4 مارچ 2022ء بروزجمعہ شعبہ کفن دفن کےذمہ داران کی  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت ہوئی اور مختلف مقامات پر کفن دفن کا بستہ لگایا گیا ۔

ان مقامات میں کلفٹن ٹاؤن ذمہ دار ذیشان عطاری ، لانڈھی ٹاؤن ذمہ دار آصف عطاری ، ڈسٹرکٹ کورنگی ذمہ دار یاسر عطاری اور عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن نے شرکت کی ۔ ( رپورٹ:عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن، کانٹینٹ : مصطفی انیس) 


3 مارچ 2022 ء  کو نیو کراچی ٹاؤن میں کراچی قبرستان کے ڈائریکٹر اقبال پرویز کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئےقراٰن خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر مدرسۃ المدینہ بوائز کےبچے ، شعبہ محبت بڑھاؤ کے ذمہ دار حنیف عطاری اور عزیر عطاری نے شرکت کی۔ بعدازاں ذمہ داران نےمرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی ۔( رپورٹ:عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن، کانٹینٹ : مصطفی انیس) 


گزشتہ دنوں  نیو کراچی ٹاؤن میں کراچی قبرستان کے ڈائریکٹر اقبال پرویز کی والدہ کے انتقال پر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، شعبہ محبت بڑھاؤ کے ذمہ دار حنیف عطاری اور علاقے سے آئے ہوے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری اور حنیف عطاری نے تدفین اور تلقین کے حوالے سے کام کیا ، قبر پر فاتحہ خوانی کی اور اذان کیساتھ نعت خوانی کا بھی سلسلہ کیا ۔( رپورٹ:عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن، کانٹینٹ : مصطفی انیس) 


3 مارچ 2022 ء بروز جمعرات لیاقت آباد نمبر 4 شاہی مسجد کراچی میں شعبہ کفن دفن کے زیر ِاہتمام  عاشقانِ رسول کا تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں ڈویژن نگران بابر عطاری اور علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

شعبہ کفن دفن ٹاؤن ذمہ دار شکیل عطاری نے اس اجتماعِ پاک میں میت کو غسل دینے کی فضیلت اور اہمیت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیانیز غسل میت کا طریقہ ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔( رپورٹ:عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن، کانٹینٹ : مصطفی انیس)


3 مارچ 2022 ء بروز جمعرات  سکھر ڈویژن کے ڈسٹرکٹ کرونڈی خیرپور میں شعبہ کفن دفن کے تحت عاشقانِ رسول کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اس اجتماعِ پاک میں سکھر ڈویژن کے ذمہ دار اقبال عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نےشرکائے اجتماع کو غسلِ میت و کفن پہنانے کا طریقہ اور نماز جنازہ کا عملی طریقہ سکھایا۔(رپورٹ: اعزاز عطاری مدنی شعبہ کفن صوبائی ذمہ دار ، کانٹینٹ: مصطفی انیس)


3 مارچ 2022 ء  بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کےتحت منعقد ہونے والے ہفتہ وار اجتماع کے بعد شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے تحت دینی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں کورنگی ساؤتھ اور سینٹرل کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت 5 وکلاء اور کورٹ کے 7 اسٹاف نے شرکت کی ۔(رپورٹ : محمد صہیب عطاری شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی ساؤتھ سنٹرل زون، کانٹینٹ :مصطفی انیس )


4 مارچ 2022 ء بروز جمعہ شعبہ ڈونیشن سیل ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین کے ذمہ داران  کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین کے نگران حاجی رفعت عباس عطاری نےدعوت اسلامی کے 12 دینی کامو ں میں شمولیت اختیار کرنے، نیک بننے اور بنانے کے حوالے سےمدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔

شعبہ ذمہ دار ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری، صوبائی ذمہ دار عمر خان عطاری اور ڈویژن ذمہ دار منور حسین عطاری نے اپنے اپنے شعبے کے متعلق نیز رمضان عطیات جمع کرنے پر تربیت کی ، ذمہ داران کو ہدف دئیے اور اچھی کارکردگی پر تحائف سے نوازا۔


سندھ پاکستان کےبلدیہ ٹاؤن  کراچی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے نیز دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر عاشقانِ رسول کی نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سیالکوٹ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں اساتذۂ کرام اور طلبۂ کرام کی کثیر تعدادمیں شرکت رہی۔

دورانِ اجتماع مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہتے ہوئے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی چھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کی مجلس المدینۃ العلمیہ  (اسلامک ریسرچ سینٹر دعوتِ اسلامی )کےپاکستان سطح کے نگران مولانا آصف خان عطاری مدنی دینی کاموں کے سلسلے میں یکم مارچ 2022ء کو فیصل آباد پہنچے جہاں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم المدینۃ العلمیہ کی دوسری برانچ کے اسکالر کے اجتماعی اور شعبہ وائز انفرادی مدنی مشورے لئے ، گزشتہ کارکردگی کا جائزہ لیااور باہمی مشاورت سے آئندہ کے اہداف طے کئے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا آصف خان عطاری مدنی نے یکم مارچ 2022ء کو المدینۃ العلمیہ فیصل آباد برانچ کے تمام اسکالر کا اجتماعی طور پر مدنی مشورہ لیا۔ مدنی مشورے میں باہمی مشاورت سے طے ہوا کہ علمیہ فیصل آباد میں تربیتی سیشن کئے جائیں گے جبکہ کراچی علمیہ میں کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کا پنجاب میں جدول بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ علمیہ کے دینی کاموں میں معاون مختلف کورسز کروائے جائیں گے اور 2020ء اور 2021ء کے ہفتہ وار اجتماع کے بیانات مکمل ہو چکے ہیں ان کی کتاب کی صورت بنائی جائے۔

اجتماعی مدنی مشورے کے بعد علمیہ کے مختلف شعبہ جات کے الگ الگ مدنی مشورے منعقد ہوئے : شعبہ فیضان صحابیات و صالحات کے مدنی مشورے میں باہمی مشورے سے طے ہوا کہ شعبے کے متروکہ رسائل کو مکمل کر کے شائع / اپ لوڈ کر دیا جائے نیز اگر کسی رسالے میں اگر مواد زیادہ ہو تو اس کی قسطیں بنا لی جائیں گی۔ شعبہ کتب فقہ شافعی کا بھی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے جو رسائل اپلوڈ ہو چکے ہیں انہیں عربک اور انگلش زبان میں ٹرانسلیٹ کرنے سے متعلق گفتگو ہوئی۔ یکم مارچ کو فیصل آباد علمیہ میں قائم شعبہ جات کے ذمہ داران، نگران مجلس، اور رکن مجلس کا مدنی مشورہ بھی ہوا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ کراچی علمیہ میں جو کورسز ہو چکے ان کا نصاب لے لیا جائے تاکہ یہاں کے ذمہ داران اس کے مطابق کورسز کروائیں نیز دورۂ حدیث شریف کے طلبہ کرام کو المدینہ علمیہ میں لینے کے لئے تربیت دی جائے اور انہیں ایک ماہ کے جدول پر ورکنگ کر کے کراچی علمیہ بھیجا جائے جبکہ 02 مارچ کو شعبہ مدنی چینل پروگرام کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی چینل کے پروگرام ”مؤمنین کے اوصاف“ اور نگرانِ پاکستان کے تمام سلسلوں کو فائنل کر کے کتاب بنا کر ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے جانے سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ 


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام  DHA لاہورمیں دعائے افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کافی تعداد میں اسلامی بھائیوں سمیت شخصیات نے شرکت کی۔

بعدازاں شخصیات کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے حلقہ کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں کورنگی میں قائم جامع مسجدرضا میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں جامعۃ المدینہ بوائز فیضان بغداد، فیضان مولا علی اور قاعدہ و ناظرہ کورس کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے طلبۂ کرام کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے شعبہ روحانی علاج لانڈھی ٹاؤن کے ذمہ دار ندیم عطاری سے اُن کے بھانجے عثمان عطاری کے انتقال پر تعزیت کی اور گھر والوں کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے انہیں مرحوم کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے کورنگی میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بیان کیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔اجتماع کے اختتام پر عاشقانِ رسول نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)