شعبہ رابطہ برائے وکلاء دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں تحصیل بار ایسوسی ایشن گنبٹ میں  ماہ رمضان کے سلسلہ میں آمدِ رمضان اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں وکلاء اور دیگر عوام وشخصیات نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی عبد الواحد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے روزے رکھنے اور نماز تراویح کی پابندی کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر شرکا کو دعوتِ اسلامی کا تعارف بھی پیش کیا اور مختلف شعبہ جات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔


رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر دعوت اسلامی کے شعبہ عربی ڈیپارٹمنٹ نے شاندار پیشکش کردی۔

عربی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ماہنامہ فیضان مدینہ کی طرز پر پہلی بار سہ ماہی عربی میگزین بنام ”نفحات المدینہ“ جاری کر کر دیا گیا ۔

اس میگزین میں درج ذیل موضوعات شامل کئے گئے ہیں:

٭قرآن و حدیث ٭اسلامی عقائدو معلومات ٭سیرت صحابہ اقوال بزرگان دین ٭اصلاحی اور ترغیبی تحریریں ٭موقع مناسبت سے دعوت اسلامی کی دینی خبریں اور شعبہ جات کا تعارف

قارئین اس ماہ کے عربی میگزین میں ملاحظہ کرسکیں گے:

٭رمضان کااستقبال کیسے کریں ٭سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کے نقصانا سے کیسے بچا جائے ٭رمضان المبارک میں پیش آنے والے تاریخی واقعات ٭دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے اعتکاف کی بہاریں

اسکے علاہ مزیددلچسپ مضامین پڑھنے کیلئے دعوت اسلامی کی عربی ویب سائٹ وزٹ کیجئے

www.arabicdawateislami.net


نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اوکاڑہ میں مولانا سلیمان مصباحی صاحب سے ملاقات کی۔

ملاقات میں حاجی شاہد عطاری اور مولانا سلیمان مصباحی صاحب نے دینی کاموں کے حوالے سے بات چیت کی جبکہ نگران پاکستان مشاورت نے انہیں قرآن و سنت کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے آگاہ کیا اور بالخصوص K.P.K میں ہونے والے دینی کاموں سے آگاہ کیا۔ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ڈاکٹر سلیمان مصباحی صاحب کو فیضان آن لائن اکیڈمی کے شعبے جامعۃا لمدینہ کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر مولانا صاحب نے دعوت اسلامی کے اصلاحی وفلاحی اوردینی کاموں کوسراہااور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال کےتحت گزشتہ دنوں عرب شریف میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں مدنی ریجن عرب شریف کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

شعبہ نگران اسلامی بہن نے شعبہ اصلاحِ اعمال کے حوالے سے ماتحت اسلامی بہنوں کو نکات بتائے اور اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور اچھی کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور اسلامی بہنوں کو اصلاح اعمال اجتماع کے اہداف بھی دیئے جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلامی  بہنوں کےشعبہ اصلاح ِاعمال کےتحت ممبئی ریجن میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ڈویژن تا زون اصلاح ِاعمال ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے اصلاح ِاعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو روزانہ نیک اعمال کا جائزہ لینے اور وقت پر کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیا نیز تقرری کےاہداف اور مدنی مذاکرہ سننےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ  دنوں ہند دہلی ریجن مرادآباد زون میں 8 دن پر مشتمل کورس بنام”رمضان کیسے گزاریں“کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔ اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزہ، تراویح و اعتکاف کے ضروری مسائل بتائے نیز استقبال ِماہِ رمضان، لیلۃ القدر کےبارے میں مدنی پھول بتائے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں کینیا کی مقامی زبان کیسہیلیی میں ماہانہ اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں تقریباً 17 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول کےبارے میں معلومات فراہم کرتےہوئےدینی ماحول سے جڑے رہنے کی ترغیب دلاتے ہوئےہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن ڈیفنس میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی  مشورےکاانعقاد ہوا جس میں کراچی ریجن نگران ، پاکستان نگران اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ڈیفنس اور فیضان ایجوکیشن سینٹر میں کام کرنے کےحوالے سے نکات بیان کئےاور دینی کام احسن انداز میں کرنےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں انڈونیشیا کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں انڈونیشیا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے انڈونیشیا کی اسلامی بہنوں کودینی کاموں کےحوالے سے معلومات فراہم کیں اور دینی کاموں میں بہتری کےحوالے سے اسلامی بہنوں کونکات بیان کئےجس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی ( کشمیر زون و کابینہ ، سیالکوٹ زون و کابینہ ، گجرات زون و کابینہ ، جہلم زون و کابینہ )میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جن میں اسلام آباد ریجن کی زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنےکاذہن دیتے ہوئے ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف دیئے ، جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہار کیا۔


10 اپریل 2021ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے بذریعہ مدنی چینل براہ راست مدنی مذاکرے کا انعقاد کیاگیاجس میں بیشتر مقامات پر ہزاروں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی مذاکرے میں کئے گئے سوال ”بندے کو تکلیف یا پریشانی آئے تو اس کا اندازکیا ہونا چاہئے؟“ کا جواب دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ بندےکوچاہیئے کہ پریشانی سے نہ گھبرائے ،دل بڑارکھے۔کچھ نہ کچھ پریشانیاں آتی رہتی ہیں ،اس لیے ان پرصبرکرے، پریشانی آنے سے تو بندہ اللہ پاک کا ذکرکرتاہے، اُسے یاد کرتاہے ،اِس سے غروربھی دُورہوتاہے۔ جوشخص ہنس مکھ،شکوہ شکایت نہ کرنے والاہوتاہے لوگ بھی اُس سے محبت کرتے ہیں ۔

سوال : کیاجھوٹ بولنے اوربہانہ بنانےمیں فرق ہے؟

جواب :جی ہاں فر ق ہے ،ایک تو بہانہ جھوٹ پر مشتمل ہوتاہےاوریہ گناہ ہے،بعض اوقات بہانہ سبب کے معنی میں ہوتاہے ۔ جیسے فارسی شعرہے :

رَحْمتِ حق’’ بہا‘‘ نہ می جوید

رَحْمتِ حق ’’ بہا نہ‘‘ می جوید

یعنی اللہ پاک کی رَحمت ’’ بہا ‘‘ یعنی قیمت نہیں مانگتی ۔اللہ پاک  کی رَحْمت تو ’’بہانہ ‘‘ڈھونڈتی ہے۔

سوال : مسلمانوں کے ساتھ کیساسلوک کرناچاہئے ؟

جواب: ہرمسلمان کے ساتھ ہمدردی اورپیاربھراسلوک کرنا چاہئے، کسی کا دل نہیں دکھاناچاہئے ۔

سوال: اولادکارویہ اپنے ماں باپ کے ساتھ کیساہو ؟

جواب: اولادکو اپنے ماں باپ کی فرمانبرداری ہی کرنی ہے ،ان کے سامنےآوازبلند نہ کی جائے،کوئی ایساکام نہ کیا جائے جس سےانہیں تکلیف پہنچے۔ ماں باپ کا دل دُکھانے والااس دنیامیں بھی ذلیل وخوارہوتاہے اورآخرت میں عذاب ِنارکا حق دارہوتاہے۔ماں کے قدموں تلےجنت ہے،ایک حدیث پاک میں ہے کہ جنت والدین کے قدموں تلےہے،ایک اورحدیث میں ہے کہ باپ کی رضا اللہ پاک کی رضا اورباپ کی ناراضی اللہ کی ناراضی ہے۔

سوال: ماہِ رمضان میں مہنگائی بڑھ جاتی ہے، آپ تاجروں کو کیافرماتے ہیں ؟

جواب: دِین خیرخواہی وبھلائی کا نام ہے ،ساراسال مسلمان کےساتھ ہمدردی کریں،تاجروں کو چاہئے کہ سب کوسستابیچیں ،اس سےآپ کی عزت بڑھےگی،گاہک بھی زیادہ ہوں گے ،آپ کا کاروبار بھی ترقی کرےگا۔

سوال: ہر3 ماہ بعددعوتِ اسلامی کاعربی ڈیپارٹمنٹ عربی میں رسالہ’’ نَفحَاتُ المدینہ ‘‘شائع کرے گا،اس کا پہلارسالہ شائع ہوچکا ہے، اس کے بارے میں امیراہلسنت نے کیا ارشادفرمایا؟

جواب: ’’ نَفحَاتُ المدینہ ‘‘عربی رسالہ ہےجو ہر3 مہینے بعدجاری ہوگا، اسلامی بھائی بالخصوص عربیوں کوبطورِ تحفہ دیں ،مَیں اس کا پہلا گاہک بنتاہوں ،یااللہ پاک ! جوکوئی ایک سال کے لیے’’ نَفحَاتُ المدینہ ‘‘ بُک کروالے،مرنے سے پہلے اسے پیارے حبیب صل اللہ علیہ والہ وسلم کی زیارت نصیب فرما ،یہ دعااُس کے حق میں بھی قبول فرماجسے عربی آتی ہویا نہ آتی ہو،کسی عربی یا عالم صاحب کو تحفۃًدے ۔

سوال : آپ حاجی مشتاق عطاری رحمۃ اللہ علیہ سے کیوں محبت کرتے ہیں؟

جواب :حاجی مشتاق عطاری رحمۃ اللہ علیہ A گریڈ کےنعت خواں تھے ، لیکن یہ (نعت پڑھنےپر)کوئی پائی پیسہ نہیں لیتے تھے ،یہ واحدنعت خواں تھےجو بہترین مبلغ بھی تھے،طریقت کو سمجھتے تھے ،میرے بہت قریب تھے ، تنظیمی ذہن رکھتے تھے،یوں ان سےمحبت ہوگئی۔اراکینِ شوریٰ دعوتِ اسلامی کی کریم ہیں ، میں نے انہیں مرکزی مجلس ِشوریٰ کا نگران بنادیا۔حاجی مشاق اورسیدعبدالقادرباپوشریف دونوں کا 29 شعبان المعظم کو انتقال ہوا،یہ دونوں دعوت ِاسلامی کے محسنین میں سے ہیں ، جتنا اللہ پاک نےچاہاانہوں نے دعوتِ اسلامی کا بڑا کام کیا ۔اللہ پاک انہیں جنت میں پیارےحبیبصلی اللہ علیہ والہ وسلم کا پڑوس نصیب فرمائے۔

سوال : کون سادُرُودشریف پڑھ سکتے ہیں ، صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم یا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَالِہٖ وَسَلَّم ؟

جواب: دونوں پڑھ سکتے ہیں لیکن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَالِہٖ وَسَلَّم پڑھنے سے ثواب بڑھ جائے گاکہ اس میں آل پربھی دُرُودپڑھا گیا ہے،وَاَصْحَابِہٖ بڑھا دیں گے تو ثواب مزید بڑھ جائے گا ۔

سوال: طوطاذکرودُرُودپڑھے تو کیا اُسے ثواب ملتاہے اورجب وہ سلام کرے تو اس کا جواب دینا واجب ہے؟

جواب: اسے ثواب نہیں ملتااورنہ ہی اس کے سلام کاجواب دینا واجب ہے ۔

سوال: اچھی صحبت کاکیا فائدہ ہے؟

جواب: صحبت اثررکھتی ہے ، اچھے مسلمانوں کی صحبت میں رہیں گےتو اچھے ہوجائیں گے ،نعتیں پڑھنے والے بن جائیں گے ۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ” ماہِ رمضان اور امیرِ اہلِ سنت پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشین ِ امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یااللہ !جو کوئی 27 صفحات کا رسالہ ” ماہِ رمضان اور امیرِ اہلِ سنت “ پڑھ یا سُن لےاُسے عاشقِ رمضان المبارک امیرِ اہلِ سنت کے صدقے رمضان المبارک کا حقیقی قدر دان بناکر فیضانِ رمضان سے مالا مال فرما اور رمضان المبارک کو اس کی بے حساب بخشش کا ذریعہ بنا۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج  بروز منگل بعد نماز عصر الصدف کالونی، اورنگی ٹاؤن نمبر 10 کراچی میں جامع مسجد مُرسلین کے افتتاح کے موقع پر اجتماع ذکر و نعت کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس اجتماع پاک میں مبلغ دعوت اسلامی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جبکہ مسجد ہٰذا میں باقاعدہ نمازوں کاسلسلہ بھی شروع ہوجائیگا۔

گردو نواح کے عاشقان رسول سے اس اجتماع میں شرکت کی درخواست ہے۔