9 رجب المرجب, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کے شعبہ
مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ٹھٹھہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی پاک سطح ذمہ
دار، ریجن اور زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ داراسلامی بہنوں
نے ٹھٹھہ کابینہ کے مدارس المدینہ با لغات کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے
مدارس کے نظام اور تعلیمی معیار کوبہتر بنانے، مدرسات کو کورس کے ذریعے ناظرہ ٹیسٹ
دینے کا ذہن دیا جبکہ جائزوں اور ماہانہ مدنی مشوروں کے حوالے سے کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو
نکات بتائے جس پر مدرسات نے جدول پرعمل کرنےاور ٹیسٹ دینے کی نیتوں کااظہار کیا ۔