دعوت ِاسلامی کے  شعبہ تعليم و شعبہ رابطہ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ہندممبئی ریجن ، پونے زون ، ناسک کابينہ ، یروڈا کابينہ اور کیمپ کابينہ میں شخصيات اجتماع کا انعقاد ہوا جن میں 56 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے موت کی یاد کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کرنے ، مدرسۃ المدینہ بالغات میں ایڈمیشن لینے اور ماہ ِرمضان المبارک میں تلاوتِ قرآن کورس میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔