و حکمت کے دروازے کھول دے اور ہم پر اپنی رحمت نازل فرما ،اے
عظمت اور بزرگی والے! (مستطرف ج۱، ص ۴۰ دارالفکر بیروت)
۱۳۔ مطالعے کا درست
طریقہ یہ ہے کہ سب سےپہلے پوری فہرست (Index) پڑھیں پھر اول تا آخر کتاب کا مطالعہ اسی انداز پر کریں کہ اہم نکات کوHilight كریں یا کسی
ڈائری میں صفحہ نمبر کے ساتھ نوٹ کرلیں، کتاب مکمل کرلینے کے بعد ان ہائی لائٹس یا
نوٹ کیے ہوئے نکات کا مطالعہ کریں اور آخر میں دوبارہ فہرست کا مطالعہ کریں، یوں خلاصہ کتب آپ کے ذہن
میں جائے گا۔
۱۴۔ آخر میں اللہ
کا شکر ادا کیجئے۔

ہر وہ شخص جسے مطالعے
کو تھوڑا بھی شوق ہوتا ہے وہ یہ خواہش کرتا
ہے کہ اس کےمطالعے کا معیار بہتر ین اور
نتائج خیزہو جائے۔ مطالعہ ہر میدان سے وابستہ افراد کے لیے مفید ہے۔ اس سے ذہنی
استعداد و قابلیت میں اضافہ ہوتا ہے، معلومات بڑھتی ہیں اور وسیع النظری پیداہوتی
ہے لیکن یہ سب اس وقت ممکن ہوتا ہے جب مطالعہ کو اس کے درست طریقہ کے ساتھ کیا جائے۔مگر مطالعہ اس کے صحیح و درست طریقہ
سے نہ کیا جائے تو نہ ہی مطالعے کا معیار
، نتائج ، ذہنی استعداد و قابلیت۔نہ معلومات بڑھتی ہے نہ وسیع النظری پیداہوتی
ہے۔چنانچہ یہاں مطالعہ کرنے کے چند اصول و طریقے بیا ن کئے جاتے ہیں۔
مطالعہ
کے اصول :
٭کام
کوئی بھی ہو باقاعدگی اور مستقل مزاجی کامیابی کے امکانات بڑھا دیتی ہے۔ مشکل سے
مشکل کام بھی استقامت کے ساتھ کیا جائے تو ایک کے بعد دوسری رکاوٹ دور ہونے لگتی
ہے۔ اسی اصول کو مطالعے پر بھی لاگو کیا جا سکتا ہے۔
٭ مطالعہ کا آغاز کرنے
سے پہلے مقصد طے کر لینا چاہیےکچھ لوگ اس طرح مطالعہ کرتے ہیں گویا وقت ضائع کر
رہے ہوں دل جمعی اور حاضر دماغی کے بغیر مطالعہ وقت کا ضیاع ہی تو ہے۔
٭مطالعے کے لیے سب سے
پہلے علیحدہ اور پُرسکون ماحول کو یقینی بنائیں۔ ایسا ماحول جس میں شور نہ ہو،
روشنی مناسب ہو، درجہ حرارت بہت زیادہ یا کم نہ ہو اور بیٹھنا تکلیف دہ نہ ہو۔
٭ عام طور پر مطالعے کے
دوران وقفوں کی ضرورت پیش آتی ہے۔اس سے آپ کے ذہن، اعضا اور آنکھوں پر بلاوجہ
بوجھ نہیں پڑتا۔
٭ایک
باب پڑھنا ہے یا نصف، اس کا تعین زیادہ آسانی پیدا کرے گا۔ البتہ کسی باب کے اہم
الفاظ، جملوں یا مرکزی خیال کو ذہن نشین لازماً کیجیے۔ ایک خلاصہ آپ کے ذہن میں
ہونا چاہیے، اسے لکھ لینا بہتر ہے۔ مطالعے کو بوجھ سمجھنے کی وجہ سے بہت سے لوگ اس
سے محظوظ ہونے سے قاصر رہتے ہیں۔
٭مطالعہ کرنے کے لیے
اسے پُرلطف بنانا ضروری ہے۔ دورانِ مطالعہ توجہ مرکوز کرنے کے لیے کچھ شعوری کوشش
بھی درکار ہوتی ہے۔ اگر آپ کا ذہن پہلے سے کسی مسئلے میں الجھا ہے تو اسے جھٹک
دیں، یا حل کر لیں ورنہ دوران مطالعہ ذہن منتشر ہو گا اور مطالعہ ایک بے کار سرگرمی
بن کر رہ جائے گا۔
٭توجہ ہٹانے والی چیزیں پہلے ہی اپنے سے دور کردیں مثلاًً شورو گل ، موبائل فون
ٹیلی ویژن اگر چہ بند آواز کے ساتھ ہو کیونکہ ٹیلی ویژن یا موبائل کی سکرین آن
ہو تو نظروں کا بار بار اس جانب اٹھنا عین ممکن ہے۔
٭مطالعہ کے وقت آپ کے
پاس وہ سب کچھ ہونا چاہیے جس کی آپ کو ضرورت پیش آ سکتی ہے اور کوئی غیر ضروری
شے نہیں ہونی چاہیے۔ مثلاً سمارٹ فون کی ضرورت نہیں تو اسے اپنے سے دور کر دیں۔