
علمِ
دین سیکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے، اللہ کے محبوب، دانائے غیوب صلی اللہ علیہ وسلم نے دین کا علم سیکھنے کی
کئیں مقامات پر ترغیب اِرشاد فرمائی، چنانچہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے اِرشاد فرمایا:"
اے لوگو! بے شک علم سیکھنے سے آتا ہے اور دین کی سمجھ غوروفکر سے حاصل ہوتی ہے۔"(معجم
کبیر، 395/19)
علمِ
دین سیکھنے کا ایک ذریعہ مطالعہ کرنا بھی ہے، لہذا ضروری ہے کہ مطالعہ درست انداز میں کیا
جائے، تاکہ اس کے فضائل و برکات کو ہم
حاصل کرسکیں، علمِ دین سیکھنا اللہ پاک کی رِضا پانے اور ثواب کمانے
کا عظیم ذریعہ ہے، جس طرح علم شفیق استاد،
نیک اجتماعات اور علماء کی صحبت سے حاصل
ہوتاہے، اِسی طرح اچھی اور معیاری کُتب کا
مطالعہ کرنا بھی حصولِ علمِ دین کا بہترین ذریعہ ہے، بعض لوگ موبائل سے مطالعہ کرتے ہیں، اس طرح مطالعہ کرنے سے نظر کمزور ہونے کا اندیشہ
ہے، لہذا کتاب سےمطالعہ کیجئے، کیونکہ کتاب بہترین دوست ہے اوربعض اوقات کتاب
بھی اتنی جلدی جلدی پڑھتے ہیں کہ کچھ سمجھ نہیں آتا، اس طرح مطالعہ کرنا اپنے وقت کو ضائع کرنا اور
خود کو تھکانا ہے، لہذا جب مطالعہ کریں تو
خوب سوچ سمجھ کر کیجیئے، اگرکوئی بات خوب
غوروخوض کے بعد بھی سمجھ میں نہ آئے تو کسی اہلِ علم سے بےجھجک پوچھ لیجئے، اِسلامی کتب کا خوب مطالعہ کرتے رہنا چاہئے اس
طرح ذہن کھلتا ہے۔
حضرت
سیّدنا امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ
سے کسی نے پوچھا" کیاحافظے کو قوی کرنے کے لئے بھی کوئی دوا ہے؟ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا:" دوا کا
تو مجھے معلوم نہیں، البتہ آدمی کے اِنہماک
اور دائمی مطالعے کو میں نے قوتِ حافظہ کےلئےمفیدترین پایا۔" (حافظہ کیسے
مضبوط ہو، ص41)
درست مطالعہ کرنےکےچندمدنی پھول ملاحظہ فرمائیں:
یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دس
حروف کی نسبت سے دینی مطالعہ کرنے کے دس مدنی پھول:
1۔ اللہ عزوجل کی رضا پانے اور حصولِ ثواب کی نیت
سے مطالعہ کیجئے، نیز مطالعہ شروع کرنے سے
قبل حمدوصلوۃ پڑھنے کی عادت بنائیے، فرمانِ
مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
ہے:"جس نیک کام سے قبل اللہ تعالی
کی حمد اور مجھ پر دُرود نہ پڑھا گیا، اس
میں برکت نہیں ہوتی۔" (کنزالعمال، ج
1، ص 279، حدیث 2507)
ورنہ
کم از کم بسم اللہ شریف تو
پڑھ لیجئے کہ صاحبِ شان کام کرنے سےپہلے بسم
اللہ پڑھنی چاہئے۔ (ایضاً، ص277، حدیث2487)
2۔قبلے
کی طرف رُخ کرکے مطالعہ کرنے کا اہتمام کیجئے، کیونکہ بیٹھتے وقت کعبۃ اللہ کی سمت منہ رکھنا سنت ہے۔
3۔
صبح کے وقت مطالعہ کرنا بہت مفید ہے، کیونکہ
عموماً اس وقت نیند کا غلبہ نہیں ہوتا اور ذہن زیادہ کام کرتا ہے۔
4۔
شوروغل سے دور پرسکون جگہ بیٹھ کر مطالعہ کیجئے۔
5۔مطالعہ
کرتے وقت ذہن حاضر اور طبیعت تروتازہ ہونی چاہئے، اُونگھتے اُونگھتے مطالعہ کرنا غلط فہمیوں میں
ڈال سکتا ہے۔
6۔
وقتِ مطالعہ ضرورتاً قلم ہاتھ میں رکھنا چاہئے کہ جہاں آپ کو کوئی بات پسند آئے یا
کوئی مسئلہ یا جُملہ جس کی آپ کو بعد میں
ضرورت پڑ سکتی ہو، ذاتی کتاب ہونے کی صورت
میں اسے انڈرلائن کر سکیں۔
7۔
کتاب کے شروع میں عموماً ایک دو خالی کاغذ ہوتے ہیں، اس پر یاداشت لکھتے رہیئے، یعنی اشارۃً چند الفاظ لکھ کر اس کے سامنے صفحہ
نمبر لکھ لیجئے، الحمدللہ عزوجل مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ
اکثر کتابوں کے شروع میں یادداشت کے صفحات لگائے جاتے ہیں۔
8۔مُشکل
الفاظ پر بھی نشانات لگا لیجئے اور کسی جاننے والے سے دریافت کر لیجئے۔
9۔
صرف آنکھوں سے نہیں زبان سے بھی پڑھئے کہ اس طرح یاد رکھنا زیادہ آسان ہے۔
10۔
ایک بار مطالعےسےسارا مضمون یاد رہ جانا بہت دُشوار ہے کہ فی زمانہ ہاضمہ بھی
کمزور اور حافظہ بھی کمزور، لہذا دینی کُتب
و رسائل کا بار بار مطالعہ کیجئے، مقولہ
ہے (السَّبَقُ حَرْفُ وَالتَّکْرَارُ
اَلْفُ) یعنی سبق ایک
حرف ہو اور تکرار (یعنی دہرائی) ایک ہزار بار ہونی چاہئے، جو بھلائی کی باتیں پڑھی ہیں، ثواب کی نیت سے دوسروں کو بتاتے رہئے، اس طرح ان
شاءاللہ عزوجل آپ کو یاد ہو جائیں گی۔ (علم و حکمت کے 125 مدنی پھول ، ص 72 تا 76)
مطالعہ کرنے کا بنیادی مقصد علم حاصل کرنا ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہمیں دیگر فوائد بھی حاصل
ہوتے ہیں، مثلاً ایمان کی پختگی، علم و
عمل میں ترقی، معرفتِ الہی کا حصول، عقل و شعور میں اضافہ، مطالعہ کرنے کے سبب
فضول باتوں سے بچنے کی عادت ملنا، بُری صحبت اور بُرے دوستوں سے بچنا، معاشرتی ترقی
کا ذریعہ ہونا، فصاحت و بلاغت اور ذہانت میں اضافہ ہونا وغیرہ۔
اچھی
اور معیاری کُتب کا مطالعہ کرنے کے لئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور مکتبۃ المدینہ کی
دیگر کُتب اور رسائل کا مطالعہ فرمائیں۔
اللہ پاک ہمیں بھی اچھی اچھی نیتوں کے
ساتھ دینی کتب کا مطالعہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم

اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کےتحت گزشتہ
دنوں عرب شریف عطاری کابینہ میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 12اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ ٔاسلامی
بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنو ں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنی ذمہ داراسلامی بہن کو جمع کروانے
کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
لاہور ریجن کی زون شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقاد

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن اور فیصل آباد ر یجن میں بذریعہ
اسکائپ مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں دعوت اسلامی کے شعبہ شب وروز زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
پاک دعوت
اسلامی کےشب وروز ذمہ داراسلامی بہن نے
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےحوالے سے نکات بیان کئے اوراسلامی
بہنوں کو کابینہ سطح تک کی تقرری کے حوالے سے مدنی پھول دیتےہوئے اسلامی بہنوں کو تقرری کے اہداف دیئے نیز
مدنی خبروں کےحوالے سے کلام کیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں
کااظہارکیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں زون سطح پر کورنگی ساڑھے 3 میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مدرسۃالمدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نےمدارس کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے مدرسۃالمدینہ بالغات
کے نظم و ضبط اور جدول میں بہتری کےحوالے
سے اسلامی بہنوں کونکات بیان کئے اور تکمیلی جدول فارم فل کرنے کاذہن دیاجس پر
مدرسات نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اولاد کی بہترین تربیت میں
معاون تحریر
تربیتِ اولاد
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً
ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار
رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام
٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام
منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات،
احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک
ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخر میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی
’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورے کتاب کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے
شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل کتاب کی کئی بار پروف ریڈنگ
187 صفحات پر مشتمل یہ کتاب 2010 ء سے اب تک14مختلف ایڈیشنز میں
تقریباً89 ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکی ہے۔
اس کتاب کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

اسلامی بہنوں کے شعبے کفن دفن کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی
محمود آباد کابینہ میں تربیتی سیشن کاانعقاد ہواجس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
شعبہ
کفن دفن کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے
اسلامی بہنوں کو کفن کاٹنے اور کفن پہنانے
کا طریقہ سکھایااور غسل میت کا طریقہ بیان کیا نیز
اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے اور دینی کام کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں
کااظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ
دنوں نیو کراچی کابینہ اور لیاری کابینہ میں شخصیات اجتماعات کاانعقاد ہواجن میں کم و بیش 172 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مکتبہ المدینہ کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں کےبارے معلومات فراہم کیں اور ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے
ڈونیشن جمع کرنے کے حوالےسےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
گزشتہ دنوں کراچی لیاقت آباد کابینہ میں ایک وکیل اسلامی بہن کی
وفات پر ان کے گھر کی خواتین سے تعزیت کاسلسلہ
ہوا جس میں کم و بیش 30
وکلااور اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات
دیتے ہوئے علمِ دین حاصل کرنے، فرائض کے ساتھ ساتھ نفلی عبادات کرنے اور
مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کریا۔

عاشقان رسول کی شرعی و
فقہی راہنمائی کے لئے 8 اپریل 2021ء کو ملتان میں دارالافتاء اہلسنت کی نئی برانچ
کا افتتاح کیا گیا۔
اس پُر وقار تقریب میں
اراکین شوریٰ حاجی قاری سلیم عطاری اور حاجی محمد اسلم عطاری ، سینئر متخصص مولانا
سرفراز عطاری مدنی اور دیگر علمائے کرام سمیت ذمہ دارانِ دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
اس موقع پر رکن شوریٰ
حاجی محمد سلیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دارالافتاء اہل سنت
زیادہ سے زیادہ راہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔

8اپریل 2021ء
بروز جمعرات گوجرانوالہ میں دارالافتاء
اہل سنت کی نئی برانچ کا افتتاح کیا گیا۔ اس پُر وقار تقریب میں استاذ الحدیث مفتی
ہاشم خان عطاری مدنی اور دیگر علمائے کرام سمیت دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے خصوصی
طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر مفتی ہاشم
صاحب نے بارگاہِ رب العزت میں دعائیں کیں۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ دنوں کراچی بلدیہ کابینہ میں مختلف مقامات پر اصلاح ِاعمال اجتماع کاانعقادہواجس میں کم و بیش 126 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو نیک اعمال
پر عمل کرنے، ان میں اضافہ کرنے کاذہن دیااور
دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےحوالے سے اسلامی بہنوں کو معلومات فراہم کیں اور دینی کاموں میں حصہ لینے ،ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی، جس
پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا ۔

دعوتِ اسلامی بہنوں کے تحت گزشتہ دنوں ساؤتھ زون 1 کی کابینہ
کھارادر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد ہواجس میں کھارادر کابینہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے موت کے موضوع پر بیان کیا جبکہ عالمی مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجتماع کے بعد ذمہ
داراسلامی بہنوں کو دینی کاموں کےحوالےسے اہم نکات بیان کئے۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کواہداف دیئے جس پر اسلامی
بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔