۱۔ آغاز میں حمد و صلوة کرنا

مطالعہ شروع کرنے سے پہلے تعوذ ، تسمیہ اور حمد و صلوة سے آغاز کیجئے کیونکہ جو کام اللہ تعالیٰ کی حمد و صلوة سے شروع کیا جائے وہ پایۂ تکمیل کو پہنچتا ہے

۲۔ قبلہ رو بیٹھنا

مطالعہ کرتے وقت کعبۃ اللہ کی طرف منہ کرنا سنتِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ہے، اسی لیے ہمیں بھی چاہیے کہ جس وقت بھی مطالعہ کرنے بیٹھیں تو قبلہ کی طرف منہ کر لیں تاکہ مطالعہ کرنے کے ساتھ ساتھ سنت مبارکہ کا بھی ثواب ملے۔

۳۔ پرسکون جگہ ہونا۔

مطالعہ کے لیے یہ ضروری ہے کہ پرسکون جگہ پر بیٹھیں،ز یادہ شور کی وجہ سے مطالعہ میں دل جمعی نہیں رہتی۔

۴۔ طبیعت کا ترو تازہ ہونا:

مطالعہ کرتے وقت ذہن حاضر اور طبیعت کا ترو تازہ ہونا بھی ضروری ہے۔

۵۔اچھی روشنی کا ہونا

مطالعہ کرتے وقت اچھی روشنی میں بیٹھنا چاہیے، روشنی اوپر کی جانب سے ہو پیچھے کی جانب سے بھی آئے تو کوئی حرج نہیں جب کہ تحریر پر سایہ نہ پڑے روشنی کا سامنےسے آنا نقصان دہ ہے۔

۶۔ درست انداز پر ہونا:

کسی بھی ایسے انداز میں نہ بیٹھیں جس سے آنکھوں پر زور پڑے مثلا مدھم روشنی میں، چلتے پھرتے یا جھک کر مطالعہ کرنے سے آنکھوں پر زور پڑتا ہے۔

۷۔ باقاعدگی کے ساتھ کاشف مطالعہ:

کسی کتاب کا مطالعہ شروع کریں تو اس کو باقاعدگی کے ساتھ مکمل کرنا چاہیے، یعنی اس کتاب کو چھوڑ کر اور کتاب نہیں پڑھنی چاہیے، پہلے اسے مکمل کریں پھر دوسری شروع کریں۔

۸۔ ایک وقت میں ایک ہی موضوع :

ایک وقت میں ایک ہی موضوع کا مطالعہ بہتر ہوتا ہے زیادہ موضوع پر مطالعہ کرنے سے ایک موضوع بھی اچھے طریقے سے ذہن میں نہیں بیٹھتا۔

۹۔ قلم ڈائری پاس ہونا :

مطالعہ کرتے وقت اپنے پاس قلم کاپی کا ہونا ضروری ہے تاکہ جو بھی اہم پوائنٹ آئے اسے لکھ لیں تاکہ زیادہ دیر تک یاد رہے۔

۱۰۔۔انڈر لائن کرنا :

مطالعہ کرتے وقت قلم پاس رکھیں تاکہ اہم اہم پوائنٹ انڈر لائن کرتے جائیں۔

۱۱۔ وقفہ کرنا :

اگر مطالعہ کرنے کو زیادہ دیر ہوگئی ہو تو تھوڑا سا وقفہ کرلینا چاہیے تاکہ جسمانی اعضا (Parts of Body) كی ورزش ہوجائے اس وقفے کے دوران درود پاک پڑھ لینا چاہیے تاکہ ٹائم کا ضیاع نہ ہو۔

۱۲۔ مشکل الفاظ پرنشان لگانا:

مطالعہ کرتے وقت مشکل الفاظ پرنشان لگا لینا چاہیے تاکہ بعد میں کسی سنی عالم سے پوچھ لینے میں آسانی ہو۔

۱۳۔ دوسروں کو بتانا :

جو بھلائی کی بات مطالعہ کرتے وقت پڑھی ہو اسے ثواب کی نیت سے دوسروں تک پہنچائیے اس سے آپ کے علم میں اضافہ ہوگا۔

۱۴۔ خلاصہ تحریر کرنا :

جب بھی مطالعہ کر لیں تو اس کے بعد جو کچھ پڑھا ہو اس کا خلاصہ تحریر کرلینا ضروری ہے اس سے مطالعہ اچھے طریقے سے ذہن میں بیٹھتا ہے۔

۱۵۔ باوضو بیٹھنا:

جب بھی مطالعہ شروع کریں تو اس سے پہلے استنجاء وضو وغیرہ کرکے بیٹھنا چاہیے تاکہ مطالعہ کے دوران کوئی Disturbence پیدا نہ ہو۔

۱۶۔ شورو غل میں نہ بیٹھنا:

شور و غل سے دور کسی پرسکون جگہ پر بیٹھنا چاہیے تاکہ مطالعہ بہتر Best طریقے سے ہوسکے۔