21 جمادی الاخر, 1446 ہجری
3 مارچ2022 ء بروز جمعرات شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی
بہنوں) کے زیر اہتمام یوکے کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی
بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں یو کے کےشہر برمنگھم، مانچسٹر، بریڈ فورڑ، لندن، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ریجن سطح کی اسلامی
بہنوں نے بھی شرکت کی۔
شعبہ
اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے رسالہ نیک اعمال کی اہمیت اُجاگر کرتے ہوئے اپنے اپنے ریجن میں شعبہ اصلاح اعمال کا دینی کام
بڑھانے کے لئے احسن انداز سے رہنمائی کی نیز روزانہ جائزہ لینے اور اس کے مطابق اپنے شب و روز گزارنے کا ذہن دیا جس پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔