10 رجب المرجب, 1446 ہجری
کینیڈا کی مختلف ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ
Fri, 9 Apr , 2021
3 years ago
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7 اپریل 2021 ء کو کینیڈا کی مختلف ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ
نگران اور کینیڈا کے مختلف ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور آٹھ دینی
کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے نئی جگہ پر آسانی کے ساتھ دینی کام کرنے کے مدنی پھول دئیے
نیز زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کا ذہن
دیا۔