اسلامی بہنوں کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں  جاوید نہاری والوں کے گھر شخصیات اجتماع کاانعقاد ہواجس میں بشمول بیوٹیشنز، اہل ثروت، ڈریس ڈیزائنرز، ڈسٹرکٹ کونسل پیپلز پارٹی ،امجد صابری کے گھر کی خواتین سمیت 122 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی سطح ذمہ داراسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اورمدنی چینل دیکھنے، اجتماع میں شرکت کرنے، ڈونیشن جمع کروانے اور شارٹ کورسز کرنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔