دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا میں تمام ڈویژن نگران    اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں کینیڈا کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے آٹھ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آٹھ دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی نیز مدنی عطیات دعوت اسلامی کو دینے اور ہر ڈویژن میں رمضان المبارک کی با برکت گھڑیوں میں”فیضان قراٰن کورس“ کو شروع کروانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبے کفن دفن کے تحت گزشتہ دنوں مظفر گڑھ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں شعبہ کفن دفن کی کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔاسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو کفن پہنانےکےحوالےسےشرعی معلومات فراہم کیں اور مستعمل پانی ،اسراف سے بچنے کے متعلق اہم نکات بتائے۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے اور کتاب تجہیز و تکفین پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر مانٹریال (Montreal) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریبا 32 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے ”غیبت کی تباکار یاں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ہر قسم ظاہری و باطنی گناہوں سے بچنے کی ترغیب دلائی نیز روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبے کفن دفن کے تحت گزشتہ دنوں  احمد پور زون یزمان کے حلقہ خورشید کالونی جامعۃ المدینہ گرلز میں تربیتی اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں 51 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔاسلامی بہن نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت دینے کا طریقہ سکھایا نیز میت کو کفن پہنانے کا طریقہ بتایا اوراسلامی بہنوں کو ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر تھورن کلف میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”آمد رمضان المبارک “ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کرنے کی ترغیب دلائی نیز دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے   اسکاٹ لینڈ ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور بہتری ہونے پر حوصلہ افزائی کی نیزمدنی مذاکرے دیکھنے اور نیچے سطح تک کی ہر ذمہ دار اسلامی بہن کو مدنی مذاکرہ کی پابند بنانے کی ترغیب دلائی ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن اور مظفر گڑھ زون میں بذریعہ ٹیلی فون مدنی مشورے کاانعقادہواجن میں ملتان ریجن شارٹ کورسز زون احمد پور شرقیہ اور وہاڑی کی زون و کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔاسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو رمضان میں ہونے والے فیضانِ تلاوت قراٰن کورس کے نکات بتائے ہوئے نماز درست کرنے کے حوالےسے مفتاحُ الجنہ کورس اور طہارت کورس کروانے کاذہن دیا اور اسلامی بہنوں کو کورسز کےاہداف دیئے۔ مبلغہ اسلامی بہن نے انہیں کورس کے مقامات کا ایڈریس ریکارڈ تیار کرنے اور شعبہ پر تقرری کے اہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7اپریل 2021ء کو یوکے لندن شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے یوکے کے لندن ریجن کی شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کی اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ کیا۔

لندن ریجن شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبہ شب و روز کے حوالے سے نکات پیش کئےاور مدرسۃالمدینہ بالغات کی مدنی خبریں کس انداز میں دی جائیں اس پر کلام کیا ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں  ملتان ریجن میں90 مقامات پر فیضانِ زکٰوة کورس کا انعقاد ہوا جن میں علاقہ سطح پر 1891 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مبلغات اسلامی بہنوں نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو زکٰوة کی حکمتیں بتانے کے ساتھ ساتھ وڈیو کلپ کے ذریعے زکٰوة نکالنے کاطریقہ سکھایا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ واراجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پر 489 اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کااظہارکیا جبکہ 366 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے کی نیت کی مزید 477 نے آئندہ ہونے والےشارٹ کورس کرنے کی نیت کااظہارکیا۔

اسی طرح مظفر گڑھ زون میں اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے زون و کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو فیضانِ تلاوت قرآن کورس کےحوالے سے نکات بتائے


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 7اپریل  2021ءکو یوکے لندن ریجن کے علاقے ہنسلو(Hounslow) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہو اجس میں 5اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کا ل نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے تحت گزشتہ دنوں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں جامعۃ المدینہ گرلز ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ریجن میں جامعۃ المدینہ کھولنے سے متعلق نکات بتائے اور اور سیز جامعۃ المدینہ شروع کرنے کےحوالے سے بھی مدنی پھول دیئےنیز جامعۃ المدینہ گرلز کے تحت ہونے والے کورسز سے متعلق معلومات فراہم کیں اور بیرون ملک جامعۃ المدینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کئےمدنی مشورہ لینے کےحوالے سے اہداف دیئے۔ 


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ    ( Glasgow and Edinburgh)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش139 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”اموات سے عبرت حاصل کیجئے“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اموات سے عبرت حاصل کرنے،موت کی تیاری کرنے اور ہر وقت اپنی موت کو یاد رکھنے کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے۔