دعوت اسلامی کےشعبہ  شب وروز للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ کے ممالک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تنزانیہ،کینیااور یو گینڈا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ بین الاقوامی امور کی رکن شب وروز ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی مشورےمیں شریک اسلامی بہنوں کو کارکردگی جدول دینے، دینی کاموں کی مدنی خبریں دینے،ماہنامہ فیضانِ مدینہ پڑھنے پڑھانے اور اس کے بارے میں فیڈ بیک دینے، ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریر ی مقابلے میں حصہ لینے اور دوسری اسلامی بہنوں کو بھی تر غیب دینے کے بارے میں مدنی پھول دئیے۔