ہر وہ شخص جسے مطالعے
کو تھوڑا بھی شوق ہوتا ہے وہ یہ خواہش کرتا
ہے کہ اس کےمطالعے کا معیار بہتر ین اور
نتائج خیزہو جائے۔ مطالعہ ہر میدان سے وابستہ افراد کے لیے مفید ہے۔ اس سے ذہنی
استعداد و قابلیت میں اضافہ ہوتا ہے، معلومات بڑھتی ہیں اور وسیع النظری پیداہوتی
ہے لیکن یہ سب اس وقت ممکن ہوتا ہے جب مطالعہ کو اس کے درست طریقہ کے ساتھ کیا جائے۔مگر مطالعہ اس کے صحیح و درست طریقہ
سے نہ کیا جائے تو نہ ہی مطالعے کا معیار
، نتائج ، ذہنی استعداد و قابلیت۔نہ معلومات بڑھتی ہے نہ وسیع النظری پیداہوتی
ہے۔چنانچہ یہاں مطالعہ کرنے کے چند اصول و طریقے بیا ن کئے جاتے ہیں۔
مطالعہ
کے اصول :
٭کام
کوئی بھی ہو باقاعدگی اور مستقل مزاجی کامیابی کے امکانات بڑھا دیتی ہے۔ مشکل سے
مشکل کام بھی استقامت کے ساتھ کیا جائے تو ایک کے بعد دوسری رکاوٹ دور ہونے لگتی
ہے۔ اسی اصول کو مطالعے پر بھی لاگو کیا جا سکتا ہے۔
٭ مطالعہ کا آغاز کرنے
سے پہلے مقصد طے کر لینا چاہیےکچھ لوگ اس طرح مطالعہ کرتے ہیں گویا وقت ضائع کر
رہے ہوں دل جمعی اور حاضر دماغی کے بغیر مطالعہ وقت کا ضیاع ہی تو ہے۔
٭مطالعے کے لیے سب سے
پہلے علیحدہ اور پُرسکون ماحول کو یقینی بنائیں۔ ایسا ماحول جس میں شور نہ ہو،
روشنی مناسب ہو، درجہ حرارت بہت زیادہ یا کم نہ ہو اور بیٹھنا تکلیف دہ نہ ہو۔
٭ عام طور پر مطالعے کے
دوران وقفوں کی ضرورت پیش آتی ہے۔اس سے آپ کے ذہن، اعضا اور آنکھوں پر بلاوجہ
بوجھ نہیں پڑتا۔
٭ایک
باب پڑھنا ہے یا نصف، اس کا تعین زیادہ آسانی پیدا کرے گا۔ البتہ کسی باب کے اہم
الفاظ، جملوں یا مرکزی خیال کو ذہن نشین لازماً کیجیے۔ ایک خلاصہ آپ کے ذہن میں
ہونا چاہیے، اسے لکھ لینا بہتر ہے۔ مطالعے کو بوجھ سمجھنے کی وجہ سے بہت سے لوگ اس
سے محظوظ ہونے سے قاصر رہتے ہیں۔
٭مطالعہ کرنے کے لیے
اسے پُرلطف بنانا ضروری ہے۔ دورانِ مطالعہ توجہ مرکوز کرنے کے لیے کچھ شعوری کوشش
بھی درکار ہوتی ہے۔ اگر آپ کا ذہن پہلے سے کسی مسئلے میں الجھا ہے تو اسے جھٹک
دیں، یا حل کر لیں ورنہ دوران مطالعہ ذہن منتشر ہو گا اور مطالعہ ایک بے کار سرگرمی
بن کر رہ جائے گا۔
٭توجہ ہٹانے والی چیزیں پہلے ہی اپنے سے دور کردیں مثلاًً شورو گل ، موبائل فون
ٹیلی ویژن اگر چہ بند آواز کے ساتھ ہو کیونکہ ٹیلی ویژن یا موبائل کی سکرین آن
ہو تو نظروں کا بار بار اس جانب اٹھنا عین ممکن ہے۔
٭مطالعہ کے وقت آپ کے
پاس وہ سب کچھ ہونا چاہیے جس کی آپ کو ضرورت پیش آ سکتی ہے اور کوئی غیر ضروری
شے نہیں ہونی چاہیے۔ مثلاً سمارٹ فون کی ضرورت نہیں تو اسے اپنے سے دور کر دیں۔