موڑکھنڈا ضلع ننکانہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع

پنجاب پاکستان کے قصبےموڑکھنڈا ضلع
ننکانہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی جن کی تعداد ہزاروں میں تھی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے
12 دینی کاموں میں شرکت کرنے نیز دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر
عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے شہر
حیدرآباد میں قائم مدنی مرکز فیضا نِ مدینہ آفندی ٹاؤن میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد ہوا جس میں شعبہ عشر کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی
محمد فاروق جیلانی عطاری نے کامیابی حاصل کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی
اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیا کرنے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سندھ کے شہر لاڑکانہ میں قائم ٹیچرز ٹریننگ کالج
میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں صوبۂ
سندھ کے شہر لاڑکانہ میں قائم ٹیچرز ٹریننگ کالج میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد
ہوا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس نے کافی تعداد میں شرکت کی۔
اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری
ایاز عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ
اسلامی کے
تحت بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے
لگنے والے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے
کا ذہن دیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے پرنسپل سے 3 مقامات پر مدرسۃ المدینہ لگانے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں نیکی کی دعوت
کو عام کرنے اور لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اس پر عمل کرنے کے لئے
ملک و بیرونِ ملک مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں۔
اسی سلسلے میں سینٹرل افریقہ تنزانیہ کے شہر
عروشہ اور بباٹی میں ایک ماہ کا مدنی قافلہ سفر پر روانہ ہوا جس دوران ریجن ذمہ
دار شعبہ مدنی قافلہ امتیاز علی عطاری مدنی نے شرکائے قافلہ کے ہمراہ مقامی اسلامی
بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔
اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مقامی اسلامی
بھائیوں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا اور انہیں دعوتِ اسلامی
کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کے حوالے سے تربیت کی۔
دورانِ مدنی قافلہ اسلامی بھائیوں نے عروشہ میں شیخ
عزالدین جیلانی رحمۃ
اللہ علیہ کی اولاد میں سے شیخ
سلمان جیلانی سے ملاقات کی اور انہیں
دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 3 مارچ
2022ء بروز جمعرات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں میٹنگ ہوئی جس میں شعبے
کے ڈسٹرکٹ، میٹرو پولیٹن، ٹاؤن اور کابینہ
ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ نگران ِشعبہ
حاجی مشکور عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے
مختلف امور پر کلام کیا اور اسلامی
بھائیوں کی تقرری کی۔
اس کے علاوہ ایک ماہ اور 3 دن کے مدنی قافلوں کی
تیاری کرنےنیز مدنی عطیات جمع کرنے کے متعلق اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا
گیا۔بعدازاں نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:بدرمنیرعطاری شوشل میڈیا مدنی قافلہ پنجاب،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سیکورٹی عملے سی سی ٹی وی آپریٹرزکے اسلامی
بھائیوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے شہر
لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس
میں سیکورٹی عملے سی سی ٹی وی آپریٹرز کے اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔
نگران ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری نے حلقے میں
شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں احسن انداز میں اپنے کام کو سرانجام
دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں مرحوم سیکورٹی گارڈ محمد منیر عطاری کے لئےایصال ثواب اور دعائے مغفرت کا سلسلہ بھی رہا۔(رپورٹ:احتشام نوید عطاری سیکورٹی آفس، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
.jpeg)
پچھلے دنوں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ
اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا
جس میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے کم و بیش 15 ذمہ
داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں کراچی سٹی کے ذمہ دار نعیم
عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئےمدنی عطیات، علاقوں میں مقدس اوراق کے لئے
ڈرم رکھنے، شعبے کو خود کفالت کرنے، 12 دینی کاموں میں عملی طور حصہ لینے اور
رمضان کے مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے سمیت دیگر موضوعات پر کلام کیا۔بعدازاں ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو جانشینِ امیرِ
اہلِ سنت مدظلہ
العالی کی طرف سے تحفہ دیا۔(رپورٹ:عبدالرّحمٰن عطّاری رکن
کابینہ اورنگی ٹاؤن شعبہ تحفظِ اوراق مقدسہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت 3 مارچ 2022ء بروز جمعرات
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ
داران کے ہمراہ علی پور چٹھہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جامعۃ المدینہ بوائز میں
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی تعمیرات کا جائزہ لیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود ذمہ داران کو
جلد از جلد تعمیرات مکمل کرنے اور اکیڈمی کو شروع کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔اس
موقع پر ڈسٹرکٹ نگران محمد یعقوب عطاری، ناظمِ جامعۃ المدینہ بوائز محمد عمران عطاری
قادری اور عبدالرحمٰن عطاری مدنی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالرحمٰن عطاری مدنی
شعبہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
راولپنڈی
جامعۃ المدینہ رینج روڈ صدر دورۃ الحدیث کی طالبات کے درمیان تربیتی سیشن

دعوتِ اسلامی کے تحت 2 مارچ 2022ء بروز بدھ راولپنڈی شہر میں قائم جامعۃ المدینہ رینج روڈ صدر دورۃ الحدیث طالبات
کے درمیان تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس
میں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن
نے طالبات کو دینی کام کرنے کے حوالے سے
ذہن سازی کی۔
صوبہ پنجاب کی سرکاری ڈویژنز بہاولپور اور ملتان کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشوروں کا سلسلہ

دعوتِ اسلامی کے تحت 3 مارچ 2022ء بروز جمعرات کو راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ صوبہ پنجاب کی سرکاری ڈویژنز بہاولپور اور ملتان
کا بذریعہ
انٹر نیٹ مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوا جن میں
پنجاب صوبہ نگران ، سرکاری ڈویژن نگران اور ڈویژن
کی تمام ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے
اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کام کرنے ، رمضان
سالانہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا نیز مختلف سافٹ ویئر انٹری رپورٹ کا جائزہ پیش کیا ۔ مزید منسلک اسلامی بہنوں کا ڈیٹا مکمل کروانے کا ہدف
دیا اور گلی گلی بچیوں کے مدرسۃالمدینہ کے شعبے پر نگران اسلامی بہنوں کو خصوصی
تعاون کی ترغیب دی۔

3 مارچ2022 ء بروز جمعرات شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی
بہنوں) کے زیر اہتمام یوکے کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی
بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں یو کے کےشہر برمنگھم، مانچسٹر، بریڈ فورڑ، لندن، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ریجن سطح کی اسلامی
بہنوں نے بھی شرکت کی۔
شعبہ
اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے رسالہ نیک اعمال کی اہمیت اُجاگر کرتے ہوئے اپنے اپنے ریجن میں شعبہ اصلاح اعمال کا دینی کام
بڑھانے کے لئے احسن انداز سے رہنمائی کی نیز روزانہ جائزہ لینے اور اس کے مطابق اپنے شب و روز گزارنے کا ذہن دیا جس پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 2 مارچ 2022ء کو پی آئی بی کے علاقے میں
علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر گھر گھر جا کر مقامی اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی ترغیب دلائی جس
پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
٭دوسری طرف نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے طارق روڈ کے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی اور ’’سستی سے نجات کیسے ملے‘‘کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو نیکیاں کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں ملاقات و انفرادی کوشش کے ذریعے انہیں دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کا
ذہن دیا۔