
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس
میں پاکستان نگران اسلامی بہن اور پاکستان شعبہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن نے ’’ روٹھوں کو کیسے
منایا جائے ‘‘کےموضوع پربیان کیا اوراسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیا نیز دینی کام ، تنظیمی و ادارتی شعبہ جات کی مختلف انفرادی و اجتماعی کارکردگیوں کا
جائزہ لیا، اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ
افزائی بھی کی۔

دعوت ِاسلامی کے شعبہ تعليم و شعبہ رابطہ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ہندممبئی ریجن ، پونے زون ، ناسک کابينہ ، یروڈا کابينہ
اور کیمپ کابينہ میں شخصيات
اجتماع کا انعقاد ہوا جن میں
56 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے موت کی یاد کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں
کو نمازوں کی پابندی کرنے ، مدرسۃ المدینہ
بالغات میں ایڈمیشن لینے اور ماہ ِرمضان المبارک میں تلاوتِ قرآن کورس میں شامل
ہونے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں
نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی
نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلسنت دامت
برکاتھم العالیہ کی بارگاہ میں پیش
بھی کی جاتی ہے۔گزشتہ ہفتہ امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ نے رسالہ ’’ قبر کی پہلی رات‘‘ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔پاکستان
اور بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کی رسالہ’’ قبر کی پہلی رات ‘‘پڑھنے
،سننے اور انفرادی کوشش کے ذریعے سے مطالعے کی کارکردگی8 لاکھ49ہزار3سو 14 رہی۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ روحانی علاج کےتحت گزشتہ
دنوں کراچی ساؤتھ 2 اورنگی کابینہ میں دعائے صحت اجتماع
کاانعقادہواجس میں کثیر
تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اورنعت شریف سے
ہوا ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے صبر کے فضائل اور صدقات کی برکتوں کےموضوع پر بیان کیا ۔ بیان کے بعد ذمہ دار
اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوصلوٰۃ
الحاجات (نماز) پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے صلوٰۃ
الحاجات اداکی۔ آخر میں اوراد عطاریہ کا بستہ لگایا گیا جس میں
مریضوں کو تعویذات اور اورادوظائف دیئے گئے۔

اسلامی بہنوں کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ
دنوں جاوید نہاری والوں کے گھر شخصیات
اجتماع کاانعقاد ہواجس میں بشمول بیوٹیشنز، اہل ثروت، ڈریس ڈیزائنرز، ڈسٹرکٹ کونسل
پیپلز پارٹی ،امجد صابری کے گھر کی خواتین سمیت 122 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی سطح ذمہ داراسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئے
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم
کیں اورمدنی چینل دیکھنے، اجتماع میں شرکت کرنے، ڈونیشن
جمع کروانے اور شارٹ کورسز کرنے کا ذہن
دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

شیخِ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر
مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا ،لہذاملک و بین الاقوامی امور میں
ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے:
روزانہ نیک اعمال رسالہ کاجائزہ لینے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد : 114,804
ایک لاکھ چودہ ہزار ،آٹھ سو چار
روزانہ ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد : 37,825سیتینس ہزار ،آٹھ سو ،پچس
روزانہ آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد : 49,403 انتالیس ہزار،چار سو تین
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 83,889 تیراسی ہزار،آٹھ سو نواسی
1200 درودپاک پڑھنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد : 69,195 انتھر
ہزار،ایک سو پچانوے
313 درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 122,428 ایک لاکھ بائیس ہزار،چار سو آٹھائیس
12 منٹ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 86,330 چھیاسی
ہزار ،تین سو تیس
نفل روزوں کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 37,577 سیتینس ہزار ،پانچ سو ستاون
نفل روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 38,935 اڑتیس ہزار،نوسو پینیس
تہجد پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 16,360 سولہ ہزار تین سو ساٹھ
اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں
تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں

اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی
ڈرگ کالونی کابینہ میں اصلاحِ اعمال اجتماع
منعقد ہواجس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
ڈویژن ذمہ
داراسلامی بہن نے صبر و شکر کے
موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کونیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیااور ہفتہ
وار اجتماع میں شرکت اور مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں
کااظہارکیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ
مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ٹھٹھہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی پاک سطح ذمہ
دار، ریجن اور زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ داراسلامی بہنوں
نے ٹھٹھہ کابینہ کے مدارس المدینہ با لغات کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے
مدارس کے نظام اور تعلیمی معیار کوبہتر بنانے، مدرسات کو کورس کے ذریعے ناظرہ ٹیسٹ
دینے کا ذہن دیا جبکہ جائزوں اور ماہانہ مدنی مشوروں کے حوالے سے کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو
نکات بتائے جس پر مدرسات نے جدول پرعمل کرنےاور ٹیسٹ دینے کی نیتوں کااظہار کیا ۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
گزشتہ دنوں بلدیہ کابینہ کے مختلف مقامات
پر شخصیات اجتماع کاانعقادہواجس میں کم و
بیش 150 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کودعوتِ
اسلامی کےدینی کاموں کےحوالےسے معلومات فراہم کیں اورہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے، مدنی مذاکرہ سننے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں لانڈھی
کابینہ کی کم و بیش 800 کے قریب اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اوراسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کےدینی کاموں کےحوالےسے معلومات فراہم کیں آخر میں مریضوں کی صحت یابی کےلئے
دعا کاسلسلہ بھی ہوا۔ اجتماع کے بعد تعویذات عطّاریہ کا بستہ بھی لگایا گیا جس سے
اسلامی بہنوں کو تعویذات دیئے گئے۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی لیاقت آباد کابینہ میں یونائیٹڈ بیکرز والوں کے ہاں شخصیات اجتماع کاانعقادہواجس میں اہل ثروت، لیڈی ڈاکٹرز ،
بیوٹیشنز سمیت کم و بیش 80 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ ذمہ
داراسلا می بہن نے بیان کیا اور دعوت ِاسلامی
کے دینی و فلاحی کاموں کی آگاہی دیتے ہوئے نیکی کی دعوت دینے، مدنی چینل دیکھنے،
اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی عطیات جمع کروانے کا ذہن دیا نیز اس اجتماع میں بنتِ عطار سلمھا الغفار نے دعا کروئی ۔

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں ساؤتھ سینٹرل1کی کابینہ
گلشن ڈالمیا میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ساؤتھ سینٹرل1کی کابینہ نگران اور دیگر
ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدنی کام کی اہمیت بیان
کرتے ہوئے دینی کاموں کے حوالے سے اہم
نکات بتائے ،جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔