11 اپریل 2021ء بروز اتوار اورنگی ٹاؤن رمضان گوٹھ میں ایک نئی مسجد ریاض الجنہ کا افتتاح ریجن نگران حاجی امین عطاری سلمہ الباری نے نماز ظہر پڑھاکر کیا جس میں گوٹھ کے وڈیروں سمیت سیاسی  و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔


ائمہ مساجد دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 اپریل 2021ء بروز پیر جامعۃالمدینہ سے فارغ التحصیل ہونے والے مدنی اسلامی بھائیوں کے درمیان نظامت کورس کی پہلی نشست جاری ہے  جس میں رکن شوری حاجی عقیل مدنی نے کورس مقاصد ، فوائد ، شعبے کے مدنی پھولوں پرگفتگو کی۔ اس کورس میں مختلف ذمہ داران بھی شریک ہیں اور شرکا کی تربیت کریں گے۔ مزید یہ کورس پاکستان میں 9 مقامات پر کروایا جارہا ہے۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسسٹنٹ کمشنر آصف نواز خان ، ڈی ایس پی صدر سرکل حافظ آباد ضیغم ثناء ، سیکورٹی انچارج رانا شہاب ، ڈی پی او ٹو ریڈر محمد بلال ، ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو 1122 انجئنیر کامران راشد اور ڈسٹرکٹ ایلیٹ فورس انچارج غلام نبی سے ملاقات کی۔ کل مدرستہ المدینہ کے اسناد اجتماع میں آنے کی دعوت دی اور سب نے آنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری مجلس رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد لاہور ریجن)


محمد رفیق عطاری اور آفس ذمہ دار مقبول عطاری  نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کے ہمراہ نے CCPO آفس میں SSP لیگل آصف علی شیخ صاحب اور PSO مرتضیٰ صاحب سے ملاقات کی ۔

ماہ رمضان کی آمد اور روزہ رکھواؤ تحریک کے مدنی پھول پیش کئے۔ مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن آمد کی دعوت دی گئی۔ مزید دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا گیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے پولیس ڈسٹرکٹ لاہور)


             دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی میں عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ منعقد ہواجس میں بیرون ملک میں رہنے والی اراکین نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی ۔

عالمی مجلس ذمہ دار اسلامی بہن دینی کاموں کی بہتری کےحوالے سے نکات دیئے اور رمضان المبارک میں ہونے والے فیضان تلاوت کورس کروانے اور ہر علاقے میں بچیوں کے مدارس کھولنے کے بارے میں کلام ہوااور باہمی مشاورت سے اس کے نکات بھی طے ہوئے ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں  کراچی زون ساؤتھ 2 میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں زون مشاورتوں اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

شعبہ شارٹ کورسز کی زون مشاورت نے ہر سال ماہِ رمضان میں ہونے والے فیضانِ تلاوت کورس کا تعارف کراتے ہوئے اس کی بھرپور انداز میں تشہیر کرنے کا ہدف دیا نیز زون مشاورت شعبہ شارٹ کورسزذمہ دار اسلامی بہن نے کورس کے مقامات کے ایڈریسز اور اوقات کارکا  جائزہ بھی لیا، اسکے ساتھ ہی شارٹ کورسز زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنی ماتحت ذمہ داراسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بڑھانے ،رمضان سے قبل علاقہ سطح تک تقرریوں کی تکمیل اور ماہانہ جدول بروقت جمع کروانے کے اہداف دئیے ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورس کے تحت گزشتہ دنوں قائدآبادقاسم ٹاؤن میں’’ رمضان کیسے گزاریں ‘‘ کورس منعقد ہواجس میں 38 ا سلامی بہنوں نےشرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن ’’رمضان کیسے گزاریں ‘‘موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت ،ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے ، اور آئندہ ہونے والے شارٹ کورسز میں شرکت کرنے کاذہن دیانیز مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلے لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ علاقائی دورہ کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ زون میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کوئٹہ زون کی ذیلی تا زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کوئٹہ ریجن مشاورت شعبہ علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی حلقے کےحوالے سے نکات بیان کئے اور اسلامی بہنوں کو شعبے کی بہتری کےحوالے سے مدنی پھول دیئے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ سننےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر شجر کاری مہم کے سلسلے میں 100 پودے لگائے جس میں مدرستہ المدینہ کے طلباء کے علاوہ سیاسی شخصیت ملک پھول اعوان، رائے حسن کھرل، ایڈوکیٹ چوہدری نوید احمد لنگاہ اور چیف ایگزیکٹو میونسپل کارپوریشن حیدر علی چٹھہ نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار مجلس رابطہ برائے شخصیات لاہور ریجن)


اسلامی بہنوں کےشعبہ اصلاحِ اعمال کےتحت  گزشہ دنوں چشمہ ڈویژن کے ذیلی حلقہ میں شخصیات اجتماع کاانعقاد ہواجس میں چشمہ ڈویژن کی شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

چشمہ ڈویژن نگران اسلامی بہن نے جنت کی قیمت موضوع پر بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیااور اسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنےکے حوالےسے ترغیب دلائی اور اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام08 اپریل 2021ء بروز جمعرات سندھ سیکرٹریٹ  میں عابد علی شیخ ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ دیپارٹمنٹ،محمد حنیف نوریو ایڈمن سیکشن آفیسر لوکل گورنمنٹ دیپارٹمنٹ اور دیگر اسٹاف سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں فیضان مدینہ رمضان اعتکاف سے متعلق درخواست پر عابد علی شیخ نے ہدایات جاری کیں اور رمضان المبارک میں ایک افطار فیضان مدینہ میں کرنے کا ارادہ ظاہر کیانیز ھوم ڈیپارٹمنٹ میں سیکیورٹی انتظامات سے متعلق درخواست جمع کرائی گئی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات عطاری صوبہ سندھ کراچی ریجن)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام ساؤتھ پنجاب کےذمہ دارفداعلی عطاری نے نگران کابینہ محمدمظہرعطاری،تحصیل ذمہ دار مجلس رابطہ رانامحمدارشدعطاری کےہمراہ ڈی ایس پی مہرغلام مرتضیٰ سیال سے ملاقات کی اور  انسپکٹرسےڈی ایس پی پروموٹ ہونےپر مبارکباد پیش کی۔

چیف آفیسربلدیہ علی رضاودیگرافسران وسیاسی وسماجی شخصیات سےملاقاتیں کیں جس میں انہیں ہفتہ واراجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی اوردعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونیوالی دینی اور دنیاوی خدمات کےحوالےسےبریف کیا۔ماہنامہ فیضان مدینہ ودیگرمکتبۃ المدینہ کی کتابیں تحفےمیں پیش کیں اور مدنی مرکزفیضان مدینہ وزٹ کی دعوت بھی پیش کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ ڈسٹرکٹ خانیوال، ملتان ریجن)