اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورس  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حافظ آباد کابینہ کی شرقی ڈویژن عمرٹاؤن میں فیضانِ زکوٰۃ کورس کاانعقاد ہوا جس میں29 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

شارٹ کورسز ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو زکوٰۃ کے حوالے سے شرعی مسائل بتائے، عشر کے حوالے سے احکام سلائیڈز پریزنٹیشن کے مددسے سمجھائے آخر میں اسلامی بہنوں کو مزید شارٹ کورسز کرنے اور ہر ہفتہ مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  شاہ پور کابینہ کی ڈویژن چوہنگ میں شخصیات اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں ڈویژن چوہنگ کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

جنوبی لاہور زون نگران اسلامی بہن نے جنت کی تیاری کے موضوع پر بیان کیااور اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےبارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئےاپنے ڈونیشن دعوت ِاسلامی کو جمع کروانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی اچھی نیتوں کااظہار بھی کیا۔


اسلامی بہنوں کےشعبے شب و روز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں   فیصل آباد ریجن میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں فیصل آباد ریجن کی شب و روز زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شب وروز ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدنی خبروں کے حوالےسے نکات فراہم کرتے ہوئے وقت پر خبریں آگے بڑھانے،مدنی خبریں پڑھنے ،تقرریاں مکمل کرنے ،کارکردگی جدول بر وقت دینے کی ترغیب دلائی نیز ماہنامہ فیضان ِمدینہ کے تحریری مقابلے میں شرکت کرنے کا ذہن بھی دیا جس پراسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  پاکپتن زون کی پاکپتن کابینہ میں تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا جس میں 13 ذمہ دار و شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس سیشن میں مدنی چینل کا سلسلہ آخرت کا خزانہ کے موضوع پر اجتماعی بیان سننے کی ترکیب ہوئی۔بیان کے بعد ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کونکات بتائےاور اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کوجمع کروانےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں جرمنی میں تین مقامات پربذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں فرینکفرٹ (Frankfurt)، کوبلنز( Koblenz)اور آف باخ (Offenbach) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ ان اجتماعات میں کم و بیش 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی بہنوں نے”آمدِ رمضان مرحبا“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رمضان کی برکتیں اور فضیلتیں بیان کیں نیز رمضان المبارک میں خوب خوب تلاوت قراٰن کرنے اور نیک اعمال کرنے کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بھی حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں مظفر آباد کشمیر میں سید اخلاق گیلانی عطاری کے گھر پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات  کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقارالمدینہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

رکن شوریٰ نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کے تحت ہونے والے کاموں کے متعلق بریفنگ دی اور شخصیات دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر شخصیات نے دعوتِ اسلامی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد شعیب رضا عطاری دفتر ذمہ دار رکن شوریٰ و نگران اسلام آباد ریجن) 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جرمنی( Germany) کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہواجس میں 18 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے اہم نکات بیان کرتے ہوئے سالانہ ڈونیشن کا ہدف پورا کرنےاور اپنی کوششوں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی، مزید زکوۃ دینے والی اسلامی بہن کو رسید دینے اورپوری مددات لکھنے کے ساتھ ساتھ ریکارڈ فائل میں درج کرنے کا ذہن دیا۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اپریل 2021ء کی پہلی پیر شریف کو جرمنی(Germany ) میں یومِ قفل منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 11 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 10 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام اپریل2021ء کے پہلے ہفتے سویڈن(Sweden ) میں بذریعہ اسکائپ ” رمضان کیسے گزاریں ؟کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش10اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزے کے احکام و مسائل، تراویح، لیلۃ القدر کے فضائل، اعتکاف کرنے کے مدنی پھول بتائے نیز اذکار و دعائیں بھی سکھائیں۔


5 اپریل  2021ء بروز منگل مدنی مرکز فیضان مدینہ جی11 اسلام آباد میں آئی ٹی ذمہ دار اسلام آباد ریجن و دیگر چند اہم اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورےمیں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقارالمدینہ عطاری نے شرکا کی تنظیمی تربیت فرمائی۔

اس موقع پراسلام آباد اور دعوت اسلامی کے آفیشل UAN نمبر کے متعلق اور دیگر تنظیمی امور پر باہم تبادلہ خیال ہوا ۔ (رپورٹ: محمد شعیب رضا عطاری دفتر ذمہ دار رکن شوریٰ و نگران اسلام آباد ریجن)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے بریڈفورڈ ریجن کے علاقے نیوکاسل (Newcastle) میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”اپنی دنیا اور آخرت کو بہتر بنانے“ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی زندگی نیک اعمال کے مطابق گزارنے اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کا ذہن دیا ۔


 گزشتہ ہفتے دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز(West Midlands) کابینہ میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 418 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات نے ” اموات سے عبرت حاصل کیجئے“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا۔