3 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں جرمنی میں تین مقامات پربذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن
میں فرینکفرٹ (Frankfurt)، کوبلنز( Koblenz)اور آف باخ (Offenbach) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ ان اجتماعات میں کم و بیش 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغات دعوت اسلامی بہنوں نے”آمدِ رمضان مرحبا“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات
کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رمضان کی برکتیں اور فضیلتیں بیان کیں نیز رمضان المبارک میں خوب خوب تلاوت قراٰن کرنے
اور نیک اعمال کرنے کے ساتھ ساتھ دعوت
اسلامی کے دینی کاموں میں بھی حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔